پولیو سے بچاؤ کے قطرے جائز ہین، ان میں کوئی چیز حرام نہیں، عالمی علما کانفرنس

پولیو سے بچاؤ کے قطرے جائز ہین، ان میں کوئی چیز حرام نہیں، عالمی علما کانفرنس
Posted on June 17, 2014 By Geo1 Webmaster اسلام آباد, اہم ترین, مقامی خبریں

Shortlink:


Polio Drops

اسلام آباد (جیوڈیسک) بین الاقوامی علما کانفرنس برائے انسداد پولیو کے شرکا نے پولیو ویکسین کے استعمال کو جائز قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ پولیو ویکسین میں کوئی حرام یا مضر صحت اجزا شامل نہیں، مسلم ممالک میں بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچانے کیلیے اقدامات کیے جائیں۔

پیر کو بین الاقوامی علما کانفرنس برائے انسداد پولیو مہم کے اختتامی سیشن میں پاکستان، اسلامی دنیا کی مختلف تنظیموں، اسلامک ڈیولپمنٹ بینک، او آئی سی، الازہر یونیورسٹی، بین الاقوامی فقہ اکیڈمی، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد اور اسلامک ایڈوائزری گروپ کے نمائندوں نے شرکت کی، کانفرنس کے اختتام پر ’’فتویٰ اسلام آباد‘‘جاری کیا گیا جس میں پولیو ویکسین کے استعمال کو جائز قرار دیا گیا۔ کانفرنس کے شرکا نے کہاکہ 57 اسلامی ممالک میں سے 54 ممالک پولیوکے مرض پر قابو پاچکے ہیں۔

پاکستان میں بھی پولیو جیسے موذی مرض پر قابو پانے کیلیے بچوں کو پولیو قطرے پلانا ضروری ہے۔ کانفرنس کے شرکا نے انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے والے اہلکاروں پر ہونیوالے حملوں اور مہم کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنیکی بھی مذمت کی، علما کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امیر الحسنات نے کہا ہے کہ علمائے کرام ہمارے معاشرے کا معتبر طبقہ ہیں، اس لیے ان سے توقع ہے کہ وہ انسداد پولیو کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں گے۔
http://www.geourdu.com/khabrain/top...-things-forbidden-global-clerical-conference/
 
Top