پشاور ایئر پورٹ فائرنگ میں ملوث گروپ کا نام سامنے آ گیا

پشاور ایئر پورٹ فائرنگ میں ملوث گروپ کا نام سامنے آ گیا
27 جون 2014 (10:21)
news-1403844340-7506.JPG

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )باچا خان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پرپی آئی اے کی ریاض سے پشاور آنے والی پرواز پر فائرنگ میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے درہ آدم خیل سے تعلق رکھنے والے طارق گیدڑ گروپ کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔نجی ٹی وی نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ صوبائی دارلحکومت کے قریبی علاقے سلیمان خیل میں ایک سکول کی چھت سے ائیر بس کو منگل کی رات اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر اتر رہی تھی، یہ سکول گرمیوں کی چھٹیوں کی وجہ سے بند تھا اور اس کا چوکیدار ڈیوٹی سے غیر حاضر تھا، حملہ آوروں نے فائر رینج کو بڑھانے کے لیے اے کے47 کے ساتھ اضافی بیرل اور طیارے کو یقینی ہدف بنانے کے لیے ٹریسر گولیوں کا استعمال کیا۔دوسری جانب پولیس نے واقعہ کے بعد نودے بالا، پستہ کھرا اور سلیمان خیل سےپوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیے جانے والے دو سو سے زائد لوگوں کو رہا کر دیا۔ خفیہ اداروں کی جانب سے ملنے والی معلومات کے بعد تحقیقات کا دائرہ پھیلا دیا گیا ہے۔
http://dailypakistan.com.pk/peshawar/27-Jun-2014/117102
 
Top