پشاور کے علاقے تہکال بالا میں مسجد پر دستی بم حملہ کیا گیا۔ حملے میں 18 افراد زخمی ہو گئے۔ مقامی افر

پشاور: (دنیا نیوز) تہکال بالا کے علاقے میں مسجد پر دستی بم حملہ کیا گیا۔ جس میں اٹھارہ افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ایک زخمی کو لیڈی ریڈنگ اسپتال شفٹ کیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق مسجد میں درس چل رہا تھا کہ زور دار دھماکے کی آواز آئی۔ ایس پی کینٹ کے مطابق موٹر سائیکل سوار 2 افراد نے مسجد پر دستی بم پھینکا۔ مقامی افراد کی فائرنگ سے ایک حملہ آور زخمی ہو گیا۔ جس کو پولیس نے حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ - ۔ http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/334796#sthash.vQftTla9.dpuf
 
دہشت گردی اور بم دھماکے کر کے لوگوں کو گھائل و زخمی کرنا اور جشمانی گزند پہنچانا اسلام میں جائز نہیں. جہاد وقتال فتنہ ختم کرنے کیلئےہوتا ہے ناکہ مسلمانوں میں فتنہ پیدا کرنے کیلئے۔طالبان قرآن کی زبان میں مسلسل فساد فی الارض کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ اسلام امن اور محبت کا دین ہے۔ دہشتگرد تنظیمیں جہالت اور گمراہی کےر استہ پر ہیں۔ یہ دہشتگرد اسلام کو بدنام اور امت مسلمہ کو کمزور کر رہے ہیں۔ طالبان کو مسجد کی حرمت اور تقدس کا بھی خیال نہ ہے۔
 
Top