پندرہ سطری حافظی قرآن - یونیکوڈ متن

شکیب

محفلین
نوٹ: اس لڑی میں تبصرے نہ کیے جائیں۔ (سیاق)

حافظی ۱۵سطری یونیکوڈ فائلز

جن لوگوں کو حافظی قرآن (جس میں ایک پارہ 20 صفحات کا ہوتا ہے) سے تلاوت یا حفظ کی عادت ہوتی ہے، جب انہیں ساتھ ساتھ معنی بھی دیکھنے ہوں تو ترجمے والے قرآن کی طرف رجوع کرتے ہیں۔ لیکن وہاں تلاوت میں انہیں دقت پیش آتی ہے، کیونکہ ترجمے والے قرآن ۱۵ سطری نہیں ہوتے۔

چنانچہ خیال آیا کہ ایک عدد پندرہ سطری ورژن اردو ترجمے کے ساتھ بناؤں۔ اب مشکل یہ تھی کہ پندرہ سطری قرآن کا متن کہیں میسر نہیں، جتنے بھی ٹیکسٹ ورژنز قرآن کے موجود ہیں سب "آیت نمبر" کو بنیاد بنا کر ترتیب دیے گئے ہیں۔

بالآخر خود ہی ہر سطر کے بعد "اینٹر" مار کر (نیز اردو ترجمے کو بھی عربی سطر سے مطابقت رکھ کر) سیٹ کر دیا۔ استفادۂ عام کے لیے ٹیکسٹ یہاں بھی ڈال رہا ہوں تاکہ کوئی اور اسے استعمال کرنا چاہے تو دوبارہ محنت نہ کرنا پڑے۔

اللہ پاک اپنے فضل سے اسے قبول فرما کر مسلمانوں کے لیے مفید بنا دے۔ وما توفیقی الا باللہ۔
 

شکیب

محفلین
سورہ 36
یس


یٰسٓۚ۝۱وَ الْقُرْاٰنِ الْحَكِیْمِۙ۝۲اِنَّكَ لَمِنَ الْمُرْسَلِیْنَۙ۝۳عَلٰی صِرَاطٍ
مُّسْتَقِیْمٍؕ۝۴تَنْزِیْلَ الْعَزِیْزِ الرَّحِیْمِۙ۝۵لِتُنْذِرَ قَوْمًا مَّاۤ اُنْذِرَ
اٰبَآؤُهُمْ فَهُمْ غٰفِلُوْنَ۝۶لَقَدْ حَقَّ الْقَوْلُ عَلٰۤی اَكْثَرِهِمْ فَهُمْ
لَا یُؤْمِنُوْنَ۝۷اِنَّا جَعَلْنَا فِیْۤ اَعْنَاقِهِمْ اَغْلٰلًا فَهِیَ اِلَی
الْاَذْقَانِ فَهُمْ مُّقْمَحُوْنَ۝۸وَ جَعَلْنَا مِنْۢ بَیْنِ اَیْدِیْهِمْ
سَدًّا وَّ مِنْ خَلْفِهِمْ سَدًّا فَاَغْشَیْنٰهُمْ فَهُمْ لَا یُبْصِرُوْنَ۝۹

