پروف ریڈنگ ورڈ میکرو

Abu Talha

محفلین
Abu Talha بھائی آن لائن سیکول پر پی ایچ پی پر ایک ڈیٹا بیس بنا دیں
ان شاء اللہ کل بنا دیتا ہوں۔ کیا خیال ہے دو ان پٹ فیلڈ رکھ دوں ایک میں غیر تصحیح اور دوسرے میں تصحیح شدہ۔ یا ایک ہی فیلڈ ہو۔
بھائی ڈاون لوڈ کی سہولت بھی رکھنا یہ نہیں کہ بس فیڈ کرواتے رہو۔
ڈائون لوڈ بھی ہو گا ۔ ان شاء اللہ
 
ان شاء اللہ کل بنا دیتا ہوں۔ کیا خیال ہے دو ان پٹ فیلڈ رکھ دوں ایک میں غیر تصحیح اور دوسرے میں تصحیح شدہ۔ یا ایک ہی فیلڈ ہو۔
موجودہ فائل کا فامیٹ دیکھ لیجیے گا، تاکہ ڈاون لوڈ شدہ فائل کو با آسانی امپورٹ کیا جا سکے۔
دو طرح کے پئیرز ہوتے ہیں فائل میں ایک سادہ
لفظ،لفظ
ایک ریگولر ایکسپریشن فارمیٹ
E،ایکسپریشن،لفظ
 
آصف اثر

معطل

کیا یہ فائل انڈیزائن کے لیے استعمال ہوسکتی ہے؟خصوصا بغیر ایکسپریشن کا۔
 
انڈیزائن کے بارے میں معلومات نہیں زیادہ، اس میں کیا ڈکشنری امپورٹ کر سکتے ہیں؟ کوئی نمونہ دے سکتے ہیں آپ تو پروگرام میں ہی سہولت ڈالی جاسکتی ہے الفاظ کو اس فارمیٹ میں اکسپورٹ کرنے کی۔
 
یہ دیکھ لیجیے ذرا:
انڈیزائن اسباق قسط دوم (اردو لغت کی تنصیب اور استعمال)

ڈکشنری سے آپ کی کیا مراد ہے؟
 
arifkarim

معطل
کیا یہ فائل انڈیزائن کے لیے استعمال ہوسکتی ہے؟خصوصا بغیر ایکسپریشن کا۔

انڈیزائن کے بارے میں معلومات نہیں زیادہ، اس میں کیا ڈکشنری امپورٹ کر سکتے ہیں؟ کوئی نمونہ دے سکتے ہیں آپ تو پروگرام میں ہی سہولت ڈالی جاسکتی ہے الفاظ کو اس فارمیٹ میں اکسپورٹ کرنے کی۔

ان ڈیزائن بائی ڈیفالٹ ریگولر ایکسپریشن کو اسپورٹ کرتا ہے
[URL='http://www.automatication.com/index.php?id=24']بیچ سرچ رپلیس کیلئے پلگ انز موجود ہیں
[/URL]
[URL='https://github.com/fabianmoronzirfas/batch-find-and-replace']اگر سکرپٹ کے ذریعہ یہ کام کرنا ہے تو فارمیٹ کیلئے یہ دیکھیں[/URL]
 
ڈکشنری سے آپ کی کیا مراد ہے؟
ڈکشنری سے مراد لغت :D انڈیزائن کا اپنا طریق کار ہوگا نا؟
اگر سکرپٹ کے ذریعہ یہ کام کرنا ہے تو فارمیٹ کیلئے یہ دیکھیں
عارف بھائی یہ تو بہت زیادہ تفصیلی کام ہو جائے گا، میری مراد یہ تھی کہ اگر انڈیزائن اپنے پاس کسٹم لغت رکھتا ہے تو ایسا ممکن ہے اگر ہمارے پاس کسی خاص فارمیٹ میں فائل موجود ہو تو اس کو انڈیزائن میں امپورٹ کر لیا جائے؟ جیسا آپ کی پوسٹ سے پتا چلا کے کسٹم لغت انڈیزائن میں ہوتی ہے
C:\Users\%username%\AppData\LocalLow\Adobe\Linguistics\UserDictionaries\Adobe Custom Dictionary\urd_PK​
لیکن کیا امپورٹ کا فیچر بھی ہوتا ہے؟ اگر ہے تو بس کوئی بھی نمونہ مجھے اس فائل کا شیئر کروا دیں میں پروگرام میں اکسپورٹ ٹو انڈیزائن کی فیچر ڈال دیتا ہوں۔ کیا خیال ہے آپ حضرات کا؟
 
زہیر عبّاس

محفلین
تو ٹوکن فائل کو اپڈیٹ کرنے کی کیا حکمتی عملی طے کی جاسکتی ہے؟ میں چاہتاہوں کہ ہر رُکن اپنی اپنی تصحیحات انفرادی طور پر نہ کرے بلکہ اُن کو یہاں پیش کریں تاکہ مرکزی ٹوکن فائل میں شامل کرکے فائل سب کے لیے اپڈیٹڈ رہے۔

