پھل پھول: آپ کا پسندیدہ منظر کش

آپ کے خیال میں پھلوں پھولوں کے متعلق سب سے خوبصورت منظر کشی کس کس نے کی؟

  • جاسمن

    Votes: 1 8.3%
  • ابن توقیر

    Votes: 1 8.3%
  • آورکزئی

    Votes: 3 25.0%
  • ام اویس

    Votes: 1 8.3%
  • محمد تابش صدیقی

    Votes: 4 33.3%
  • فہد اشرف

    Votes: 1 8.3%
  • جاسم محمد

    Votes: 1 8.3%
  • سید عاطف علی

    Votes: 4 33.3%
  • زیک

    Votes: 2 16.7%
  • محمد عمر

    Votes: 2 16.7%

  • Total voters
    12
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .
نہایت مسرت و انبساط کے ساتھ یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ پچھلے ہفتے کے مقابلۂ منظر کشی کو جیتا ہے محمد سعد نے اور محمد عمر نے اور ووٹنگ کے نتائج آنے کے بعد ہم سبھی محفلین نے دیکھا کہ کیا ہی well deserved نتائج ہیں. جہاں محمد سعد محفل میں اپنے ٹیلنٹس میں کوئی ثانی نہیں رکھتے وہیں ہمیں اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ ہم نے اس سلسلے کے ذریعے اردو محفل میں ایک نئے شاندار منظر کش کو متعارف کروایا ہے جن کا نام ہے محمد عمر اور جن کی تصاویر دیکھ کر ہمیں خوشی کے ساتھ ساتھ دیر آئید درست آئید کا احساس بھی ہوتا ہے. آپ دونوں کو ہماری جانب سے بہت بہت مبارک، مکرر مبارک! :) :)
ہمارے پیارے محفلین! اگلے ہفتے کے منظر کش کو چننے کے لیے ووٹنگ لائنز کھل چکی ہیں. آپ اس ہفتے کا منظر کش: پھل پھول لڑی میں ہمارے شرکاء کی خوبصورت شراکت سے لطف اندوز ہوں اور یہاں آ کر اپنا قیمتی ووٹ دو محفلین کے نام کاسٹ کریں. امید ہے اس بار مقابلہ بہت زبردست چلے گا! تو ووٹنگ کا آغاز ہوتا ہے، اب!!! :)
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اس دفعہ مقابلہ سخت ہے ۔ ووٹ دینے میں مشکل ہورہی ہے ۔ تقریباً تمام ہی احباب نے اچھی تصاویر شامل کی ہیں اور زیادہ تر فوٹوگرافروں کی ایک یا ایک سے زیادہ تصاویر اعلیٰ پائے کی ہیں ۔ الیکشن کمشنر کو چاہئےکہ قوانین میں کچھ ردوبدل کیا جائے ۔ یا تو یوں کیا جائے کہ پہلے مرحلے میں ہر فوٹوگرافر سے پوچھ کر اس کی منتخب کردہ ایک تصویرکو شارٹ لسٹ کیا جائے اور پھر دوسرے مرحلے میں ان تمام فائنلسٹ تصاویر کے درمیان مقابلہ ہو ۔ یا پھر اول ، دوم ، سوم کا نظام اختیار کیا جائے ۔ :):):)
 

سید عاطف علی

لائبریرین
یہ ووٹنگ کا آپشن ریٹنگ کے آپشن سے اک گونہ تصادم رکھتا ہے ۔ ووٹنگ سے ریٹنگز کا کوئی کردار نہیں رہتا ۔ سب ویٹو ہو جاتا ہے ۔ میں اصول پرستی کے زعم میں ایک دفعہ نشان حیدر گنوا چکا ہوں ۔ :rollingonthefloor:
اگر ایک ہی تصویر شریک کی جائے تو ووٹنگ سے نجات مل جائے ۔
 
Top