وَ سَوَآءٌ عَلَیْهِمْ ءَاَنْذَرْتَهُمْ اَمْ لَمْ تُنْذِرْهُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَ۝۱۰
اِنَّمَا تُنْذِرُ مَنِ اتَّبَعَ الذِّكْرَ وَ خَشِیَ الرَّحْمٰنَ بِالْغَیْبِ ۚ فَبَشِّرْهُ بِمَغْفِرَةٍ وَّ اَجْرٍ كَرِیْمٍ۝۱۱
اِنَّا نَحْنُ نُحْیِ الْمَوْتٰی وَ نَكْتُبُ مَا قَدَّمُوْا وَ اٰثَارَهُمْ ؔؕ وَ كُلَّ شَیْءٍ اَحْصَیْنٰهُ فِیْۤ اِمَامٍ مُّبِیْنٍ۠۝۱۲
وَ اضْرِبْ لَهُمْ مَّثَلًا اَصْحٰبَ الْقَرْیَةِ ۘ اِذْ جَآءَهَا الْمُرْسَلُوْنَۚ۝۱۳
اِذْ اَرْسَلْنَاۤ اِلَیْهِمُ اثْنَیْنِ فَكَذَّبُوْهُمَا فَعَزَّزْنَا بِثَالِثٍ فَقَالُوْۤا اِنَّاۤ اِلَیْكُمْ مُّرْسَلُوْنَ۝۱۴
قَالُوْا مَاۤ اَنْتُمْ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا ۙ وَ مَاۤ اَنْزَلَ الرَّحْمٰنُ مِنْ شَیْءٍ ۙ اِنْ اَنْتُمْ اِلَّا تَكْذِبُوْنَ۝۱۵
قَالُوْا رَبُّنَا یَعْلَمُ اِنَّاۤ اِلَیْكُمْ لَمُرْسَلُوْنَ۝۱۶
وَ مَا عَلَیْنَاۤ اِلَّا الْبَلٰغُ الْمُبِیْنُ۝۱۷
قَالُوْۤا اِنَّا تَطَیَّرْنَا بِكُمْ ۚ لَىِٕنْ لَّمْ تَنْتَهُوْا لَنَرْجُمَنَّكُمْ وَ لَیَمَسَّنَّكُمْ مِّنَّا عَذَابٌ اَلِیْمٌ۝۱۸
قَالُوْا طَآىِٕرُكُمْ مَّعَكُمْ ؕ اَىِٕنْ ذُكِّرْتُمْ ؕ بَلْ اَنْتُمْ قَوْمٌ مُّسْرِفُوْنَ۝۱۹
وَ جَآءَ مِنْ اَقْصَا الْمَدِیْنَةِ رَجُلٌ یَّسْعٰی قَالَ یٰقَوْمِ اتَّبِعُوا الْمُرْسَلِیْنَۙ۝۲۰
اتَّبِعُوْا مَنْ لَّا یَسْ۔َٔلُكُمْ اَجْرًا وَّ هُمْ مُّهْتَدُوْنَ۝۲۱


وَ مَا لِیَ لَاۤ اَعْبُدُ الَّذِیْ فَطَرَنِیْ وَ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ۝۲۲
ءَاَتَّخِذُ مِنْ دُوْنِهٖۤ اٰلِهَةً اِنْ یُّرِدْنِ الرَّحْمٰنُ بِضُرٍّ لَّا تُغْنِ عَنِّیْ
شَفَاعَتُهُمْ شَیْ۔ًٔا وَّ لَا یُنْقِذُوْنِۚ۝۲۳اِنِّیْۤ اِذًا لَّفِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ۝۲۴اِنِّیْۤ
اٰمَنْتُ بِرَبِّكُمْ فَاسْمَعُوْنِؕ۝۲۵قِیْلَ ادْخُلِ الْجَنَّةَ ؕ قَالَ یٰلَیْتَ قَوْمِیْ
یَعْلَمُوْنَۙ۝۲۶بِمَا غَفَرَ لِیْ رَبِّیْ وَ جَعَلَنِیْ مِنَ الْمُكْرَمِیْنَ۝۲۷وَ مَاۤ
اَنْزَلْنَا عَلٰی قَوْمِهٖ مِنْۢ بَعْدِهٖ مِنْ جُنْدٍ مِّنَ السَّمَآءِ وَ مَا كُنَّا مُنْزِلِیْنَ۝۲۸
اِنْ كَانَتْ اِلَّا صَیْحَةً وَّاحِدَةً فَاِذَا هُمْ خٰمِدُوْنَ۝۲۹یٰحَسْرَةً عَلَی
الْعِبَادِ ؔۚ مَا یَاْتِیْهِمْ مِّنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ۝۳۰اَلَمْ یَرَوْا
كَمْ اَهْلَكْنَا قَبْلَهُمْ مِّنَ الْقُرُوْنِ اَنَّهُمْ اِلَیْهِمْ لَا یَرْجِعُوْنَؕ۝۳۱وَ اِنْ
كُلٌّ لَّمَّا جَمِیْعٌ لَّدَیْنَا مُحْضَرُوْنَ۠۝۳۲وَ اٰیَةٌ لَّهُمُ الْاَرْضُ الْمَیْتَةُ ۖۚ
اَحْیَیْنٰهَا وَ اَخْرَجْنَا مِنْهَا حَبًّا فَمِنْهُ یَاْكُلُوْنَ۝۳۳وَ جَعَلْنَا فِیْهَا جَنّٰتٍ
مِّنْ نَّخِیْلٍ وَّ اَعْنَابٍ وَّ فَجَّرْنَا فِیْهَا مِنَ الْعُیُوْنِۙ۝۳۴لِیَاْكُلُوْا مِنْ
ثَمَرِهٖ ۙ وَ مَا عَمِلَتْهُ اَیْدِیْهِمْ ؕ اَفَلَا یَشْكُرُوْنَ۝۳۵سُبْحٰنَ الَّذِیْ خَلَقَ
الْاَزْوَاجَ كُلَّهَا مِمَّا تُنْۢبِتُ الْاَرْضُ وَ مِنْ اَنْفُسِهِمْ وَ مِمَّا لَا یَعْلَمُوْنَ۝۳۶
وَ اٰیَةٌ لَّهُمُ الَّیْلُ ۖۚ نَسْلَخُ مِنْهُ النَّهَارَ فَاِذَا هُمْ مُّظْلِمُوْنَۙ۝۳۷

