پروگرامنگ سیکھنا چاہتا ہوں

موجو

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میں‌کمپیوٹر پرگرامنگ سیکھنا چاہتا ہوں ؟ ہلکا پھلکا تعارف تو ہے لیکن کر کچھ نہیں سکتا ۔ چاہتا ہوں‌کہ پہلے ویب ڈیویلپمنٹ پھر ڈسک ٹاپ کیا میرا یہ طریقہ کار مجھے فائدہ دے گا۔ اس معاملے میں میری کوئی مدد کرسکتا ہے کہ میں‌کیسے اس راستے پر روانہ ہوں اور کونسے ٹولز میرے لیے ابتداء میں‌آسان ہونگے اور میں خود سے کیسے ، کہاں سے سیکھ سکتا ہوں اور غلطیاں‌کیسے پتہ چلیں گی؟ ۔ پہلے کونسی لینکویج یا کونسپٹ کو سمجھوں ۔ براہ کرم میری راہنمائی فرمائیں۔
 
پروگرامنگ سیکھنے کے لیے ابتدا میں آپ کو قسم لینا ہوگا کہ کوئی IDE استعمال نہیں کرینگے۔ ہر کام نوٹ پیڈ یا دوسرے سمپل ٹیکسٹ ایڈیٹر سے ہی چلائینگے۔ ویب ڈیویلپمینٹ کے لیے فرنٹ پیج، ڈریم ویور یا کوانٹا پلس قطعی نہیں۔ ہاں سیکھ جانے کے بعد ٹولس کا استعمال کر سکتے ہیں۔

vtc.com اور lynda.com کے ویڈیو ٹیوٹوریل سیلف لرننگ کیلیے مفید ہو سکتے ہیں۔ کچھ ای بکس بھی خاصے سود مند ہو سکتے ہیں۔

ویب ایپلیکیشن ڈیویلوپمینٹ کے لیے سب سے پہلے ایچ ٹی ایم ایل، پھر سی ایس ایس اور پھر پی ایچ پی یا اے ایس پی وغیرہ میں سے کوئی۔ جی کرے تو جاوا اسکرپٹ پر بھی ھاتھ ساف کر سکتے ھیں۔ ان سارے موضوعات پر ای بکس اور ویڈیو ٹیٹوریلس دستیاب ہیں۔
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
بہت شکریہ بھائی ۔ میں‌نے یہ تیوٹوریل شروع کر رکھے ہیں لیکن بعض اوقات پھنس جاتا ہوں۔ ڈبلیو تھری سکول سے ایج ٹی ایم ایل شروع کی ہے اور ساتھ ساتھ کچھ پی ایچ پی لیکن پی ایچ پی کمپیوٹر پر انسٹال نہیں کرپایا۔ اور اگر ایرر آ جائے تو نیا پیج اپ ڈیٹ کرنے کے بعد بھی ایرر وہی رہتا ہے ۔ یہ کیا چکر ہے؟ ایچ ٹی ایم ایل میں مجھے ٹیبلز کافی مشکل لگتے ہیں ان کا استعمال کیسے بہتر انداز میں‌سمجھ سکتا ہوں؟ ایک اور چیز ویب ڈیزائیننگ اور ویب ڈیویلپمنٹ کیا مختلف چیزیں ہیں ۔ مجھے کیسے معلوم ہوگا کہ میں اب ویب ڈیویلپر بن چکا ہوں؟
 

zerocool

محفلین
السلام علیکم
پی ایچ پی اگر انسٹال کرنا چاھتے ھیں تو ایپ سرو انسٹال کر لو اس میں سب کچھ ھو گا اپاچھے ویب سرور ، پی ایچ پی ، مائی ایس کیول ، پی ایچ پی مائی ایڈمن۔ سب ایک ساتھ انسٹال ھو جائے گے اور آپ کو کنفیگر بھی نہیں کرنے پڑنے گے۔ یہ ھے اسکا ایڈریس۔
http://www.appservnetwork.com/ اگر پی ایچ پی سے متعلق کوئی سوال ھو کوئی مشکل ھو آپ مجھ سے پوچھ سکتے ھیں۔
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
جزاکم اللہ خیر ! اللہ آپ کو برکت دے ٹھنڈے بھائی۔ میں‌انشاء اللہ اس کو ٹرائی کرتا ہوں
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بھائیو! میں ‌html تقریبآ مکمل کر چکا ہوں اب اس میں‌مہارت حاصل کرنے کے لیے مجھے کیا کرنا ہوگا۔ میں w3school کا ٹیوٹوریل پڑھا ہے اور ساتھ ساتھ مشق بھی کی ہے براہ کرم مجھے اگلا سٹاپ بتائیں اور کیا اب میں CSSشروع کروں یا جاوا سکرپٹ ؟
 
مہارت حاصل کرنے کیلیئے آپ کو کوئی پروجیکٹ کرنا ہوگا۔ جو کہ خالص ایچ ٹی ایم ایل کی بنیاد پر نا ھی کیجیے تو بہتر ہے۔ میرے خیال سے آپ کا اگلا پڑاؤ سی ایس ایس ہی ہونا چاہئے۔

