پھول سارے گرا دیئے، اب ہے

نور وجدان

لائبریرین
پھول سارے گرا دیئے، اب ہے
واپسی کا سوال لا یعنی

تیرا احوال ، کیا کہیں بُلبُل
گل کی ہے داستان با معنی

زندگی نے بسر کیا ہے مجھے
اور کتنی کرے گی من مانی

زہر دے کے مجھے نہ مارو تم
تیری باتوں سے جان ہے جانی

زندہ ہوں زندگی کے پیوند میں
شام چھائی ہے رات کب آنی؟

ہم ہیں اپنی روایتوں کے اسیر
پیروی ہو جہاں میں! چہ معنی

موت کے بعد زندگی کیا ہے
ہر گھڑی چوٹ اِک نئی کھانی

 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
اکثر اشعار میرے سر کے اوپر سے گزر گئے۔ دونوں مصرعون میں ربط پیدا نہیں ہو سکا ہے۔

پھول سارے گرا دیے، اب ہے
واپسی کا سوال لا یعنی

زندگی بھی کہانی ہے ! جگنو
گل کی ہے داستان با معنی
۔۔ ان دونوں میں پھول اور جگنو سے ربط سمجھ میں نہیں آیا

زندگی نے مجھے بسر کیا ہے
کتنی کرنی ہے اس نے من مانی
÷÷اولیٰ وزن سے خارج ہے۔ کیا ہے بسر‘ وزن میں آتا ہے، ’بسر کیا ہے‘ نہیں۔ من مانی سے اس کا تعلق؟

زہر دے کے مجھے نہ مارو تم
تیری باتوں سے جان ہے جانی
÷÷ شتر گربہ، پہلے میں ’تم‘ دوسرے میں ’تو‘!!

زندہ ہوں زندگی کے پیوند میں
شام چھائی ہے رات کب آنی
÷÷ہلا مصرع خارج از بحر، پھر ’پیوند‘ کا تعلق؟

معتبر اپنی ہم روایتوں کے
پیروی ہو جہاں میں! چہ معنی
÷÷محض ’روایت‘ بحر میں آتا ہے۔ ’وں‘ کا اسقاط اچھا نہیں لگتا۔

موت کے بعد زندگی کیا ہے
ہر گھڑی چوٹ پُھولوں سے کھانی

÷÷دوسرے میں ’ہے‘ کی کمی کی وجہ سے روانی محسوس نہیں ہوتی۔
 

پھول سارے گرا دیئے، اب ہے
واپسی کا سوال لا یعنی

زندگی بھی کہانی ہے ! جگنو
گل کی ہے داستان با معنی

زندگی نے مجھے بسر کیا ہے
کتنی کرنی ہے اس نے من مانی

زہر دے کے مجھے نہ مارو تم
تیری باتوں سے جان ہے جانی

زندہ ہوں زندگی کے پیوند میں
شام چھائی ہے رات کب آنی؟

معتبر اپنی ہم روایتوں کے
پیروی ہو جہاں میں! چہ معنی

موت کے بعد زندگی کیا ہے
ہر گھڑی چوٹ پُھولوں سے کھانی
ہماری صلاح ملاحظہ فرمائیے۱


پھول سارے گرا دیئے، اب ہے
واپسی کا سوال لا یعنی

تیرا احوال ، کیا کہیں بُلبُل
گل کی ہے داستان با معنی

زندگی نے بسر کیا ہے مجھے
اور کتنی کرے گی من مانی

زہر دے کے مجھے نہ مارو تم
تیری باتوں سے جان ہے جانی

زندگی کے سفر میں زندہ ہوں
شام چھائی ہے رات کب آنی؟

ہم ہیں اپنی روایتوں کے اسیر
پیروی ہو جہاں میں! چہ معنی

موت کے بعد زندگی کیا ہے
ہر گھڑی چوٹ اِک نئی کھانی
 
آخری تدوین:

نور وجدان

لائبریرین
  • ہماری صلاح ملاحظہ فرمائیے۱


    پھول سارے گرا دیئے، اب ہے
    واپسی کا سوال لا یعنی

    تیرا احوال ، کیا کہیں بُلبُل
    گل کی ہے داستان با معنی

    زندگی نے بسر کیا ہے مجھے
    اور کتنی کرے گی من مانی

    زہر دے کے مجھے نہ مارو تم
    تیری باتوں سے جان ہے جانی

    زندہ ہوں زندگی کے پیوند میں
    شام چھائی ہے رات کب آنی؟

    ہم ہیں اپنی روایتوں کے اسیر
    پیروی ہو جہاں میں! چہ معنی

    موت کے بعد زندگی کیا ہے
    ہر گھڑی چوٹ اِک نئی کھانی
محترم خلیل الرحمن ! آپ جیسی شفیق ہستیاں محفل پر بذات خود رحمت ہیں ، مزید رحمت ایسی خوبصورت صلاح سے دی ہے ! آپ کی کمی محفل میں محسوس ہوتی ہے ،بہت ممنون ہوں آپ نے کس طرح معانی میں بہتر ربط و آہنگ دے کر نئی شکل دے دی ! آپ کو اس اچھے کام کی جزا مالک کریم کی جانب سے ملے ! خوش رہیں ! آپ کو دعا بیحد ! سلامت رہیں
 
مدیر کی آخری تدوین:
جیتی رہیے۔ دعاؤں کی رسید حاضر ہے البتہ ہماری صلاح پر آپ نے جو اظہارِ پسندیدگی فرمایا ہے ، اس کی رسید استادِ محترم کے سامنے حاضری کے بعد ہی دے پائیں گے۔ بہت دعائیں۔
 

الف عین

لائبریرین
جیتی رہیے۔ دعاؤں کی رسید حاضر ہے البتہ ہماری صلاح پر آپ نے جو اظہارِ پسندیدگی فرمایا ہے ، اس کی رسید استادِ محترم کے سامنے حاضری کے بعد ہی دے پائیں گے۔ بہت دعائیں۔
میں نے شاید متفق کا بٹن دبا دیا ہے کہ ایک ہی اظہار کی اجازت ہے یہاں۔ پسندیدہ بھی شامل سمجھیں
 
Top