وَ الشَّمْسُ تَجْرِیْ لِمُسْتَقَرٍّ لَّهَا ؕ ذٰلِكَ تَقْدِیْرُ الْعَزِیْزِ الْعَلِیْمِؕ۝۳۸وَ الْقَمَرَ
قَدَّرْنٰهُ مَنَازِلَ حَتّٰی عَادَ كَالْعُرْجُوْنِ الْقَدِیْمِ۝۳۹لَا الشَّمْسُ یَنْۢبَغِیْ
لَهَاۤ اَنْ تُدْرِكَ الْقَمَرَ وَ لَا الَّیْلُ سَابِقُ النَّهَارِ ؕ وَ كُلٌّ فِیْ فَلَكٍ
یَّسْبَحُوْنَ۝۴۰وَ اٰیَةٌ لَّهُمْ اَنَّا حَمَلْنَا ذُرِّیَّتَهُمْ فِی الْفُلْكِ الْمَشْحُوْنِۙ۝۴۱
وَ خَلَقْنَا لَهُمْ مِّنْ مِّثْلِهٖ مَا یَرْكَبُوْنَ۝۴۲وَ اِنْ نَّشَاْ نُغْرِقْهُمْ فَلَا صَرِیْخَ
لَهُمْ وَ لَا هُمْ یُنْقَذُوْنَۙ۝۴۳اِلَّا رَحْمَةً مِّنَّا وَ مَتَاعًا اِلٰی حِیْنٍ۝۴۴وَ اِذَا
قِیْلَ لَهُمُ اتَّقُوْا مَا بَیْنَ اَیْدِیْكُمْ وَ مَا خَلْفَكُمْ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ۝۴۵وَ مَا
تَاْتِیْهِمْ مِّنْ اٰیَةٍ مِّنْ اٰیٰتِ رَبِّهِمْ اِلَّا كَانُوْا عَنْهَا مُعْرِضِیْنَ۝۴۶وَ اِذَا
قِیْلَ لَهُمْ اَنْفِقُوْا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللّٰهُ ۙ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا
اَنُطْعِمُ مَنْ لَّوْ یَشَآءُ اللّٰهُ اَطْعَمَهٗۤ ۖۗ اِنْ اَنْتُمْ اِلَّا فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ۝۴۷
وَ یَقُوْلُوْنَ مَتٰی هٰذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ۝۴۸مَا یَنْظُرُوْنَ
اِلَّا صَیْحَةً وَّاحِدَةً تَاْخُذُهُمْ وَ هُمْ یَخِصِّمُوْنَ۝۴۹فَلَا یَسْتَطِیْعُوْنَ
تَوْصِیَةً وَّ لَاۤ اِلٰۤی اَهْلِهِمْ یَرْجِعُوْنَ۠۝۵۰وَ نُفِخَ فِی الصُّوْرِ فَاِذَا هُمْ
مِّنَ الْاَجْدَاثِ اِلٰی رَبِّهِمْ یَنْسِلُوْنَ۝۵۱قَالُوْا یٰوَیْلَنَا مَنْۢ بَعَثَنَا
مِنْ مَّرْقَدِنَا ؔٚۘ هٰذَا مَا وَعَدَ الرَّحْمٰنُ وَ صَدَقَ الْمُرْسَلُوْنَ۝۵۲

