پسندیدہ کلام صوتی شکل میں

زبیر بھائی آپ کو پتا ہے میرا لہجہ بھی ایسا نہیں کہ آڈیو رکارڈنگ ٹھیک ہو
اور آواز خراش سماعت کے کام آتی ہے نہ کہ کن رسیاؤں کی تسکین کے :)
ہاں گھر جاکر جو جو کلام صوتی شکل میں شیئر کیئے گئے ہیں وہ ضرور سنوں گا
نہیں آپ بھی شراکت کریں نا یہاں پلیزززززز :)
 
مہدی نقوی حجاز جیسی آپ کی جان ہے آواز ویسی نہیں ۔۔
بہت خوب ۔۔ داد وصول کریں
مزمل شیخ بسمل آپ کی کوشش بھی اچھی ہے۔ آپ کیا قاری ہیں ؟
کہیں کہیں ایسا لگا کہ ع ق وغیرہ پہ آپ صحیح قاریوں والی آواز نکالی ۔۔ وللہ اعلم ۔۔
اچھی کوشش ہے داد وصول کریں۔۔

بات یوں ہے کہ ہمیں عین اور الف اور قاف اور کاف میں فرق کرنے کا بچپن سے شوق ہے۔ بلکہ ہم کسی زمانے میں بالکل پڑھتے تو بالقل نکل جاتا تھا۔ :rolleyes::rolleyes::rolleyes::confused::cool::D
 

باباجی

محفلین
نہیں آپ بھی شراکت کریں نا یہاں پلیزززززز :)
آج سے کچھ عرصہ پہلے مجھے بڑی غلط فہمی تھی کہ میری آواز بڑی گھمبیر ہے اور ساحر صاحب کا کلام "کبھی کبھی میرے دل میں " اپنی گھمبیر آواز میں پڑھنے کا بڑا شوق تھا ۔۔۔ وائے قسمت کے ایک دن ایک بندہ قابو آگیا اور میں نے اسے یہ کلام سنا ڈالا ۔۔۔ اور پھر اس نے میرا اتنا مذاق اڑایا کہ میری ساری غلط اور خوش فہمیاں پھررررر سے اڑ گئیں ۔۔۔
لیکن میں مہدی نقوی حجاز سے یہ ضرور معلوم کرنا چاہوں گا یہ کیسے ریکارڈ کرکے یہاں لنک شیئر کرتا ہے ۔۔ ذاتی پیغام میں
 
Top