پہلی مسلم خاتون سپر ہیرو فلم بنائے جانے کا امکان

سید ذیشان نے 'سنیما، ٹی وی اور تھیٹر' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 16, 2018

  1. سید ذیشان

    سید ذیشان محفلین

    مراسلے:
    6,316
    موڈ:
    Asleep
    ربط
    [​IMG]
    کمالہ خان کا کردار 2014 میں متعارف کرایا گیا تھا—فوٹو: مارول کومکس

    سپر ہیروز پر مبنی فلمیں بنانے والے ہولی وڈ کے معروف فلم اسٹوڈیو اور کومک بک پبلشر ’مارول کومکس‘ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ پہلی مسلم خاتون سپر ہیروز پر فلم بنانے پر کام جاری ہے۔
    خیال رہے کہ مارول کومکس کے بینر تلے اب تک ’اسپائیڈر مین، تھور، ہلک، آئرن مین، کیپٹن امریکا، بلیک پینتھر، اوینجرز، ایکس مین، گارڈین آف دی گلیکسی، ڈاکٹر دوم، تھونس، الٹرون اور ڈاکٹر آکٹوپس سمیت کئی اہم سپر ہیروز اور ولن کے کردار متعارف کرائے جا چکے ہیں۔
    مارول کومکس نے پہلی بار 2014 میں ’مس مارول‘ کا کردار اپنی کومک کتاب ’کپٹن مارول‘ میں متعارف کرایا تھا۔
    بعد ازاں ’مس مارول‘ کے نام سے مارول کومکس نے الگ کتاب شائع کی، جس میں خواتین کے متعدد کردار متعارف کرائے گئے، ان کرداروں میں مسلم خاتون سپر ہیرو کمالہ خان کا کردار بھی شامل ہے۔
    اس کردار کو ’مارول کومکس‘ کے کردار ’کیپٹن مارول‘ سے متاثر ہوکر بنایا گیا تھا، یہ مارول کا پہلا مسلم خاتون کا کردار تھا، جس نے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی۔

    [​IMG]
    مس مارول دراصل ایک پاکستانی نژاد لڑکی کا کردار ہے—فوٹو: سیگمنٹ نیکسٹ

    اس کردار کی تخلیقکار پاکستانی نژاد امریکی لکھاری و کومکس ایڈیٹر ثنا امانت ہیں، جو گزشتہ کئی سال سے مارول کومکس میں بطور ایڈیٹر خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔
    ثنا امانت بھی امریکی ریاست نیو جرسی میں رہتی ہیں اور کردار کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے یہ کردار اپنی ذات سے متاثر ہوکر بنایا۔
    اب اسی کردار کو فلمی دنیا میں متعارف کرائے جانے کی تیاریاں جاری ہیں۔
    برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ سے بات کرتے ہوئے ’مارول اسٹوڈیو‘ کے صدر کیون فیج نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ ’مس مارول‘ کو فلمی دنیا میں متعارف کرانے پر کام کر رہے ہیں۔
    کیون فیج کا کہنا تھا کہ ابھی ان کا اسٹوڈیو ’کیپٹن مارول‘ کو متعارف کرانے پر کام کر رہا ہے، جسے آئندہ برس تک فلمی دنیا میں متعارف کرایا جائے گا۔

    [​IMG]
    مس مارول کا اصل نام کمالہ خان ہوتا ہے—فوٹو: نیرڈسٹ

    خیال کیا جا رہا ہے کہ ’مس مارول‘ پر آئندہ برس سے کام شروع ہوگا اور ممکنہ طور پر اسے 2020 تک ریلیز کیا جائے گا۔
    تاہم ابھی اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔
    ابھی یہ بھی واضح نہیں ہے کہ کہ ’مس مارول‘ میں کتنی خواتین سپر ہیروز ہوں گی اور اس میں مسلم سپر ہیرو لڑکی کمالہ خان کا کردار کون نبھائے گی۔
    دوسری جانب پہلی مسلم خاتون سپر ہیرو فلم بنانے کی بات سامنے آتے ہی یہ چہ مگوئیاں تیز ہوگئی ہیں کہ فلم میں کمالہ خان کا کردار کون سی اداکارہ کریں گی۔
    بعض رپورٹس میں پہلی مسلم سپر ہیرو خاتون کے کردار کے لیے ’پریانکا چوپڑا‘ کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔
    تاہم بعض فلمی ناقدین اور مداحوں کا خیال ہے کہ چوں کہ کمالہ خان کا کردار پاکستانی نژاد مسلم لڑکی کا ہے، اس لیے اس کردار کے لیے کسی پاکستانی اداکارہ کو ہی منتخب کیا جائے۔
    اب دیکھنا یہ ہے کہ پہلی مسلم سپر ہیرو لڑکی کا کردار کس اداکارہ کے حصے میں آتا ہے۔