اِنْ كَانَتْ اِلَّا صَیْحَةً وَّاحِدَةً فَاِذَا هُمْ جَمِیْعٌ لَّدَیْنَا مُحْضَرُوْنَ۝۵۳
فَالْیَوْمَ لَا تُظْلَمُ نَفْسٌ شَیْ۔ًٔا وَّ لَا تُجْزَوْنَ اِلَّا مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ۝۵۴اِنَّ
اَصْحٰبَ الْجَنَّةِ الْیَوْمَ فِیْ شُغُلٍ فٰكِهُوْنَۚ۝۵۵هُمْ وَ اَزْوَاجُهُمْ فِیْ ظِلٰلٍ
عَلَی الْاَرَآىِٕكِ مُتَّكِ۔ُٔوْنَ۝۵۶لَهُمْ فِیْهَا فَاكِهَةٌ وَّ لَهُمْ مَّا یَدَّعُوْنَۚۖ۝۵۷
سَلٰمٌ ۫ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ۝۵۸وَ امْتَازُوا الْیَوْمَ اَیُّهَا الْمُجْرِمُوْنَ۝۵۹
اَلَمْ اَعْهَدْ اِلَیْكُمْ یٰبَنِیْۤ اٰدَمَ اَنْ لَّا تَعْبُدُوا الشَّیْطٰنَ ۚ اِنَّهٗ لَكُمْ عَدُوٌّ
مُّبِیْنٌۙ۝۶۰وَّ اَنِ اعْبُدُوْنِیْ ؔؕ هٰذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِیْمٌ۝۶۱وَ لَقَدْ اَضَلَّ
مِنْكُمْ جِبِلًّا كَثِیْرًا ؕ اَفَلَمْ تَكُوْنُوْا تَعْقِلُوْنَ۝۶۲هٰذِهٖ جَهَنَّمُ الَّتِیْ
كُنْتُمْ تُوْعَدُوْنَ۝۶۳اِصْلَوْهَا الْیَوْمَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْفُرُوْنَ۝۶۴اَلْیَوْمَ
نَخْتِمُ عَلٰۤی اَفْوَاهِهِمْ وَ تُكَلِّمُنَاۤ اَیْدِیْهِمْ وَ تَشْهَدُ اَرْجُلُهُمْ بِمَا كَانُوْا
یَكْسِبُوْنَ۝۶۵وَ لَوْ نَشَآءُ لَطَمَسْنَا عَلٰۤی اَعْیُنِهِمْ فَاسْتَبَقُوا الصِّرَاطَ فَاَنّٰی
یُبْصِرُوْنَ۝۶۶وَ لَوْ نَشَآءُ لَمَسَخْنٰهُمْ عَلٰی مَكَانَتِهِمْ فَمَا اسْتَطَاعُوْا
مُضِیًّا وَّ لَا یَرْجِعُوْنَ۠۝۶۷وَ مَنْ نُّعَمِّرْهُ نُنَكِّسْهُ فِی الْخَلْقِ ؕ اَفَلَا
یَعْقِلُوْنَ۝۶۸وَ مَا عَلَّمْنٰهُ الشِّعْرَ وَ مَا یَنْۢبَغِیْ لَهٗ ؕ اِنْ هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ وَّ قُرْاٰنٌ
مُّبِیْنٌۙ۝۶۹لِّیُنْذِرَ مَنْ كَانَ حَیًّا وَّ یَحِقَّ الْقَوْلُ عَلَی الْكٰفِرِیْنَ۝۷۰

