پنچھیوں کو کہاں پہ جانا ہے
یہ شجر ہی تو بس ٹھکانا ہے
دکھ محبت ہمیشہ دیتی ہے
دل کا کہنا بھی کس نے مانا ہے
اپنے ہاتھوں نہ کر اسے ضائع
زندگی قیمتی خزانہ ہے
جو بتا دے نشان منزل کا
بس اسی رہگزر پہ جانا ہے
وقتِ رخصت تجھے پتہ ہی نہیں
کتنا رویا قدیر رانا ہے
جنگ مڈ ویک میگزین سے لیا گیا۔
یہ شجر ہی تو بس ٹھکانا ہے
دکھ محبت ہمیشہ دیتی ہے
دل کا کہنا بھی کس نے مانا ہے
اپنے ہاتھوں نہ کر اسے ضائع
زندگی قیمتی خزانہ ہے
جو بتا دے نشان منزل کا
بس اسی رہگزر پہ جانا ہے
وقتِ رخصت تجھے پتہ ہی نہیں
کتنا رویا قدیر رانا ہے
جنگ مڈ ویک میگزین سے لیا گیا۔