پي ايچ پي

AHsadiqi

محفلین
برادران سلام عليکم
ميں ايک مبتدي سا طالبعلم ھوں
ميں نے پي ايچ پي کا نام سنا ھے اس کي تفصيل چاھتا ھوں اور ميں فرنٹ پيج ميں سائٹ بنانا چاھتا ھوں کيا ميں پي ايچ پي استعمال کرسکتا ھوں ليکن کيسے شکريہ ايڈوانس اگر مدد کريں تو
والسلام
 

AHsadiqi

محفلین
سلام علیکم
لیکن نظامی بھائی
یہ تو انگلش میں ہے لنک کیا اردو میں نہیں ہے کوئی ٹیوٹریل
شکریہ آپ کی مدد کا
والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

فرنٹ پیج ایچ ٹی ایم ایل ایڈیٹر ہے اور اس میں پی ایچ پی سائٹ بنانے کی سپورٹ نہیں ہے۔ میرا قیاس ہے کہ فرنٹ پیج میں کسی حد تک ایکٹو سرور پیجز پروگرامنگ کی سپورٹ موجود ہے۔

آپ اگر بتائیں کہ آپ کس قسم کی سائٹ بنانا چاہتے تو شاید اس کے بارے میں کچھ معلومات فراہم کی جا سکتی ہیں۔ عام طور پر بہتر یہ ہوتا ہے کہ نیٹ پر سرچ کر لیا جائے۔ کوئی نہ کوئی سکرپٹ مل جاتی ہے جو آپ کی پرابلم کے حل کے قریب تر ہوتی ہے۔ اس میں ردوبدل کر کے نا صرف کام چلایا جا سکتا ہے بلکہ اس عمل کے دوران آپ کو پی ایچ پی کے متعلق ضروری معلومات بھی حاصل ہو جاتی ہیں۔
 

AHsadiqi

محفلین
شکريہ نبيل بھائي آپ کا
ميں ايک مذھبي ادارہ کي سائٹ بنانا چاھتا ھوں اور اس ميں ايک بحث مباحثہ کافورم رکھنا چاھتا ھوں اگر فرنٹ پيج ميں نہيں ہوتا تو کوئي اور سافٹ وير بتائيں اور اردوپي ايچ پي بي کي اردو فائليں ڈاون لوڈ کر چکا ھوں ان کو کيسے يوز کروں
شکريہ مدد کا
 

نبیل

تکنیکی معاون
AHsadiqi، اگر آپ صرف فورم انسٹال کرنا چاہتے ہیں تو ذیل کے ربط پر اس سے متعلق تفصیل موجود ہے:

http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=3195

یہ اگرچہ فری فورم ہوسٹ پر فورم انسٹال کرنے کی ہدایات ہیں لیکن ان کا اطلاق عام ویب ہوسٹ پر بھی ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ اپنی سائٹ میں کوئی نیوز کا سیکشن چاہتے ہیں تو اس کے لیے اردو جملہ یا ورڈپریس کا استعمال کر سکتے ہیں۔ اردو جملہ آپ اس ربط سے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ ورڈپریس استعمال کرنا چاہیں تو اس کے لیے آپ کو اردو ٹمپلیٹس اردو ہوم سے مل جائیں گی جہاں پردیسی بھائی نے بہت اچھی اردو ورڈپریس ٹمپلیٹس تیار کی ہوئی ہیں۔
 

دوست

محفلین
بھائی جی نمبر ایک تو خوش آمدید
اور نمبر دو ورڈپریس کے سلسلے میں کوئی مسئلہ ہو تو بلا تکلف رابطہ کرسکتے ہیں۔
 
Top