اَوَ لَمْ یَرَوْا اَنَّا خَلَقْنَا لَهُمْ مِّمَّا عَمِلَتْ اَیْدِیْنَاۤ اَنْعَامًا فَهُمْ لَهَا مٰلِكُوْنَ۝۷۱
وَ ذَلَّلْنٰهَا لَهُمْ فَمِنْهَا رَكُوْبُهُمْ وَ مِنْهَا یَاْكُلُوْنَ۝۷۲وَ لَهُمْ فِیْهَا مَنَافِعُ
وَ مَشَارِبُ ؕ اَفَلَا یَشْكُرُوْنَ۝۷۳وَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اٰلِهَةً لَّعَلَّهُمْ
یُنْصَرُوْنَؕ۝۷۴لَا یَسْتَطِیْعُوْنَ نَصْرَهُمْ ۙ وَ هُمْ لَهُمْ جُنْدٌ مُّحْضَرُوْنَ۝۷۵فَلَا
یَحْزُنْكَ قَوْلُهُمْ ۘ اِنَّا نَعْلَمُ مَا یُسِرُّوْنَ وَ مَا یُعْلِنُوْنَ۝۷۶اَوَ لَمْ یَرَ الْاِنْسَانُ
اَنَّا خَلَقْنٰهُ مِنْ نُّطْفَةٍ فَاِذَا هُوَ خَصِیْمٌ مُّبِیْنٌ۝۷۷وَ ضَرَبَ لَنَا مَثَلًا
وَّ نَسِیَ خَلْقَهٗ ؕ قَالَ مَنْ یُّحْیِ الْعِظَامَ وَ هِیَ رَمِیْمٌ۝۷۸قُلْ یُحْیِیْهَا الَّذِیْۤ
اَنْشَاَهَاۤ اَوَّلَ مَرَّةٍ ؕ وَ هُوَ بِكُلِّ خَلْقٍ عَلِیْمُۙ۝۷۹الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمْ مِّنَ
الشَّجَرِ الْاَخْضَرِ نَارًا فَاِذَاۤ اَنْتُمْ مِّنْهُ تُوْقِدُوْنَ۝۸۰اَوَ لَیْسَ الَّذِیْ
خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ بِقٰدِرٍ عَلٰۤی اَنْ یَّخْلُقَ مِثْلَهُمْ ؔؕ بَلٰی ۗ وَ هُوَ
الْخَلّٰقُ الْعَلِیْمُ۝۸۱اِنَّمَاۤ اَمْرُهٗۤ اِذَاۤ اَرَادَ شَیْ۔ًٔا اَنْ یَّقُوْلَ لَهٗ كُنْ فَیَكُوْنُ۝۸۲
فَسُبْحٰنَ الَّذِیْ بِیَدِهٖ مَلَكُوْتُ كُلِّ شَیْءٍ وَّ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ۠۝۸۳

اردو ترجمہ (محمود الحسن) - عربی متن کی ہر سطر سے مطابقت قائم رکھتے ہوئے

یس۔ قسم ہے اس پکے قرآن کی۔ تو تحقیق ہے بھیجے ہوؤں میں سے۔ اوپر سیدھی راہ
کے۔ اتارا زبردست رحم والے نے۔ تاکہ تو ڈرائے ایک قوم کو کہ ڈر نہیں سنا
ان کے باپ دادوں نے، سو ان کو خبر نہیں۔ثابت ہو چکی ہے بات ان میں بہتوں پر سو وہ
نہ مانیں گے۔ ہم نے ڈالے ہیں ان کی گردنوں میں طوق سو وہ ہیں
ٹھوڑیوں تک پھر ان کے سر الل رہے ہیں۔ اور بنائی ہم نے ان کے آگے
دیوار اور پیچھے دیوار پھر اوپر سے ڈھانک دیا، سو ان کو کچھ نہیں سوجھتا۔

