پھر ایک بار ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پر خدا خیر کرے

سلام
قیصرانی بھائی آپ تو کھٹاک سے حاضر ہوتے ہیں اس لیے آ پ کو ایڈوانس میں سلام کہ دیا جائے تو بہتر ہےاس کے بعد آپ سے التماس ہے کہ استاد جی کو سلام پیش کر دیں کیوں کہ ان کو ہماری طرف آنے کی فرصت نہیں خدا ان کو علم کی ہر رگ سے شناسائی عنایت فرمائے آمین ویسے میں ان کی بارگاہ میں حاضری دوں گا کچھ فیض حاصل ہو ہی جائے گا باقی آپ تو ہمارے دوست ہیں اور وہ بھی تو ہیں دوست بھائی "آخر اس مرض کی دوا کرے کوئی" آپ سے ایک گزارش ہے مہربانی فرما کر میری تمام تر پوسٹیں ختم کر دیں اس کو چھوڑ کر کیوں کہ یہ سوال میرے دماغ میں کافی کھلبلی مچا رہا ہے اس لیے پوچھنا ضروری ہے پلیزززززززززززززززززز ۔
سوال کچھ اس طرح ہے کہ میرے ایک عزیز ہیں جو سیٹ لائٹ سے نیٹ سروس با الفاظ دیگر ڈی ایس ایل لینے کے خواہاں ہیں اور ان کے پاس لوازمات بھی ہوتے ہوں گے مگر میں کچھ زیادہ نہیں جانتا چونکہ وہ پاکستان میں راولپنڈی کے پاس ہی ہیں یعنی اٹک میں جہاں میں مقیم ہوں تو اس حوالے سے ان کی رہنمائی ان کی حدود کے اندر کی جانی مقصود ہے کہ وہ ڈی ایس ایل حاصل کس طرح کریں گے اور ان کو کن سے رابطہ کرنا ہو گا دیگر اس پر کیا خرچ آنے کی امید ہے لوزمات کا استعمال کیا ہے اور ان کی تعداد میں کمی پیشی کی جانے کس حد تک ہے یا کیا کیا ضرورت پڑے گا ۔

اوہ معاف کیجے گا میں ذرا اپنی اردو چیک کر رہا تھا کتنی سپیڈ ہے اس لیے کافی لمبی تانی ہے کھرج وغیرہ بھی اوپر کے ہیں اس لیے گلہ بھی خراب ہو گیا ہے مگر اب تان سین نہ سہی شوق تو ہم بہر حال رکھتے ہی ہیں کچھ دھن گا بجا کر دل کی ہیر کو مطمعن کر ہی دیتے شکر ہے کہ ہو جاتی ہے ورنہ تو قوالی کرنے پپڑتی ۔
 

دوست

محفلین
یار آپ غلام علی ہوگئے ہو؟؟؟
اسی لیے پوسٹوں پر ریاض فرما رہے ہو۔
اور دستخطوں میں بھی منم غلام علی لکھ لیا ہے۔
خیر یہ تو مذاق تھا آپ نعمان سے رابطہ کریں وہ کراچی سے ہیں اور انھوں نے حال ہی میں ڈی ایس ایل لگوایا ہے۔ وہ بہتر گائیڈ کریں گے آپ کو۔
 
جناب میں بدل دیتا ہوں اس کو ویسے یہ میرا ذاتی مسئلہ ہے اور میں اپنے مسائل کو کبھی "مذاق کی بات" نہیں کہ سکتا میں نے محسوس کیا ہے کہ اس پر کافی غور فرمایا جا رہے ہے "سیگنیچر" میں کچھ بھی ہوں ذاتی ہوتا ہیں کلیم کی اجازت نہیں باقی بات رہی جناب کراچی والے صاحب کی تو میں ان کو کہاں تلاشتا رہوں گا آپ کی کچھ مہربانی فرمائیں :lol:
 

دوست

محفلین
ذپ کھولیں اور نعمان کو ایک عدد پیغام کردیں۔
ٹھیک ہے جناب ہم اپنا کلیم واپس لیتے ہیں۔
 
جناب دوست بھائی صاحب گلتا ہے آپ محسوس کر گیے ہیں ویسے میں بدل چکا ہوں میری عادت ہے کہ میں اس حوالے سے کوئی بحث و تکرار نہیں کرتا شاید اس کو آپ میرے کم علمی کہ لیں مگر میں ایک بات جانتا ہوں "کوئی اپنے آباو اجداد نہیں چھوڑ سکتا" بہر حال ہم اپنی گف و شنید سے درکناری اختیار کر رہے ہیں ۔

