پشاور میں شوکت خانم میموریل ہسپتال کا افتتاح !

arifkarim

معطل

پشاور میں شوکت خانم میموریل ہسپتال کا افتتاح
پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شوکت خانم عوام کے لیے ہے، چاہتا ہوں لوگوں کو تمام دوائیں اور بہتر علاج میسر ہوں،عقل کا غلام ایسا کام نہیں کر سکتا، اللہ پر یقین رکھنے والا ہی ایسا ہسپتال بنا سکتا ہے، لوگوں کی تکلیف اور مایوسی دیکھ کر ہسپتال بنانے کا فیصلہ کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز پشاور میں شوکت خانم کینسر میموریل ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ہسپتال کا افتتاح 7 سالہ بچے فاخر آفریدی نے کیا، جو لاہور کینسر ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ ہسپتال میں سب کے ساتھ ایک جیسا سلوک رکھا جائے گا، شوکت خانم میں ہر خاص و عام کاعلاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کے پاکستان میں کینسر کے علاج کے اخراجات عام آدمی نہیں اٹھا سکتا، لوگوں کی تکلیف اور ما یوسی دیکھ کر ہسپتال بنایا، پشاور میں شوکت خانم ہسپتال کسی معجزے سے کم نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن کا برسوں سے انتظار کر رہا تھا، آج میرے لیے بڑی خوشی کا دن ہے، ہسپتال کی تعمیر کے لیے دنیا بھر میں دھکے کھائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چاہتا ہوں کے شوکت خانم میں لوگوں کو تمام طبی سہولیات دی جائیں۔
ماخذ
 
Top