اور برابر ہے ان کو تو ڈرائے یا نہ ڈرائے یقین نہیں کریں گے۔
تو تو ڈر سنائے اس کو جو چلے سمجھائے پر اور ڈرے رحمان سے بن دیکھے،
سو اس کو خوشخبری دے معافی کی اور عزت کے ثواب کی۔ ہم ہیں جو زندہ کرتے ہیں مردوں کو
اور لکھتے ہیں جو آگے بھیج چکے اور جو نشان ان کے پیچھے رہے اور ہر چیز گن لی ہے ہم نے
ایک کھلی اصل میں۔ اور بیان کر ان کے واسطے ایک مثل اس گاؤں کے لوگوں کی جب کہ
آئے اس میں بھیجے ہوئے۔ جب بھیجے ہم نے ان کی طرف دو تو ان کو جھٹلایا
پھر ہم نے قوت دی تیسرے سے تب کہا انہوں نے ہم تمہاری طرف آئے ہیں بھیجے ہوئے۔ وہ بولے
تم تو یہی انسان ہو جیسے ہم اور رحمان نے کچھ نہیں اتارا
تم سارے جھوٹ کہتے ہو۔ کہا ہمارا رب جانتا ہے ہم بے شک تمہاری طرف
بھیجے ہوئے آئے ہیں۔ اور ہمارا ذمہ یہی ہے پیغام دینا کھول کر۔ بولے
ہم نے نا مبارک دیکھا تم کو اگر تم باز نہ رہو گے تو ہم تم کو سنگسار کریں گے اور تم کو پہنچے گا
ہمارے ہاتھ سے عذاب دردناک۔ کہنے لگے تمہاری نا مبارکی تمہارے ساتھ ہے کیا اتنی
بات پر کہ تم کو سمجھایا کوئی نہیں پر تم لوگ ہو کہ حد پر نہیں رہتے۔ اور آیا پرلے سرے سے
شہر کے ایک مرد دوڑتا ہوا بولا اے قوم چلو راہ پر بھیجے ہوؤں کی۔
چلو راہ پر ایسے شخص کی جو تم سے بدلہ نہیں چاہتے اور وہ ٹھیک راستہ پر ہیں۔

اور مجھ کو کیا ہوا کہ میں بندگی نہ کروں اس کی جس نے مجھ کو بنایا اور اسی کی طرف سب پھر جاؤ گے۔
بھلا میں پکڑوں اس کے سوا اوروں کو پوجنا کہ اگر مجھ پر چاہے رحمان تکلیف تو کچھ کام نہ آئے مجھ کو
ان کی سفارش اور نہ وہ مجھ کو چھڑائیں۔ تو میں بھٹکتا رہوں صریح۔ میں
یقین لایا تمہارے رب پر مجھ سے سن لو۔ حکم ہوا چلا جا بہشت میں بولا کسی طرح میری قوم
معلوم کر لیں۔ کہ بخشا مجھ کو میرے رب نے اور کیا مجھ کو عزت والوں میں۔ اور نہیں
اتاری ہم نے اس کی قوم پر اس کے پیچھے کوئی فوج آسمان سے اور ہم فوج نہیں اتارا کرتے۔
بس یہی تھی ایک چنگھاڑ پھر اسی دم سب بجھ گئے۔کیا افسوس ہے
بندوں پر کوئی نہیں آیا ان کے پاس رسول جس سے ٹھٹھا نہیں کرتے۔ کیا نہیں دیکھتے
کتنی غارت کر چکے ہم ان سے پہلے جماعتیں کہ وہ ان کے پاس پھر کر نہیں آئیں گی۔اور ان
سب میں کوئی نہیں جو اکٹھے ہو کر نہ آئیں ہمارے پاس پکڑے ہوئے۔اور ایک نشانی ہے ان کے واسطے زمین مردہ
اس کو ہم نے زندہ کر دیا اور نکالا اس میں سے اناج سو اسی میں سے کھاتے ہیں۔ اور بنائے ہم نے اس میں باغ
کھجور کے اور انگور کے اور بہا دئیے اس میں بعضے چشمے۔کہ کھائیں
اس کے میووں سے اور اس کو بنایا نہیں ان کے ہاتھوں نے پھر کیوں شکر نہیں کرتے۔پاک ذات ہے جس نے بنائے
جوڑے سب چیز کے اس قسم سے جو اگتا ہے زمین میں اور خود ان میں سے اور ان چیزوں میں کہ جن کی ان کو خبر نہیں۔
اور ایک نشانی ہے ان کے واسطے رات کھینچ لیتے ہیں ہم اس پر سے دن کو پھر تبھی یہ رہ جاتے ہیں اندھیرے میں۔

