پرچہء ترکیب ِ استعمال اردو محفل ؟

اردو محفل میں نووارد ہوں ۔ اس سائٹ پر تحریر پوسٹ کرنا تو اگیا ہے لیکن کچھ چھوٹی موٹی مشکلات اب بھی پیش آرہی ہیں ۔ کیا ایسی کوئی لڑی موجود ہے کہ جہاں درجِ ذیل اور اسی قبیل کے دیگر سوالات کا جواب انسانی زبان میں دستیاب ہو۔ کمپیوٹر کی اصطلاحات اور ثقیل تکنیکی الفاظ کو جنّاتی زبان کہنا مقصود نہیں بلکہ مراد یہ ہے کہ وہ جوابات ایسی زبان میں ہوں کہ ایک عام انسان کی سمجھ میں آسکیں۔ :smile-big:
سوالیہ نشان اور علامت استعجاب کس طرح لگائی جائے
تنوین کس طرح لگائی جاتی ہے
قوسین الٹے کیوں لگ رہے ہیں
ایک لفظ لکھنے کے بعد لکھائی جام ہوجاتی ہے اور کرسر کی لکیر اپنی جگہ کھڑے کھڑے ہلتی تو رہتی ہے لیکن آگے بڑھنے کا نام نہیں لیتی ۔
 
آپ اپنی تحریر کو آف لائن ورڈ وغیرہ میں لکھ کر یہاں پیسٹ کر دیں۔ اگر آپ کے کمپیوٹر میں اردو انسٹال ہے تو ان علامات میں کوئی پرابلم نہیں آنی چاہیے جیسے سوالیہ نشان کے لئے شفٹ پلس ؟ دبائیں۔
 
نور وجدان

لائبریرین
اگر اینڈرائیڈ موبائیل یوزر ہیں تو ..ملٹی لنگ سافٹ ویئر گوگل پلے سٹور سے استعمال کرے ..۔اس میں تمام علامات موجود ہیں
 
آپ اپنی تحریر کو آف لائن ورڈ وغیرہ میں لکھ کر یہاں پیسٹ کر دیں۔ اگر آپ کے کمپیوٹر میں اردو انسٹال ہے تو ان علامات میں کوئی پرابلم نہیں آنی چاہیے جیسے سوالیہ نشان کے لئے شفٹ پلس ؟ دبائیں۔
رہنمائی کا شکریہ ۔ گوگل سے لکھ کر کاپی کرتی ہوں ۔لیکن کاپی کرنے کے بعد اردو محفل کےایڈیٹر میں اسے تدوین کرنے میں مشکل ہورہی ہے ۔ براہِ کرم یہ بھی بتائیں کہ ٹیگ کیسے لگایا جاتا ہے ۔ ازحد شکریہ ۔
 
رہنمائی کا شکریہ ۔ گوگل سے لکھ کر کاپی کرتی ہوں ۔لیکن کاپی کرنے کے بعد اردو محفل کےایڈیٹر میں اسے تدوین کرنے میں مشکل ہورہی ہے ۔ براہِ کرم یہ بھی بتائیں کہ ٹیگ کیسے لگایا جاتا ہے ۔ ازحد شکریہ ۔
ٹیگ کے لئے @ کے بالکل ساتھ محفل میں مندرج کسی بھی محفلین کا نام جیسے ہما حمید ناز
 
arifkarim

معطل
رہنمائی کا شکریہ ۔ گوگل سے لکھ کر کاپی کرتی ہوں ۔لیکن کاپی کرنے کے بعد اردو محفل کےایڈیٹر میں اسے تدوین کرنے میں مشکل ہورہی ہے ۔ براہِ کرم یہ بھی بتائیں کہ ٹیگ کیسے لگایا جاتا ہے ۔ ازحد شکریہ ۔
اسکی کیا ضرورت ہے؟ کیا محفل کا اپنا ٹیکسٹ ایڈیٹر کام نہیں کرتا؟
 
اسکی کیا ضرورت ہے؟ کیا محفل کا اپنا ٹیکسٹ ایڈیٹر کام نہیں کرتا؟
اس لئے
ایک لفظ لکھنے کے بعد لکھائی جام ہوجاتی ہے اور کرسر کی لکیر اپنی جگہ کھڑے کھڑے ہلتی تو رہتی ہے لیکن آگے بڑھنے کا نام نہیں لیتی ۔
 
جی میں انڈرائیڈ سے ہء لکھ رہی آپ کو اپنے فون میں ملٹی لنگ سافٹ وئیر کرنا ..اردو اور تمام تر زبانیں یوں گی

بہت شکریہ مگر یہ کارِ سر انجام کیونکر دیا جاوے ؟ یہ ملٹی لنگ سافٹ وئیر کہاں سے اور کس نام سے ملے گا
 
گوگل ایپس میں سرچ کے خانے میں نام لکھ کر تلاش کریں۔ نہایت آسانی سے مل جائے گا۔
بہت شکریہ تجمل بھائی میں اب لکھ سکتا ہوں اردو اپنے فون سے اور یہ پہلا پیغام آپ کا اور نور سعدیہ شیخ کا شکریہ ادا کرنے کےلیے ہی تحریر کیا ہے گو کہ کافی مشکل رہی مگر لکھ لیا
 
نور وجدان

لائبریرین
محترم تجمل حسین نے آپ کو بتا دیا ہے ..آگر ان پیج پہ نہیں لکھنا چاہتے اور ورڈ کے عادی تو پاک اردو انسٹالر ود جمیعل نوری نستعلءق فونٹ میں کرسکتے ہءں
 
تمام محفلین کی رہنمائی کا شکریہ ۔ بدقسمتی سے ہسپتال کے کمپیوٹر پر صرف انٹر نیٹ ایکسپلورر ہی دستیاب ہے ۔ سو اب اسی طرح کام چلانا ہوگا ۔ ایک بار پھر شکریہ ۔
 
arifkarim

معطل
تمام محفلین کی رہنمائی کا شکریہ ۔ بدقسمتی سے ہسپتال کے کمپیوٹر پر صرف انٹر نیٹ ایکسپلورر ہی دستیاب ہے ۔ سو اب اسی طرح کام چلانا ہوگا ۔ ایک بار پھر شکریہ ۔
وہاں موجود کسی آئی ٹی ایکسپرٹ سے کہہ کر کروم یا فائر فاکس انسٹال کر وا لیں :)
 
Top