پشتو کا اولین افسانہ بیوہ لڑکی

سندباد

لائبریرین
میں اردو محفل کی لائبریری میں پشتو افسانہ بیوہ لڑکی (کونڈہ جینئی) پوسٹ کر رہا ہوں۔
جیسا کہ اکثر دوستوں کو علم ہوگا کہ پشتو ایک بہت قدیم زبان ہے اور اس میں نثری اور شعری ادب کا ایک بڑا ذخیرہ موجود ہے۔ پشتو زبان میں ادب کی ہر صنف پر طبع آزمائی کی گئی ہے۔ اس میں جدید افسانہ، ناول، انشائیہ، غزل، نظم، رباعی، قطعہ، ہائیکو، سوانح، علمی و ادبی اور تاریخی غرض ہر موضوع اور صنف پر کتابیں موجود ہیں اور وقتا فوقتا نئی نئی تخلیقات منظر عام پر آتی رہتی ہیں۔
آج میں اردو محفل کی لائبریری میں پشتو زبان کے پہلے افسانہ کا اردو ترجمہ پیش کر رہا ہوں۔ اس سے اردو محفل کے دوستوں کو پشتو کے افسانوی ادب کے بارے میں تھوڑی سی آگاہی حاصل ہوجائے گی۔
اگر میری اس کوشش کو پسند کیا گیا تو میں پشتو ادب سے مزید نگارشات بھی اردو کے قالب میں ڈھال کر اردو محفل کی لائبریری کے گراں قدر ذخیرے میں اضافہ کروں گا۔ آپ سب دوستوں کی آراء اور تبصروں کا منتظر رہوں گا۔ شکریہ
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت دردناک افسانہ ہے۔ رونا آتا ہے پڑھ کر :cry: کیا واقعی پشتون بھی دیگر اقوام کی طرح اپنی اولاد اور بہوؤں سے ایسا سلوک کرتے تھے؟
 

جیہ

لائبریرین
راہی صاحب آپ نے تو کمال کردیا اس افسانے کا ترجمہ لکھ کر اور یہاں پوسٹ کرکے۔ میری مبارک باد قبول کیجیے
افسانہ ابھی تک نہیں پڑھا ۔ اسی وجہ سے تبصرہ بعد میں وکی پر منتقل کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس کو پڑھ سکے
 

دوست

محفلین
واہ
اسے جاری رہنا چاہیے۔
مزید پشتو ادب کو آنا چاہیے ۔
افسانے بارے رائے تو پڑھ کر ہی دوں گا۔
 

سندباد

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
بہت دردناک افسانہ ہے۔ رونا آتا ہے پڑھ کر :cry: کیا واقعی پشتون بھی دیگر اقوام کی طرح اپنی اولاد اور بہوؤں سے ایسا سلوک کرتے تھے؟
واقعی دردناک افسانہ ہے لیکن اس میں پشتونوں کے صرف ایک خاص دور کی عکاسی کی گئی ہے اور میرا خیال ہے یہ دور ہر قوم پر آتا ہے۔ جیسا کہ میں‌ نے راحت زاخیلی کے تعارف میں وضاحت کی ہے کہ اب پشتونوں میں یہ دور نہیں رہا۔ وہ جدید دور کے نئے تقاضوں کو سمجھتے ہیں اور تعلیم نے ان کی کایا پلٹ دی ہے۔
ویسے اس افسانے میں برصغیر پاک و ہند کے مجموعی معاشرے کی عکاسی بھی دیکھی جاسکتی ہے۔
 

سندباد

لائبریرین
جیہ نے کہا:
راہی صاحب آپ نے تو کمال کردیا اس افسانے کا ترجمہ لکھ کر اور یہاں پوسٹ کرکے۔ میری مبارک باد قبول کیجیے
افسانہ ابھی تک نہیں پڑھا ۔ اسی وجہ سے تبصرہ بعد میں وکی پر منتقل کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس کو پڑھ سکے
بہت بہت شکریہ جیہ! آپ کی حوصلہ افزائی ہی کی وجہ سے میں نے اردو محفل کی لائبریری کے لئے مواد پوسٹ کرنا شروع کردیا ہے۔ افسانے کو وکی پر منتقل کرنے کا خصوصی شکریہ۔ افسانے پر آپ کی آراء کا انتظار ہے۔
 

سندباد

لائبریرین
دوست نے کہا:
واہ
اسے جاری رہنا چاہیے۔
مزید پشتو ادب کو آنا چاہیے ۔
افسانے بارے رائے تو پڑھ کر ہی دوں گا۔
شکریہ دوست
اب وقتا فوقتا پشتو ادب سے آپ کی شناسائی ہوتی رہے گی۔
افسانے کے بارے میں آپ کی گراں قدر رائے کا خیر مقدم کروں گا۔
 

دوست

محفلین
اچھا لگا افسانہ۔
بہترین انداز کی منظر کشی اور اس دور کی مکمل تصویر سامنے آجاتی ہے اس سے ۔
 

فرضی

محفلین
ایک نہایت ہی اچھی کاوش ہے۔ ترجمہ بھی اعلیٰ درجے کا ہے۔ افسانہ غمگین ہے لیکن کافی سبق آموز ہے، بہت خوب سند باد، امید ہے آپ اس سلسے کو جاری رکھیں گے
 

سندباد

لائبریرین
فرضی بھائی آپ کی حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ۔ ترجمہ کی پسندیدگی کے لئے بھی شکر گزار ہوں۔ ان شاء اللہ بہت جلد نئے پشتو افسانے کے ترجمہ کے ساتھ حاضر ہوں گا۔
 
Top