1. اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں فراخدلانہ تعاون پر احباب کا بے حد شکریہ نیز ہدف کی تکمیل پر مبارکباد۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    $500.00
    اعلان ختم کریں

سعود عثمانی پرانے دور' گذشتہ سفر خدا حافظ

چوہدری لیاقت علی نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مارچ 26, 2016

  1. چوہدری لیاقت علی

    چوہدری لیاقت علی محفلین

    مراسلے:
    305
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    پرانے دور' گذشتہ سفر خدا حافظ
    یہاں تک آتی ہوئی رہگزر ! خدا حافظ
    میں ایک بار کے الفاظ کم سمجھتا ہوں
    یہ آنکھ کہتی ہے بار ِ دگر خدا حافظ
    بچھڑ کے جاتے ہوئے عشق ! فی امان اللہ
    تو میرے ساتھ رہے گا 'مگر خدا حافظ
    نکالنے سے کوئی دل سے کب نکلتا ہے
    میں کہہ سکا نہ اسے عمر بھر خدا حافظ
    سڑک کی رہ میں ہمارا مکان آگیا ہے
    سو میرے اور پرندوں کے گھر خدا حافظ
    میں کیا کروں مجھے تنہائی راس آتی ہے
    سو اب فراق ہے خواجہ خضر خدا حافظ
    کسے خبر ہے یہ مہلت بھی پھر ملے نہ ملے
    میں تیرے پاس ہوں اے دوست ' پَر خدا حافظ
    خوش آمدید رقم ہے اسی کے ساتھ سعود
    سڑک پہ لکھا ہوا ہے جدھر خدا حافظ
    (سعود عثمانی)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • زبردست زبردست × 1
  2. شیزان

    شیزان لائبریرین

    مراسلے:
    6,469
    موڈ:
    Cool
    عمدہ انتخاب
     
  3. سید لبید غزنوی

    سید لبید غزنوی محفلین

    مراسلے:
    3,357
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    عمدہ انتخاب ہے
    سوئے ہو ئے لوگو۔۔۔
    اپنی من مانی میں۔۔
    کھوئے ہوئے لوگو۔۔
    میرا وطن لہو لہو۔۔
    میرا کفن لہو لہو۔
    سوال تم سے۔۔۔
    جواب دو تم۔۔
    اغیار کے ہاتھوں۔۔
    بکے ہوئے لوگو۔۔
    میرا جرم کیا ہے؟۔۔
    میری خطا کیا ہے؟۔۔
    بتاؤ مجھ کو تم۔۔
    میرے محافظ لوگو۔
    خاموش کیوں ہو؟۔۔
    جواب دو نا جواب دو ۔۔۔
    میرے خوں کا حساب دو۔۔
     

اس صفحے کی تشہیر