پھر وہی ضد کہ ہر اک بات بتانے لگ جائیں ۔۔۔۔۔ نوید صادق

نوید صادق

محفلین
نوید ایک غیر متعلق بات یہاں کہہ دوں۔
ذرا لائبریری فورم کا فارم بھر دیں تاکہ آپ کو بھی لائبریری کا ممبر بنایا جا سکے۔ در اصل اس کا احساس یوں ہوا کہ شکریہ کے خانے میں سب گلابیوں کے بیچ تمہارے نام کی نیلاہت اچھی نہیں لگ رہی ہے۔ یوں بھی تم لائبریری کے قابلِ فخر رکن رہے ہو۔
اعجا بھائی!
"رہا" نہیں "اب بھی ہوں" یہ نیلاہٹ والی بات کسی نئے سیٹ اپ کا نتیجہ ہے۔ فارم کہاں سے ملے گا۔ یعنی کس لنک سے
 
نوید صادق

محفلین
اعجاز بھائی۔
آپ درست کہہ رہے ہیں۔ میں نے ذرا جذباتی ہو کر اپنے دونوں ادھورے پروجیکٹس کو کونٹینیو کرنے کی کوشش کی تو داخلہ نہیں ہو سکا،
ابھی درخواست بھیج دی ہے
شیفتہ اور میر وزیر علی صبا کو تو اب مکمل کروں گا جیسے تیسے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
نوید صاحب، ایک غیر متعلقہ بات میں بھی پوچھنا چاہ رہا ہوں :) آپ کے مقام میں بہاولپور آ رہا ہے لاہور کی جگہ، تو کیا شفٹ ہو گئے ہیں اپنے شہر!
 
نوید صادق

محفلین
نوید صاحب، ایک غیر متعلقہ بات میں بھی پوچھنا چاہ رہا ہوں :) آپ کے مقام میں بہاولپور آ رہا ہے لاہور کی جگہ، تو کیا شفٹ ہو گئے ہیں اپنے شہر!
لاہور میں تو میں عارضی طور پر رہ رہا ہوں۔ بہاولپور میری جنم بھومی ہے۔ میرا گھر بھی وہیں ہے۔
صابر ظفر نے کیا کہا تھا

شہر اپنا ہے وہی پہلی محبت ہے جہاں
یہ کراچی تو ظفر وال نہیں ہو سکتا

اپنے نام کے ساتھ بہاولپور ہی لگانا اچھا لگتا ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
کچھ نمو کے بھی تقاضے ہیں سرِ کشتِ خیال
ورنہ ہم لوگ تو بس خاک اُڑانے لگ جائیں

ایک لمحے کی ملاقات کے خاموش سفر!
ان کہے لفظ نہ اب شور مچانے لگ جائیں

وہ رفاقت، وہ فسانہ، وہ تماشا، وہ خلوص
کوئی عنوان تلاشیں تو زمانے لگ جائیں

ہم سمجھتے ہیں ستم زاد قبیلوں کو نوید
پیڑ سرسبز، گھنا ہو تو گرانے لگ جائیں

(نوید صادق)

محترم نوید بھائی،
آداب

ماشاءاللہ بہت اچھی غزل ہے۔ دیر سے دیکھی ہے سو جواب میں بھی تاخیر ہوگئی۔

اوپر درج چار اشعار اور خاص طور پر مقطع بہت پسند آیا۔ ناچیز کی جانب سے نذرانہء تحسین حاضرِ خدمت ہے۔

ایک غیر متعلقہ بات اور وہ یہ کہ "آج کا شعر" میں‌ آپ کا انتحاب بہت ہی عمدہ ہوتا ہے جس کے لئے آپ کے اعلیٰ ذوق اور حافظہ کو خاکسار کی طرف سے سلام ہے۔
 
محمد احمد بھائی!
غزل اور آج کا شعر پر سراہے جانے پر ممنون ہوں۔
 
Top