پھر اپنے آپ سے میں مجبور ہوگیا ہوں

محمد وارث

لائبریرین
میں آج صبح اپنی بیوی کو لے کر بچوں کے اسکول گیا تھا، راستے میں اُس نے 'آم' دیکھ لیے، بس میری تو شامت ہی آ گئی۔ پہلا سوال تو یہ تھا کہ تم نے اب تک مجھ سے چھپایا کیوں ہوا تھا کہ آم آ گئے ہیں۔ لو بھلا، یہ کوئی میرا دوسرا نکاح تھا جو میں اُس سے چھپا کر رکھتا، اللہ اکبر :)
 
دفترکے راستے میں اک آم کا شجر ہے
چڑھ چڑھ کے اس پہ اب تو لنگور ہو گیا ہوں

کھاتا تھا میں مزے سے شاخوں پہ بیٹھ کر آم
مالی نے جب سے دیکھا، مفرور ہو گیا ہوں
 
باقی کا قصہ بھی بغیر سینسر بیان کریں :D (شاعری میں)
آپ کی خواہش پر پہلے جو مصرع ہوا تھا اس کے ساتھ مصرع لگا کر شعر اور قصہ مکمل کرتے ہیں. :D

کالج کے راستے میں اک آم کا شجر ہے
چڑھ چڑھ کے اس پہ اب تو لنگور ہو گیا ہوں

کھاتا تھا میں مزے سے شاخوں پہ بیٹھ کر آم
مالی نے جب سے دیکھا، مفرور ہو گیا ہوں

تب سے ہے ایک حسرت، کوئی مجھے کھلا دے
آموں کا منتظر ہوں، امچور ہو گیا ہوں
 
آخری تدوین:

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اکمل زیدی کے عشق کے نام :D:LOL:

آموں کی خوشبؤوں نے گمراہ کر دیا ہے
پھر اپنے آپ سے میں مجبور ہوگیا ہوں

چونسی ہو یا ہو چونسہ،خوشبو تو ایک سی ہے
چونسے کی الفتوں میں مشہور ہوگیا ہوں

بازار میں سنا ہے پھیلی ہیں ان کی باتیں
بس نام سن کے ہی میں مسرور ہوگیا ہوں

انور رٹول بھی ہے چونسہ بھی مل گیا ہے
دونوں ملے خزانے، مغرور ہو گیا ہوں
واہ
واہ
واہ
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میں آج صبح اپنی بیوی کو لے کر بچوں کے اسکول گیا تھا، راستے میں اُس نے 'آم' دیکھ لیے، بس میری تو شامت ہی آ گئی۔ پہلا سوال تو یہ تھا کہ تم نے اب تک مجھ سے چھپایا کیوں ہوا تھا کہ آم آ گئے ہیں۔ لو بھلا، یہ کوئی میرا دوسرا نکاح تھا جو میں اُس سے چھپا کر رکھتا، اللہ اکبر :)
کنجوسی کریں گے تو شامت تو آنی ہی ہے وارث بھائی :happy:
 
محمد وارث

لائبریرین
کنجوسی کریں گے تو شامت تو آنی ہی ہے وارث بھائی :happy:
کنجوسی کیا، اُسے لاکھ سمجھایا کہ ابھی اچھی کوالٹی کے کھانے والے نہیں مگر۔۔۔۔۔۔۔افسوس

بُھولا جو آم لانا، بیوی نے کھولا تھانہ
مر مٹ گیا ہوں لو جی مغفور ہو گیا ہوں
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
آپ کی خواہش پر پہلے جو مصرع ہوا تھا اس کے ساتھ مصرع لگا کر شعر اور قصہ مکمل کرتے ہیں. :D

دفتر کے راستے میں اک آم کا شجر ہے
چڑھ چڑھ کے اس پہ اب تو لنگور ہو گیا ہوں

کھاتا تھا میں مزے سے شاخوں پہ بیٹھ کر آم
مالی نے جب سے دیکھا، مفرور ہو گیا ہوں

تب سے ہے ایک حسرت، کوئی مجھے کھلا دے
آموں کا منتظر ہوں، امچور ہو گیا ہوں
:rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
دفتر کے راستے میں اک آم کا شجر ہے
چڑھ چڑھ کے اس پہ اب تو لنگور ہو گیا ہوں

کھاتا تھا میں مزے سے شاخوں پہ بیٹھ کر آم
مالی نے جب سے دیکھا، مفرور ہو گیا ہوں

تب سے ہے ایک حسرت، کوئی مجھے کھلا دے
آموں کا منتظر ہوں، امچور ہو گیا ہوں
ابھی احساس ہوا کہ دفتر کی عمر تک پہنچتے پہنچتے انسان تھوڑا میچور ہو جاتا ہے. لہذا اسے کالج سے بدل دیتا ہوں. :D
 
ابھی احساس ہوا کہ دفتر کی عمر تک پہنچتے پہنچتے انسان تھوڑا میچور ہو جاتا ہے. لہذا اسے کالج سے بدل دیتا ہوں. :D
عشق کسی بھی عمر میں ہو، لڑکوں والے کام کرا ہی لیتا ہے۔ اب آپ کا جو راز تاریخ کا حصہ بن گیا ہے اسے ایسے ہی رہنے دیں۔ :D:p:LOL:
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
کنجوسی کیا، اُسے لاکھ سمجھایا کہ ابھی اچھی کوالٹی کے کھانے والے نہیں مگر۔۔۔۔۔۔۔افسوس

بُھولا جو آم لانا، بیوی نے کھولا تھانہ
مر مٹ گیا ہوں لو جی مغفور ہو گیا ہوں
:happy:
کیا کیا نہ کرشمےسب آموں نے ہیں دکھائے
ناری نے کی لڑائی، والنور ہو گیا ہوں
 
Top