میرا استعمال اس اطلاقیہ کا دو طرح سے ہے۔ ایک مقصد تو عام املا کی غلطیوں کو درست کرنا۔ کیونکہ میری دلچپسی سائنسی مضامین کے اردو ترجمے میں ہے لہٰذا زیادہ تر ذخیرہ الفاظ سائنس سے متعلق ہی ہوتے ہیں۔ دوسرا مقصد گوگل ڈاکس سے او سی آر کرتے ہوئے متن حاصل کرنا اور اس کی دہرائی ہوئی غلطیوں کو درست کرنا ہے۔ او سی آر بہت عجیب و غریب غلطیاں کرتا ہے جو شاید عام لکھاری لکھتے ہوئے نہ کرے جیسے مخصوص کو شخصوص پڑھتا ہے اور ایک ہی لفظ کو کبھی کچھ اور کبھی کچھ بنا دیتا ہے۔ تو کہنے کا مقصد یہ ہے کہ ہوسکتا ہے کہ میری بنائی ہوئی فہرست عام لوگوں کے کام نہ آئے۔ تاہم میں نے اپنی الفاظ کی فہرست یہیں پر شئیر کروائی ہوئی ہے۔ اگر ان الفاظ کو ٹوکن کی اسٹینڈرڈ فائل میں شامل کروانا چاہتے ہیں دیکھ لیں۔

دوسرے ایک فرمائش عظیم بھائی سے یہ ہے کہ کیا ایسا ہوسکتا ہے کہ ایک سے زائد ٹوکن فائل استعمال کی جاسکے۔ یعنی ایک ٹوکن فائل عام املا والے الفاظ پر مشتمل ہو اور ایک او سی آر جیسے عجیب و غریب الفاظ کی غلطیوں کو درست کرنے کے لئے؟
 
arifkarim

معطل
ڈکشنری سے مراد لغت :D انڈیزائن کا اپنا طریق کار ہوگا نا؟

عارف بھائی یہ تو بہت زیادہ تفصیلی کام ہو جائے گا، میری مراد یہ تھی کہ اگر انڈیزائن اپنے پاس کسٹم لغت رکھتا ہے تو ایسا ممکن ہے اگر ہمارے پاس کسی خاص فارمیٹ میں فائل موجود ہو تو اس کو انڈیزائن میں امپورٹ کر لیا جائے؟ جیسا آپ کی پوسٹ سے پتا چلا کے کسٹم لغت انڈیزائن میں ہوتی ہے
C:\Users\%username%\AppData\LocalLow\Adobe\Linguistics\UserDictionaries\Adobe Custom Dictionary\urd_PK​
لیکن کیا امپورٹ کا فیچر بھی ہوتا ہے؟ اگر ہے تو بس کوئی بھی نمونہ مجھے اس فائل کا شیئر کروا دیں میں پروگرام میں اکسپورٹ ٹو انڈیزائن کی فیچر ڈال دیتا ہوں۔ کیا خیال ہے آپ حضرات کا؟

شاید مجھے سمجھنے میں غلطی لگی ہے۔ اگر آپنے صرف لغت شامل کرنی ہے تو یہ فارمیٹ دیکھیں
جبکہ سرچ رپلیس کے لئے سابقہ پوسٹ
 
دوسرے ایک فرمائش عظیم بھائی سے یہ ہے کہ کیا ایسا ہوسکتا ہے کہ ایک سے زائد ٹوکن فائل استعمال کی جاسکے۔ یعنی ایک ٹوکن فائل عام املا والے الفاظ پر مشتمل ہو اور ایک او سی آر جیسے عجیب و غریب الفاظ کی غلطیوں کو درست کرنے کے لئے؟
بالکل یہ فیچر شروع سے ذہن میں تھی لیکن شاید کسی کو درکار نہیں تھی اس لیے اس پر کام نہیں کیا :D دیکھتا ہوں اس کو کیسے شامل کیا جاسکتا ہے۔
 
میرا خیال ہے کہ فائنڈ ریپلیس کے لیے ہر ساتھی کی اپنی ڈیٹا کا تبادلہ اس آن لائن ڈیٹا بیس پر شروع کردینا چاہیے جس کی بات ہورہی تھی ۔
مزید کام بھی جب تک عظیم بھائی جیسے لوگ محفل میں شریک ہیں ہوتے ہی رہیں گے۔
 
شاید مجھے سمجھنے میں غلطی لگی ہے۔ اگر آپنے صرف لغت شامل کرنی ہے تو یہ فارمیٹ دیکھیں
جبکہ سرچ رپلیس کے لئے سابقہ پوسٹ
زبردست تو ایسے کرتا ہوں کہ ایکسپورٹ کا فیچر ڈال دیتا ہوں، اس میں تمام الفاظ جو 'تبدیل کیجیے' میں ہوتے ہیں ان کو اس فارمیٹ میں ڈال کر فائل بنا دے گا، ٹھیک؟
 
اگر آصف اثر کو اتنا ہی چاہئے تو کافی ہے۔ اگر وہ انڈیزائن میں سرچ رپلیس کے خواب دیکھ رہے ہیں تو پھر اور بات ہے
 
Top