پرتگال بمقابلہ ہالینڈ

زیک

ایکاروس
یہ میچ دلچسپ ہو سکتا ہے کہ دونوں ٹیمیں ہم‌پلہ ہیں۔ Betting markets بھی فیصلہ نہیں کر پا رہیں کہ کون جیتے گا۔ فٹبال کے شیدائیوں سے کیا گیا ایک سروے کہتا ہے کہ ہالینڈ یہ میچ جیت جائے گا۔ میرا تکا یہ ہے کہ ہالینڈ ایکسٹرا ٹائم میں ایک گول سے جیتے گا۔
 

زیک

ایکاروس
ہاف ٹائم پر پرتگال ایک گول سے جیت رہا ہے اگرچہ پہلے ہاف میں گیند زیادہ‌تر ہالینڈ کے پاس رہی ہے۔ پہلے ہاف کے اختتام پر پرتگال کے ایک کھلاڑی کو سرخ کارڈ بھی مل گیا ہے۔ اس لئے پرتگال دوسرا ہاف 10 کھلاڑیوں سے کھیلے گا۔
 

زیک

ایکاروس
میں نے کبھی ایک میچ میں اتنے فاؤل نہیں دیکھے۔ پرتگال اس وقت 9 کھلاڑیوں سے کھیل رہا ہے اور ہالینڈ 10 سے۔ اس ایک میچ میں 15 پیلے کارڈ دیئے جا چکے ہیں۔
 
Top