جاوا اسکرپٹ کو بھی ابھی ملتوی کر دیجیئے اس سے قبل کسی سرور سائڈ اسکرپٹ مثلاً پی ایچ پی پر ہاتھ صاف کر لیجیئے تاکہ ڈائنامک سائٹس بنا سکیں۔
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
آپ کے علم میں و عمل میں‌اللہ برکت دے ابن سعید بھائی اللہ کا فضل آپ پر رہے اور آپ کے کاموں میں برکت ہو۔ آمین
بھائی میری مدد کرنے کا اجر تو آپ کو اللہ ضرور دیں گے میں تو آپ کے لیے دعا کرسکتا ہوں اور وہ انشاء اللہ کروں گا۔میں انشاء اللہ اب CSS شروع کرتا ہوں ۔ آپ مجھے یہ بھی بتائیے کہ میں PHP شروع کروں یا ASP میں نے جہاں تک نیٹ پر دیکھا ہے PHP والی ہوسٹنگ کافی سستی ہے ۔ باقی مجھے کچھ نہیں معلوم ان دونوں کے بارے۔ اگر میں‌ASPکو چنوں تو پھر ASPاور ASP.netان میں سے پھر کونسی ہو؟
 

موجو

لائبریرین
معذرت بھائی ایک سوال اور یہ Object Oriented approach کیا ہے؟ اس کے بارے میں اگر کچھ گائیڈ کرسکیں یا کوئی لنک دے سکیں تو اور کیا مجھے ویب ڈیولپمنٹ میں‌اس کی ضرورت ہے یا پڑے گی ؟ میں‌کب اس کے بارے جاننے کی کوشش کروں۔
 

zerocool

محفلین
ابھی آپ کر کیا رھے ھیں Css یا کوئی پروگرامنگ لنگوئج سیکھ رہے ھیں ۔ پہلے آپ ایک چیز پر پوری توجہ دو پھر Oop کنسپٹ جب آپ پروگرامنگ سٹارٹ کرو گے تو آپ کیلئے آسان ھو گا سمجھنا۔
 

پی کے ٹن

محفلین
السلام علیکم میں بھی یہاں پہ ایک سوال کرنا چاہتا ہوں وہ یہ کہ میں کمپیوٹر پروگرامنگ سیکھناچاہتا ہوں میں نے سی پلس پلس اور پائی تھن کے بارے میں تھوڑا سا پڑھا ہے اور مجھے پائی تھن سی سے کچھ آسان لگی ہے آپ لوگ مجھے بتائیں کہ میں کون سی زبان سیکھوں شکریہ
 

دوست

محفلین
خوش آمدید۔ چونکہ میں آپ کو پہلی بار دیکھ رہا ہوں۔
مزید یہ کہ آپ پائتھون سیکھیں۔ لاجواب زبان ہے۔ بہت آسان ہے لیکن ہے سکرپٹنگ لینگوئج۔ کوئی بات نہیں اس میں پھر بھی ہر قسم کا پروگرام لکھا جاسکتا ہے اور لکھے جارہے ہیں۔ اگر سی وغیرہ کی طرف رجحان ہے تو سی شارپ کا سوچیے۔ یا ڈاٹ نیٹ‌کی اور کسی زبان کو سیکھیے۔ جاوا بھی بُری چیز نہیں۔ میرا بھی ارادہ ہے کہ پائتھون سیکھنے کا لیکن فی الحال میں سی شارپ سیکھنے کی کوشش فرما رہا ہوں۔
 

راشد احمد

محفلین
معذرت بھائی ایک سوال اور یہ Object Oriented Approach کیا ہے؟ اس کے بارے میں اگر کچھ گائیڈ کرسکیں یا کوئی لنک دے سکیں تو اور کیا مجھے ویب ڈیولپمنٹ میں‌اس کی ضرورت ہے یا پڑے گی ؟ میں‌کب اس کے بارے جاننے کی کوشش کروں۔

اوبجیکٹ اورینٹڈ پروگرامنگ کلاسز، فنکشز اور پروسیجرز پر مشتمل ہوتی ہے۔ اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ آپ ان اوبجیکٹس کو بار بار استعمال کرسکتے ہو۔ فرض کریں آُپ نے ایک ای میل کی کلاس بنائی ہے تو جہاں آپ کو ای میل کی ضرورت ہو۔ یہ کلاس استعمال کرلیں۔ دوبارہ نئے کوڈ لکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔

ویسے اچھا پروگرامر ہمیشہ اسی طرح کام کرتا ہے اس طرح نہ صرف اس کے کام میں نکھار آتا ہے بلکہ اس کا بہت سا وقت بھی بچ جاتا ہے اور اپلیکشن بھی عمدہ ہوجاتی ہے۔
 

شکاری

محفلین
پروگرامنگ سیکھنے کے لیے ابتدا میں آپ کو قسم لینا ہوگا کہ کوئی Ide استعمال نہیں کرینگے۔ ہر کام نوٹ پیڈ یا دوسرے سمپل ٹیکسٹ ایڈیٹر سے ہی چلائینگے۔ ویب ڈیویلپمینٹ کے لیے فرنٹ پیج، ڈریم ویور یا کوانٹا پلس قطعی نہیں۔ ہاں سیکھ جانے کے بعد ٹولس کا استعمال کر سکتے ہیں۔

Vtc.com اور Lynda.com کے ویڈیو ٹیوٹوریل سیلف لرننگ کیلیے مفید ہو سکتے ہیں۔ کچھ ای بکس بھی خاصے سود مند ہو سکتے ہیں۔

ویب ایپلیکیشن ڈیویلوپمینٹ کے لیے سب سے پہلے ایچ ٹی ایم ایل، پھر سی ایس ایس اور پھر پی ایچ پی یا اے ایس پی وغیرہ میں سے کوئی۔ جی کرے تو جاوا اسکرپٹ پر بھی ھاتھ ساف کر سکتے ھیں۔ ان سارے موضوعات پر ای بکس اور ویڈیو ٹیٹوریلس دستیاب ہیں۔

کیا یہ سب اردو زبان میں بھی دستیاب ہے ؟؟؟
 
Top