اور سورج چلا جاتا ہے اپنے ٹھہرے ہوئے راستہ پر یہ سادھا ہے اس زبردست باخبر نے۔ اور چاند
کو ہم نے بانٹ دی ہیں منزلیں یہاں تک کہ پھر آ رہا جیسے ٹہنی پرانی۔نہ سورج سے ہو
کہ پکڑ لے چاند کو اور نہ رات آگے بڑھے دن سے اور ہر کوئی ایک چکر میں
پھرتے ہیں۔ اور ایک نشانی ہے ان کے واسطے کہ ہم نے اٹھا لیا ان کی نسل کو اس بھری ہوئی کشتی میں۔
اور بنا دیا ہم نے ان کے واسطے کشتی جیسی چیزوں کو جس پر سوار ہوتے ہیں۔ اور اگر ہم چاہیں تو ان کو ڈبا دیں، پھر نہ پہنچے فریاد کو
کوئی ان کی اور نہ چھڑائے جائیں۔ مگر ہم اپنی مہربانی سے اور ان کا کام چلانے کو ایک وقت تک۔ اور جب
کہیے ان کو بچو اس سے جو تمہارے سامنے آتا ہے اور جو پیچھے چھوڑتے ہو شاید تم پر رحم ہو۔اور نہیں
کوئی حکم پہنچتا ان کو اپنے رب کے حکموں سے جس کو وہ ٹلاتے نہ ہوں۔ اور جب
کہئے ان کو خرچ کرو کچھ اللہ کا دیا کہتے ہیں منکر ایمان والوں کو
ہم کیوں کھلائیں ایسے کو کہ اللہ چاہتا تو اس کو کھلا دیتا تم لوگ تو بالکل بہک رہے ہو صریح۔
اور کہتے ہیں کب ہو گا یہ وعدہ اگر تم سچے ہو۔ یہ تو راہ دیکھتے ہیں
ایک چنگھاڑ کی جو ان کو آ پکڑے گی جب آپس میں جھگڑ رہے ہونگے۔ پھر نہ کر سکیں گے
کہ کچھ کہہ ہی مریں اور نہ اپنے گھر کو پھر کر جا سکیں گے۔اور پھونکی جائے صور پھر تبھی وہ
قبروں سے اپنے رب کی طرف پھیل پڑیں گے۔کہیں گے اے خرابی ہماری کس نے اٹھا دیا ہم کو
ہماری نیند کی جگہ سے یہ وہ ہے جو وعدہ کیا تھا رحمان نے اور سچ کہا تھا پیغمبروں نے۔

