پشاور:خیبر روڈ پر دھماکا،8 افراد جاں بحق 30 سے زائدزخمی

قمراحمد

محفلین
پشاور:خیبر روڈ پر دھماکا،8 افرا د جاں بحق 30 سے زائد زخمی

روزنامہ جنگ
پشاور میں خیبر روڈ کے علاقے میں ہونے والے دھماکے میں8 افراد جاں بحق جبکہ 30سے زائد زخمی ہیں۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی او پشاور صاحبزادہ انیس کا کہنا تھا کہ دھماکے میں5 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوئے ہیں جنہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال سمیت مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ڈی سی او کا کہنا تھا کہ چونکہ صبح کے وقت خیبر روڈ پر رش نہ ہونے کی صورت میں جانی نقصان کم ہوا ہے۔اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ خبیر روڈ کو بند کردیا گیا ہے جبکہ اسکول بھی بند کرکے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ گیا ہے ۔

آج الصبح پشاور میں خیبر روڈ پر آرمی اسٹیڈیم کے قریب واقع ایک حساس ادارے کی عمارت کے قریب گاڑی میں دھماکا ہوا ۔دھماکے میں 8افراد جاں بحق جبکہ30 سے زائدافراد زخمی ہیں جنہیں مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔دھماکے سے ایک عمارت بھی منہدم ہوگئی ہے جس کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ انتہائی حساس علاقہ ہے ،دھماکے کی نوعیت انتہائی شدید تھی اور پورا شہر لرز اٹھا ۔فوج نے دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
 
Top