آپ کی بات بجا ہے کہ میں ان کو ذ پ کروں مگراس طرح علم کی بات ہے سب کو تو نہیں سیکھنے کو ملے گی یہاں جو بیان چلے گا اس کو اکثر لوگ پڑھ لیتے ہیں اس طرح لوگوں کو بھی سیکھنے کو مل جاتا ہے الو سیدھا کر ہی لوں گا مگر ایسا نہ ہو کہ وقت آنے پر "گیڈر پہاڑ کی طرف دوڑا" میں اس حوالے سے گھاس ہی نہ ڈالوں اور لوگ پھر سے آپ کو تکلیف دیں اور آپ جناب کو پھر سے کسی کو پ ایم کرنے کا کہنا پڑا
 

قیصرانی

لائبریرین
وعلیکم السلام فیضان الحسن

برین نیٹ، وول نیٹ اور پاک نیٹ والے مخصوص شہروں میں‌ اے ڈی ایس ایل (ڈی ایس ایل کی موجودہ ترقی یافتہ عام شکل) مہیا کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں جو سنا ہے وہ کچھ ایسے ہے کہ 7000 روپے (بطور سکیورٹی برائے موڈیم، قابل واپسی) کا موڈیم درکار ہوگا، ایک لین کارڈ جو آپ کے پی سی میں ہو، اور ڈی ایس ایل کیبل گھر تک بچھانے کا خرچہ (کچھ کمپنیاں اپنے خرچ پر بچھاتی ہیں)۔ فی گیگا بائٹ 600 یا زائد تک کا ڈاؤن لوڈ خرچہ ہوتا ہے۔ عمومی فیس 1200 روپے مہینہ ہوتی ہے جس میں 2 گیگا بائٹس جتنا اپ لوڈ اور ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں

یہ تفصیلات kbps 128 والے کنکشن کی ہیں

مزید تفصیلات کے لیے وول، برین نیٹ اور پاک نیٹ کی سائٹس کو دیکھیں
 
سلام
شکرہ قیصرانی جی اس حوالے سے انفارمیشن دینے کا مگر میرے کہنے کا مقصد یہ تھا کہ میرے اس عزیز کے پاس ڈیش اینٹینا ہے جس کے ساتھ ڈیجیٹل رسیور بھی ہے میں اس کی مدد سے کس طرح اون لائن ڈی ایس ایل لے سکتا ہوں اس کے لیے کس سیٹلائٹ سے رابطہ کرنا ہو گا کہ وہ ہماری پہنچ میں ہو کیوں کہ میں نے سرچنگ کے دوران دیکھا ہے کہ چند سیٹلائٹس نیٹ سروس کے لیے ہیں جو کہ نیٹ سروس دیتے ہیں بس ان سے سروس حاصل کرنے کا طریقہ کیا ہے اگر ہم کسی دیگر ملک کی سیٹ لائیٹ سے ربطہ کریں تو کام پہنچ سے باہر ہو جاتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ اسلام آباد کی کسی کمپنی سے بات کی جائے ویسے تو اپنے سٹی میں نوبل نیٹ کے نام سے ڈی ایس ایل ہے جو وہ نیٹ ورکنگ کر کے دیتے ہیں مگر میں سیٹ لائٹ سے لینا چاہتا ہوں یا یوں کہیں کہ کیبل کے بغیر ہی ڈائریکٹ لینا چاہتا ہوں اور اس اینٹنا کو استعمال کرنا چاہتا ہوں ۔
:cry:
 

قیصرانی

لائبریرین
یہ تو ڈاؤن لوڈ لنک ہوگا۔ یعنی اپ لوڈنگ کے لیے آپ کو نارمل پاک نیٹ وغیرہ اور ڈاؤن لوڈ کے لیے ڈش سے کام لینا ہوگا۔۔۔ لیکن یہ تو بہت مہنگا نسخہ ہے

کوئی بیس پچیس ہزار کی ابتدائی انوسٹمنٹ اور پھر ہر ماہ کے 2000 روپے کا خرچہ۔ تفصیل تو مل جائے گی، لیکن مجھے اپنے کزن سے رابطہ کرنا ہوگا۔ تو جیسے ہی اطلاعات ملیں میں بتا دوں‌گا :)
 
ارے رحم کریں حضور
یہ کیا کہ دیا آپ نے جائیے ہم نہیں بولتے آپ سے اس سے اچھا تو ہمارا یہ ٹوٹا ہوا نیٹ ورک ہے جو کچھ نہ کچھ تو کر ہی لیتا ہے اور کچھ نہ کرے تو جناب کی دید اور شنید تو ہو ہی جاتی ہے اس کے اس احسان کا مجھ سے ادا ہونا مشکل ہے ویسے اس حوالے سے میں آگے آپ کو تکلیف اس حد تک دوں گا کہ میری معلومات میں اضافہ ہو جائے اس کام کر انجام دینے کے لیے جیب اجازت نہیں دیتی بھائی
 

قیصرانی

لائبریرین
فیضان الحسن نے کہا:
اس کام کر انجام دینے کے لیے جیب اجازت نہیں دیتی بھائی
بھائی جی یہ پرانی معلومات ہیں جو میرے کزن نے کئی سال پہلے مجھے دی تھیں، ابھی ہو سکتا ہے کہ ریٹس کافی کم ہو چکے ہوں۔۔۔ بہرحال انتظار ہی بہتر رہے گا
 
