پہلی مسلمان خاتون کانگریس میں؟

زیک

ایکاروس
سوالیہ نشان اس لئے کہ الیکشن نومبر میں ہے لیکن بلامقابلہ۔

راشدہ طلیب مشگن سے ہے اور اس کے والدین فلسطین میں پیدا ہوئے تھے۔ کل مشگن میں ڈیموکریٹک پرائمری میں طلیب نے کامیابی حاصل کی۔ چونکہ یہ حلقہ انتہائی ڈیموکریٹک ہے (پچاس سال سے یہاں سے جان کونیرز) جیتتا آیا تھا لہذا نومبر کے جنرل الیکشن میں کوئی ریپبلیکن امیدوار نہیں۔

طلیب کانگریس میں پہلی خاتون اور مجموعی طور پر تیسری مسلمان ہوں گی۔ کیتھ ایلیسن اور آندرے کارسن کانگریس میں پہلے دو مسلمان ہیں۔

Rashida Tlaib, With Primary Win, Is Poised to Become First Muslim Woman in Congress
 

زیک

ایکاروس
الحان عمر صومالیہ میں پیدا ہوئی۔ آج مینیسوٹا میں ڈیموکریٹک پرائمری جیت گئی ہے کانگریس کی اس سیٹ کے لئے جو آجکل کیتھ ایلیسن کے پاس ہے۔ چونکہ یہ کافی ڈیموکریٹک علاقہ ہے لہذا قوی امید ہے کہ الحان عمر بھی نومبر میں الیکشن جیت جائے گی۔

اس طرح اگلے سال کانگریس میں دو مسلمان خواتین ہوں گی۔
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top