پیارا سا نام

امن ایمان

محفلین
راجا نعیم نے کہا:
امن ایمان نے کہا:
ہنزلہ ۔۔۔ یہ بھی ایک صحابی کا نام ہے
حنظلہ

بہت شکریہ ۔۔۔میں نے Hanzala کو کبھی اردو میں نہیں پڑھا تھا۔۔میرا خیال تھا کہ شاید وادیِ ہنزہ کی طرح لکھا جاتا ہے :oops:

پاکستانی بھائی آپ جو بھی نام رکھیں ہمیں ضرور بتایے گا اچھا : )
 

اعجاز

محفلین
بہت بہت مبارک پاکستانی بھائ :D

کیا کسی کو سمیہا کا مطلب پتا ہے؟ میری بہن نے اپنی بیٹی کا نام رکھ لیا ہے اور مطلب پتا نہیں‌ ۔ :(
 

اعجاز

محفلین
شکریہ شکریہ :D

لڑکیوں‌کو صرف منفرد نام ہی پسند آتے ہیں‌ چاہے مطلب بھی نا پتا ہو :?
 

پاکستانی

محفلین
آپ سب احباب کا بہت شکریہ۔

اللہ تعالٰی کبا بےپایاں احسان و صد شکر ہے کہ اس نے اس گہنگار کو اولاد جیسی نعمت سے نوازا ہے۔
اللہ تعالٰی کے فضل و کرم صاحبزادے 15 اگست کی صبح تقریباً 10:30 بجے تشریف لے آئے ہیں، الحمداللہ زچہ بچہ دونوں خیریت سے ہیں، نام ابھی تک فائینل نہیں ہوا امید ہے کل تک کسی نام کا حتمی فیصلہ ہو جائے گا انشاءاللہ
باقی آپ تمام دوست و احباب سے درخواست ہے کہ صاحبزادے کی صحت اور لمبی عمر کی دعا کریں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ماشاءاللہ، اللہ پاک آپ کے صاحبزادے کی عمر دراز کریں اور نیک بخت بنائیں

بہت بہت مبارکباد
 
Top