بہر حال بھائی جان بات یہ ہے کہ آپ کہ یہاں جب تک کوئی چیر پرانی نہ ہو ہم تک نہیں آتی اس لیے ہمارے لیے تو یہ ابھی کچھ عرصہ پہلے کی بات ہے اور اس حوالے سے کوئی نہیں جانتا ہمارے شہر میں دیگر یہ کہ میں نے سنا ہے کہ کوئی وائرلیس نیٹ ورکنگ کارڈز بھی ہیں جو کہ نیٹ ورکنگ میں کام آتے ہیں ان کا کیا چکر ہے اور کیا کپسٹی ہے شیرنگ کی
 

قیصرانی

لائبریرین
وائرلیس اور نارمل میں فرق صرف ان کی قیمت اور تاروں کا ہے۔ باقی ہر طرح کی رفتار والے کارڈز مل جائیں گے۔ لیکن بہت مہنگے اور بغیر تاروں‌کے کیونکہ ان کے ساتھ وائرلیس حب یعنی ٹرانسمیٹر بھی لینا پڑے گا
 

دوست

محفلین
بھائی محسوس نہیں کیا وہ تو ایک بات سے بات تھی۔
خیر آپ کے اس سوال جواب سے مجھے بھی بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔
نعمان کو آپ ذپ کرکے متعلقہ دھاگے کا ربط دے کر جواب دینے کی دوخواست کرسکتے تھے۔
 
جناب سلام
قیصرانی بھائی یہ تو سودا مہنگا ہی ہوتا جا رہا ہے میں بہر حال آپ کی کوئی حل تجویز کریں کہ ہم کس طرح سے نیٹ کی سروس کو بہتر کر سکتے ہیں پہلے ایک دھاگے میں آپ سے میں نے یوں ہی سیریل کی مدد سے نیٹ ورکنگ کا پوجھا لیکن آپ نے اس کا طریقہ نہیں بتلایا بہر حال کوئی مسئلہ نہیں اب میرے ساری کام آپ لوگ تو نہیں کریں گے ۔

دوست بھائی میں شرمندہ ہوں کہ آپ کو خواہ مخواہ ہی کچھ تلخ باتیں کہ دیں میں نعمان بھائی سے رابطہ کرتا ہوں وہ کہاں ملیں گے میں دیکھتا ہوں ابھی اور ان کو منت کرتا ہوں کہ از راہ کم یہاں تشریف لائیں اور کچھ معلومات فراہم کریں ۔
 

دوست

محفلین
ابھی میرے گھر ایک بروشر آیا ہے
جو ٹیل چائنہ کا ہے اور یہ لوگ اے ڈی ایس ایل آفر کررہے ہیں۔
ریٹس ہیں 1998 روپے فی ماہ براڈ بینڈ اور لامحدود۔
چھ ماہ ایڈوانس کی صورت میں 10 فیصد رعایت اور موڈم فری،
سال کی پیشگی ادائیگی کی صورت میں 20 فیصد رعایت اور موڈم فری۔
سیکیورٹی اور دوسرے چارجز کا نہیں بتایا گیا۔ اور سپیڈ 128 کلو بائٹ‌ ہے۔
کنکشن کے لیے شناختی کارڈ کی نقل اور تازہ ادا کیے گئے ٹیلی فون کے بل کی نقل درکار ہے۔
لامحدود سے تو لگ رہا ہے اس میں بینڈ وڈتھ لامحدود ہے۔
 
سلام
جناب کیا حال احوال ہیں بھی بڑے اچھی وقت میں نازل ہوا بروشر خیریہ بھی ایک عجیب ہی اتفاق ہے میرے خیال سے اب بس کر دیں ہم اس سلسلے میں مزید کچھ کرنا مشکل ہے یہاں ایک سوال آیا ہے وہ یہ کہ ایک آئی سی ہوتی ہے ﴿جو الیکڑونکس سرکٹس میں استعمال ہونے والا پرزہ ہے﴾ اس کی پروگرامنگ کی جاتی ہے یعنی وہ پروگرامنگ سے اپنے پلز بدل دیتی ہے اور ان پلز کو جس طرح چاہے سرکٹ ڈیزائن کر کے استعمال کیا جا سکتا ہے اس کی مدد سے ڈیجیٹل کلاک بھی بنائی گئی ہے اور دیگر اس طرح کے سرکٹس میں استعمال ہوتی ہے میں اس کی پروگرامنگ کے لوازمات کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں کہ اس کو کمپوٹر میں لگانے کے لیے کون سا کارڈ یوز کیا جاتا ہے اور اس کی پروگرامنگ کی سافٹ ویئر میں ہوتی ہے ۔
 
Top