پھول رہتا ہی کہاں ہے گل و گلزار کے ساتھ

پھول رہتا ہی کہاں ہے گل و گلزار کے ساتھ
پھول جائے جہاں لے جائے خریدار کے ساتھ

اسکی خوشبو سے معطر ہے فضا اے جاناں!
وہ جو اک پھول اگا ہے تیری دیوار کے ساتھ

اسکو جو پھول دیا پیار کا پہلا تحفہ
اس نے زلفوں‌میں‌سجایا ہے بڑے پیار کے ساتھ

پھول کی پنکھڑی جیسے جو کھلے لب اس کے
خوشبوئیں چار سو پھیلیں‌بڑی رفتار کے ساتھ

گل میں سرخی تھی شب وصل چمک تھی اس میں
اور پیلا یہ پڑا ہے تیرے انکار کے ساتھ

خار چبھتے ہیں‌رقیبوں‌کی تم نہ بات کرو
پھول جھڑتے ہیں مری جاں‌تری گفتار کے ساتھ

تو نے اک پھول چھووا پھول گئے کانٹے بھی
تتلیاں‌رقص کریں‌موسم گلزار کے ساتھ

میں نے اسلام کو دیکھا تھا کچھ عرصہ پہلے
خوشبوئیں‌بانٹتا پھرتا تھا بڑے پیار کے ساتھ
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین

واہ جناب خوب غزل ہے۔
آپ کی غزل کی بدولٹ فراز صاحب کی غزل یاد آ گئی کہ
ہم نےاک عمر بسر کی ہے غمِ یار کے ساتھ
میر دو دن نہ جئے ہجر کے آزار کے ساتھ
 
میرا خیال ہے ان مصرعوں میں کچھ گربڑ ہے۔
باقی تو اساتذہ ہی جانیں۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
بحر ہے شاید بحر رمل مثمن مخبون محذوف مقطوع میں ہے۔​
پھول کی پنکھڑی جیسے جو کھلے لب اس کے
خوشبوئیں چار سو پھیلیں‌بڑی رفتار کے ساتھ
2212 خش بو ئے چا (آپ شاید خشبوئے کی واؤ گرا رہے ہیں، جو شاید غلط ہے، ایسے دیکھ لیں // خوشبو پھر چار سو پھیلی بڑی رفتار کے ساتھ)
2211 ر سُ پے لی
2211 ب ڑِ رف تا
1211 ر کِ سا ت

میں نے اسلام کو دیکھا تھا کچھ عرصہ پہلے
2212 مِ نِ اس لا
2211 م کُ دے کا
2211 تَ کچ عر صہ (اس رکن میں شاید گڑ بڑ ہے)
22 پہ لے
خوشبوئیں‌ بانٹتا پھرتا تھا بڑے پیار کے ساتھ
2212 خش بو ئے با (یہاں بھی شاید خوشبوئے کا مسئلہ ہے)
2211 ن ٹ تا پر
2211 تَ ب ڑے پا
1121 ر کِ سا ت
 
اسد قریشی

محفلین
بلال بھائی!

غزل کا مطلع ہی وزن سے خارج ہے آپ کون سے مصرعہ کو بنیاد بنا کر بحر کا تعین فرمائیں گے؟ چوتھا اور چھٹا مصرعہ ایک ہی وزن پر ہیں اگر اس کو بنیاد بنائیں توپھر سب سے پہلے مطلع درست کرنا ہوگا تاکہ سمتِ سفر درست کی جا سکے۔
 
میں سمجھا نہیں؟ تقطیع کیا میں نے درست نہیں کی؟ ویسے بھی میں تو صرف اپنی پریکٹس کے لئے آیا ہوا ہوں، اسی بہانے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے۔
میں نے تقطیع ایسے کی ہے، باقی آپ زیادہ بہتر جانتے ہیں مجھ سے
پھول رہتا ہی کہاں ہے گل و گلزار کے ساتھ​
2212 پو ل رہ تا
2211 ہِ ک ہا ہے
2211 گُ لُ گل زا
1211 ر کِ سا ت

پھول جائے جہاں لے جائے خریدار کے ساتھ​
2212 پو ل جا ئے
2211 ج ہَ لے جا
2211 ئے خ ری دا
1211 ر کِ سا ت
 
اسد قریشی

محفلین
میں سمجھا نہیں؟ تقطیع کیا میں نے درست نہیں کی؟ ویسے بھی میں تو صرف اپنی پریکٹس کے لئے آیا ہوا ہوں، اسی بہانے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے۔
میں نے تقطیع ایسے کی ہے، باقی آپ زیادہ بہتر جانتے ہیں مجھ سے