    [​IMG]
    کمالہ خان کا کردار کون نبھائے گا ابھی کہنا قبل از وقت ہے—فوٹو: ڈیمرگ اسٹوڈیو
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  2. سید ذیشان

    سید ذیشان محفلین

    مراسلے:
    6,316
    موڈ:
    Asleep
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  3. یاز

    یاز مدیر

    مراسلے:
    18,114
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    زیک صاحب کا ممکنہ کمنٹ ہی میرے بھی ذہن میں آ رہا ہے کہ "مبارک ہو، اب ہالی ووڈ بھی مشرف بہ اسلام ہونے لگ گیا ہے"۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    21,303
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    برقع ایونجر بھی تو مسلم خاتون ہی تھی۔ :)
     
    • متفق متفق × 2
  5. شاہد شاہ

    شاہد شاہ محفلین

    مراسلے:
    2,568
    غلط بندہ ٹیگ گر دیا۔ زیک کو مبارک باد دیں۔ وہ امریکی بھی ہیں، مسلمان بھی اور پاکستانی نژاد بھی۔ کوئی ڈنماروین ہیرو شامل ہو تو ضرور مبارک باد دیجئے گا :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  6. سید ذیشان

    سید ذیشان محفلین

    مراسلے:
    6,316
    موڈ:
    Asleep
    جب تک بدیسی ٹھپہ نہ لگے تو اس کو یار لوگ کامک نہیں مانتے۔ یہ دراصل مارول کا کامک ہے جو کہ دنیا بھر میں مشہور ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  7. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    34,705
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Cheeky
    اس کامک کی لکھاری جی ویلو ولسن مسلمان ہے اور اچھا لکھتی ہے۔

    مس مارول کا کردار پرانا ہے۔ پہلی کیرل ڈینورز مس مارول تھی جو اب کیپٹن مارول ہے۔ کمالہ خان بطور مس مارول چند سال پہلے کی بات ہے

    کمالہ خان کامکس میں پندرہ سال کی ہے لہذا مشکل ہے کہ 35 سالہ پریانکا یہ کردار کرے
     
    • متفق متفق × 3
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  8. فرحت کیانی

    فرحت کیانی لائبریرین

    مراسلے:
    10,714
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    یہ تو ایک ٹین ایج لڑکی کا کردار ہے۔ امید ہے اس کے لیے کوئی نئی اداکارہ چنی جائے گی۔
     
    • متفق متفق × 1
  9. سید ذیشان

    سید ذیشان محفلین

    مراسلے:
    6,316
    موڈ:
    Asleep
    ہونا تو ایسا ہی چاہیے۔ زیادہ چانس یہی ہے کہ انڈین امریکن اداکارہ ہو چنا جائے گا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  10. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    34,705
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Cheeky
    انڈین اور پاکستانی میں فرق ہی کیا ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  11. سید ذیشان

    سید ذیشان محفلین

    مراسلے:
    6,316
    موڈ:
    Asleep
    ملک کا فرق ہے۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
    • متفق متفق × 1
  12. فرحت کیانی

    فرحت کیانی لائبریرین

    مراسلے:
    10,714
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    کیا معلوم کوئی پاکستانی ہی سامنے آ جائے۔ بہت خوشی ہو گی۔
     
    • متفق متفق × 2
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  13. سعادت

    سعادت محفلین

    مراسلے:
    1,019
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Sleepy
    مارول کامکس میں ایک مسلمان سپر ہیروئن ڈَسٹ کے نام سے بھی ہے، لیکن اس کا تعلق افغانستان سے ہے اور ایکس-مین میں شامل ہے۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 3
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  14. شاہد شاہ

    شاہد شاہ محفلین

    مراسلے:
    2,568
    ڈی سی کامکس میں بھی مسلمان کردار ہیں۔ انکا ذکر خیر کر دیں :)
     

اس صفحے کی تشہیر