پنجاب میں ڈینگی کے سات نئے مریض سامنے آگئے

پنجاب میں ڈینگی کے سات نئے مریض سامنے آگئے

01 اکتوبر 2014 (11:19)

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب میں ڈینگی کے سات نئے مریض سامنے آگئے مریضوں کی مجموعی تعداد 126 ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ڈینگی مچھر ایک بار پھر پنپنے لگا ہے اور راولپنڈی اور لاہور میں اس کے اثرات زیادہ نظر آ رہے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 26 سالہ مہرین ، 40 سالہ اظہر خان عباسی ، 19 سالہ عامر علی اور 35 سالہ نثار احمد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، ان مریضوں کو ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں داخل کیا گیا ہے۔ لاہور میں 34 سالہ ولی اللہ ،14 سالہ امینہ شبیر اور21سالہ سونیا جعفر میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے جنہیں میو ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے۔ پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد 126 ہو گئی ہے۔

http://dailypakistan.com.pk/education-and-health/01-Oct-2014/149056
 
Top