پھول رہتا ہی کہاں ہے گل و گلزار کے ساتھ

2212 پو ل رہ تا
2211 ہِ ک ہا ہے
2211 گُ لُ گل زا
1211 ر کِ سا ت

پھول جائے جہاں لے جائے خریدار کے ساتھ

2212 پو ل جا ئے
2211 ج ہَ لے جا
2211 ئے خ ری دا
1211 ر کِ سا ت

بھائی یہ 1، 2، 1، 2 میری سمجھ میں نہیں آتی آپ نے جو تقطعی کی ہے وہ درست ہے لیکن پھر تیسرے مصرعے میں لفظ "جاناں" کا جا وزن میں نہیں اور پانچویں مصرعے میں لفظ "تحفہ" کا بھی یہی مسئلہ ہے۔
 
نایاب

لائبریرین
واہ کیا خوب باندھا ہے " اسلام " کو
میں نے اسلام کو دیکھا تھا کچھ عرصہ پہلے
خوشبوئیں‌بانٹتا پھرتا تھا بڑے پیار کے ساتھ
 
بھائی یہ 1، 2، 1، 2 میری سمجھ میں نہیں آتی آپ نے جو تقطعی کی ہے وہ درست ہے لیکن پھر تیسرے مصرعے میں لفظ "جاناں" کا جا وزن میں نہیں اور پانچویں مصرعے میں لفظ "تحفہ" کا بھی یہی مسئلہ ہے۔

اسد قریشی صاحب ممنون ہوں آپ نے وقت نکالا۔ میرے ناقص علم کے مطابق

فاعلاتن فعلاتن فعلاتن فعلن

پہلے رکن فاعلاتن کی جگہ فعلاتن اور آخری رکن فعلن کی جگہ فعلان ، فعِلن اور فعِلان بھی آسکتا ہے ۔
 
احمد بلال

محفلین
واہ جناب خوب غزل ہے۔
آپ کی غزل کی بدولٹ فراز صاحب کی غزل یاد آ گئی کہ
ہم نےاک عمر بسر کی ہے غمِ یار کے ساتھ
میر دو دن نہ جئے ہجر کے آزار کے ساتھ
اور مجھے حافظ مظہر الدین مظہر کا ایک نعتیہ کلام
ہم سوئے حشر چلیں گے شہِ ابرار کے ساتھ
قافلہ ہو گا رواں قافلہ سالار کے ساتھ

زبردست اسلام الدین اسلام بھائی۔
 
احمد بلال

محفلین
میرا خیال ہے ان مصرعوں میں کچھ گربڑ ہے۔
باقی تو اساتذہ ہی جانیں۔
میرے مطابق درست ہیں۔ البتہ
خار چبھتے ہیں‌رقیبوں‌کی تم نہ بات کرو
میں مسئلہ ہے۔
جو نہ کی جگہ تم سے تبدیل کرنے سے درست ہو جائے گا۔ خار چبھتے ہیں رقیبوں کی نہ تم بات کرو۔یہ شاید ٹائپو ہے۔
میں نے اسلام کو دیکھا تھا کچھ عرصہ پہلے​
یہاں عرصہ کے ع کو گرایا گیا ہے۔ چونکہ ع کی آواز الف سے ملتی ہے اس لیے اکثر اس کو الف کی طرح گرا دیا جاتا ہے لیکن یہ از روئے قاعدہ درست نہیں ہے۔​
 
بھئی یہ پوری غزل وزن کے اعتبار سے بالکل درست ہے.
بس شاعر نے اکثر جگہ جن حروف کو گرایا ہے وہ غیر فصیح ہے. جیسے "چار سو" میں واؤ گرنا اور آخری شعر کے پہلے مصرعے میں "کچھ عرصے" سے عین کا الف کی طرح وصال کروا کر جو گرانا ہے یہ درست نہیں.
ورنہ شاعر نے وزن میں کوئی غلطی نہیں کی ہے.
سوائے "خار چبھتے ہیں رقیبوں کی تم نہ بات کرو" کے علاوہ. اس میں بھی "نہ" کو "تم" سے پہلے کر دیں تو درست ہو جائے گا.

اس بحر میں پہلا رکن فاعلاتن اور فعلاتن دونوں آسکتے ہیں.
آخری رکن فعلن, فعلان, فعِلن اور فعِلان چاروں میں کوئی بھی جائز ہے.
درمیانی دو ارکان میں کوئی بھی فعلاتن مفعولن سے بدلا جا سکتا ہے.
 
اسد قریشی

محفلین
محترم اسلام الدین اسلام صاحب،

معذرت خواہ ہوں شاید کم علمی کی بنا پر کچھ غلط انداز کر بیٹھا، اُمید ہے درگزر فرمائیں گے۔
 
محترم اسلام الدین اسلام صاحب،

معذرت خواہ ہوں شاید کم علمی کی بنا پر کچھ غلط انداز کر بیٹھا، اُمید ہے درگزر فرمائیں گے۔
جناب شرمندہ نہ کیجئے ۔ بعض اوقات مصروفیات کی وجہ سے ایسا ہو جاتا ہے۔ امید ہے آپ مزید توجہ فرمائیں گے آئندہ آنے والی پوسٹس پر
 
Top