پشاور: پولیس وین کے قریب دھماکا، 1 پولیس اہلکار جاں بحق، 3 زخمی

پشاور: پولیس وین کے قریب دھماکا، 1 پولیس اہلکار جاں بحق، 3 زخمی

پشاور...... پشاور کے علاقے وزیر باغ میں پولیس وین کے قریب دھماکا ہو ا ہے جس میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس وین وزیر باغ کے علاقے میں معمول کے گشت پر تھی۔ دھماکا سڑک کنارے نصب بارودی موادکے پھٹنے سے ہوا۔ دھماکے سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=154177
 
کسی بھی مسلم حکومت کے خلاف علم جنگ بلند کرتے ہوئے ہتھیار اٹھانا اور مسلح جدوجہد کرنا، خواہ حکومت کیسی ہی کیوں نہ ہو اسلامی تعلیمات میں اجازت نہیں۔ یہ فتنہ پروری اور خانہ جنگی ہے،اسے شرعی لحاظ سے محاربت و بغاوت، اجتماعی قتل انسانیت اور فساد فی الارض قرار دیا گیا ہے۔ دہشت گرد ،اسلام کے نام پر غیر اسلامی و خلاف شریعہ حرکات کے مرتکب ہورہے ہیں اور اس طرح اسلام کو بدنام کر رہے ہیں۔ بے گناہ انسانوں کو سیاسی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے قتل کرنا بدترین جرم ہے اور ناقابل معافی گناہ ہے.کیا طالبان نے رسول اکرم کی یہ حدیث نہیں پڑہی، جس میں کہا گیا ہے کہ ”مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرا مسلمان محفوظ رہے“ہمارا مذہب اسلام امن کا درس دیتا ہے، نفرت اور دہشت کا نہیں۔ خودکش حملے اور بم دھماکے اسلام میں جائز نہیں یہ اقدام کفر ہے. اسلام ایک بے گناہ فرد کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیتا ہے.. طالبان دہشت گرد امن کےد شمن اور انسانیت کے قاتل ہیں۔
 
Top