بس ایک چنگھاڑ ہو گی پھر اسی دم وہ سارے ہمارے پاس پکڑے چلے آئیں۔
پھر آج کے دن ظلم نہ ہو گا کسی جی پر ذرا اور وہی بدلہ پاؤ گے جو کرتے تھے۔تحقیق
بہشت کے لوگ آج ایک مشغلہ میں ہیں باتیں کرتے۔ وہ اور ان کی عورتیں سایوں میں
تختوں پر بیٹھے ہیں تکیہ لگائے۔ان کے لئے وہاں ہے میوہ اور ان کے لیے ہے جو کچھ مانگیں۔
سلام بولنا ہے رب مہربان سے۔ اور تم الگ ہو جاؤ آج اے گناہ گارو۔
میں نے نہ کہہ رکھا تھا تم کو اے آدم کی اولاد کہ نہ پوجیو شیطان کو وہ دشمن ہے تمہارا
کھلا۔ اور یہ کہ پوجو مجھ کو یہ راہ ہے سیدھی۔ اور وہ بہکا لے گیا
تم میں سے بہت خلقت کو پھر کیا تم کو سمجھ نہ تھی۔یہ دوزخ ہے جس کا
تم کو وعدہ تھا۔ جا پڑو اس میں آج کے دن بدلہ اپنے کفر کا۔ آج
ہم مہر لگا دیں گے ان کے منہ پر اور بولیں گے ہم سے ان کے ہاتھ اور بتلائیں گے ان کے پاؤں جو کچھ
وہ کماتے تھے۔ اور اگر چاہیں مٹا دیں ان کی آنکھیں پھر دوڑیں راستہ پانے کو پھر کہاں سے
سوجھے۔ اور اگر ہم چاہیں صورت مسخ کر دیں ان کی جہاں کی تہاں پھر نہ
آگے چل سکیں اور نہ وہ الٹے پھر سکیں۔ اور جس کو ہم بوڑھا کریں اوندھا کریں اس کی پیدائش میں پھر کیا نہیں
ان کو سمجھ۔ اور ہم نے نہیں سکھایا اس کو شعر کہنا اور یہ اس کے لائق نہیں یہ تو خالص نصیحت ہے اور قرآن ہے
صاف۔ تاکہ ڈر سنائے اس کو جس میں جان ہو اور ثابت ہو الزام منکروں پر۔

کیا وہ نہیں دیکھتے کہ ہم نے بنا دئیے ان کے واسطے اپنے ہاتھوں کی بنائی ہوئی چیزوں سے چوپائے پھر وہ ان کے مالک ہیں۔
اور عاجز کر دیا ان کو ان کے آگے پھر ان میں کوئی ہے ان کی سواری اور کسی کو کھاتے ہیں۔ اور ان کے واسطے فائدے
ہیں چار پایوں میں اور پینے کے گھاٹ پھر کیوں شکر نہیں کرتے۔ اور پکڑتے ہیں اللہ کے سوا اور حاکم کہ
شاید ان کی مدد کریں۔ نہ کر سکیں گے ان کی مدد اور یہ ان کی فوج ہو کر پکڑے آئیں گے۔ اب تو مت ہو
غمگین ان کی بات سے ہم جانتے ہیں جو وہ چھپاتے ہیں اور جو ظاہر کرتے ہیں۔ کیا دیکھتا نہیں انسان
کہ ہم نے اس کو بنایا ایک قطرہ سے پھر تبھی وہ ہو گیا جھگڑنے بولنے والا۔ اور بٹھلاتا ہے ہم پر ایک مثل
اور بھول گیا اپنی پیدائش، کہنے لگا کون زندہ کرے گا ہڈیوں کو جب کھوکھری ہو گئیں۔ تو کہہ ان کو زندہ کرے گا جس نے
بنایا ان کو پہلی بار اور وہ سب بنانا جانتا ہے۔ جس نے بنا دی تم کو
سبز درخت سے آگ پھر اب تم اس سے سلگاتے ہو۔ کیا
جس نے بنائے آسمان اور زمین نہیں بنا سکتا ان جیسے کیوں نہیں اور وہ ہی ہے اصل
بنانے والا سب کچھ جاننے والا۔ اس کا حکم یہی ہے کہ جب کرنا چاہے کسی چیز کو تو کہے اس کو ہو وہ اسی وقت ہو جائے۔
سو پاک ہے وہ ذات جس کے ہاتھ ہے حکومت ہر چیز کی اور اسی کی طرف پھر کر چلے جاؤ گے۔
 
Top