پوٹھواری شاعر

احمد بلال

محفلین
خداداد دکھیا ایک پوٹھواری شاعر ہو گزرے ہیں۔ مجھے ان کے بارے میں معلومات چاہئیں۔ اگر کسی صاحب کو ان کے بارے میں علم ہو تو بتا کر شکریہ کا موقع دیں۔ ان کے حالات زندگی اورمجموعہ ہائے کلام کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں۔
محمد وارث صاحب، الف عین صاحب مزمل شیخ بسمل ، فاتح بھائی ،
 

فاتح

لائبریرین
خداداد دکھیا ایک پوٹھواری شاعر ہو گزرے ہیں۔ مجھے ان کے بارے میں معلومات چاہئیں۔ اگر کسی صاحب کو ان کے بارے میں علم ہو تو بتا کر شکریہ کا موقع دیں۔ ان کے حالات زندگی اورمجموعہ ہائے کلام کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں۔
محمد وارث صاحب، الف عین صاحب مزمل شیخ بسمل ، فاتح بھائی ،
معذرت کہ میرے علم میں نہیں۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
شاید اپنے راجہ رینٹل کو پتہ ہوں کیونکہ وہ بھی شاید پوٹو ہاری ہی ہیں۔
گوگل بھی اس سلسلے میں مدد کرنے سے عاری ہے۔
 

احمد بلال

محفلین
مجھے اتنا معلوم ہوا ہے کہ وہ کہوٹہ مٹور کے رہنے والے تھے۔ آپ کا وصال 1977 میں ہوا اور ایک مجموعے کا نام "نویاں کلیاں" ہے
 

ایم اے راجا

محفلین
مجھے اتنا معلوم ہوا ہے کہ وہ کہوٹہ مٹور کے رہنے والے تھے۔ آپ کا وصال 1977 میں ہوا اور ایک مجموعے کا نام "نویاں کلیاں" ہے
جی میں نے بھی انکے بارے میں اتنا سنا ہوا ہے، کیونکہ میرا تھوڑا بہت تعلق گوجرخان (پوٹھوہار) سے ہے، اگر ذہن میں رہا تو کل معلومات کروں گا ان کے بارے
اور ہاں گجرخان ڈاٹ کام ہو سکتا ہے اس سلسلے میں کچھ مدد کر سکے، آپ چیک کیجے، میرے پاس اوپن نہیں ہو رہی سلو نیٹ کی وجہ سے
 

ایم اے راجا

محفلین
مجھے تو یہی علم نہیں کہ پوٹھواری کون لوگ ہوتے ہیں!!
مختصرا پوٹھوہار، صوبہ پنجاب کا ایک بارانی علاقہ ہے، سطح مرتفع پوٹھوہار، جس میں راولپنڈی ڈویزن اور کچھ مزید علاقہ آتا ہے، اسلام آباد بھی اس کا حصہ ہے، پوٹھوہاری یہاں کی مخصوص علاقائی زبان ہے۔
 

ظہور قریشی

محفلین
اسلام و علیکم یاران بزم
پوٹھوہار پنجاب کا بارانی علاقہ ہے
ضلع اسلام آباد! ضلع راولپنڈی! ضلع اٹک! ضلع چکوال !ضلع جہلم ! فی الوقت پانچ معروف اضلاح پر مشتمل ہے مگر تاریخ کو جانچا جائے تو یہ کافی وسیع علاقے پر مشتمل ہے جو حالیہ پنجاب میں شامل کیے جاتے ہیں صوفیائے اکرام اور شہداء کا گڑھ ماناجاتا ہے
معروف صوفیاء کے آستانوں میں بری امام شریف ! گولڑہ شریف ! کلیام شریف ! عید گاہ شریف !بنگالی شریف ! اس کے علاوہ لاتعداد معروف صوفیاء اکرام کی آخری آرام گاہیں اسی خطہء پوٹھوار میں موجود ہیں شہدا میں کیپٹن سرور شہید اور لاتعداد شہداء جہنوں نے وطن عزیز کیلئے اپنی جانوں کا نزرانہ پیش کیا کا مسکن
یہی خطہء پوٹھوار ہے ایٹمی پلانٹ کا ہیڈ کواٹر ، آرمی ہیڈ کواٹر جی ایچ کیو ، ڈاکٹر قدیر لیباٹری اسی خطہء پوٹھوار میں ہے
رہی بات پوٹھوار شاعری کی تو پوٹھواری شعراء نے صوفیانہ کلام ، عشق حقیقی! عشق مجازی ! اور مجازانہ رنگ کا حسین امتزاج پایا جاتا ہے یہاں کے شعراء پنجابی، پوٹھواری ، اور اردو کی آمیزش سے نہایت ہی خوبصورت شاعری کرتے ہیں شاعری کی ہر صنف پر خوب لکھتے ہیں مگر چو مصرہ جسے چوبرگہ بھی کہا جاتا ہے شاعری کی اس صنف پر خاص مہارت رکھتے ہیں روزانہ کی بنیاد پر کئی نہ کئی محفل مشاعرہ و شعرخوانی کا انعقاد ہوتا ہے جتنی شعراء حضرات کو اس خطے کے لوگ داد تحسین دیتے ہیں شاید ہی کئی دیتے ہوں معروف شاعر سائیں احمد علی ایرانی ( جنکی شاعری کے علامہ اقبال بھی معترف تھے) کے پاؤں شہرت کی دیوی نے اسوقت چومے جب انہوں نے اپنا مسکن خطہء پوٹھوار کے شہر راولپنڈی کو بنایا معروف شعراء میں سائیں احمد علی ایرانی! جوگی جہلمی! انور فراق قریشی! راجہ ولایت اظہر! محمد نواز آتش ! خداداد دکھیا ! قادر قادر! مرزا شیر زمان! امیر افضل آثم ! سائین ویران! دلپزیر شاد! ملک صدیق ! سائیں صدیق! محمد خان ! گلستان سرشار! پروفیسر ذوق! محراب خاور! عبدل رحمان عبدل ! اور میاں محمد بخش صاحب جیسی ہستیاں اسی خطہء پوٹھوار سے تعلق رکھتی ہیں انکے علاوہ شعراء کی لسٹ میں ہزاروں نام ایسے ہیں جنکو حلقہء ادب میں استاد شعراء کے نام سے جانا جاتا ہے سوشل میڈیا پر بیشمار پوٹھواری شاعری پڑھنے کو ملتی ہے مزید رہنمائی کیلئے نیچے دیے لنک کو چیک کیا جاسکتا ہے
وسلام دعاؤں کا طالب
ظہور قریشی
Zahoor Qureshi
Pothwari Shairy
APTV
 

ظہور قریشی

محفلین
کی ہویا خبرے خُدا جانے مینوں کیوں اَج میرے دمساز بُھل گئے
درس آپ وفا دا دینڑ والے اَج وفا دے سارے انداز بُھل گئے
بُھلے محفلاں حُسن و جمال دیاں آمد و رفت تے ناز و انداز بُھل گئے
گاندے گیت سن جہیڑے ظہورؔ میرے ہائے افسوس اَج میری آواز بُھل گئے
 
Top