پاک نستعلیق: مسائل و نقائص

محسن حجازی

محفلین
ایسی کوئی بات نہیں، جب پیچیدہ متن کی بات آتی ہے تو ریڈر میں کچھ مسائل ہیں۔ اسی قسم کا رویہ نفیس نستعلیق کے ساتھ بھی یہ سافٹ وئیر روا رکھتا ہے۔
 
باذوق

محفلین
میرا مطلب تھا کہ ایکروباٹ یونیکوڈ کے علاوہ اپنی کوڈنگ استعمال کرتا ہے۔ اس کے بر عکس تاہوما فانٹ میں ایسا نہیں ہوتا :confused:
یہ بات تو میں بھی مانتا ہوں کہ تاہوما فونٹ کے ذریعے اگر پ۔ڈ۔ف فائل بنائی جائے تو قریب سو فیصد سرچنگ ممکن ہوتی ہے۔
کیا اس ضمن میں کوئی ہمارے ناقص علم میں اضافہ کے لیے آگے آئے گا؟ :rolleyes:
معلوم یہ کرنا ہے کہ : یہ فونٹس کی مختلف ان کوڈنگ کا معاملہ ہے یا اکروباٹ کی کچھ دیگر خصوصیات کا؟
 
باذوق

محفلین
ایسی کوئی بات نہیں، جب پیچیدہ متن کی بات آتی ہے تو ریڈر میں کچھ مسائل ہیں۔ اسی قسم کا رویہ نفیس نستعلیق کے ساتھ بھی یہ سافٹ وئیر روا رکھتا ہے۔
معذرت جناب ! میں‌ نے آپ کا یہ جواب نہیں دیکھا تھا۔
یعنی اکروباٹ ریڈر میں کچھ مسائل ہیں؟
ممکن ہے بات متن کی ہی ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نیچے کی فائل دیکھیں۔ ان پانچ سطروں‌ کے سہارے ورڈ‌ سے پ۔ڈ۔ف فائل بنائی گئی۔
مگر حیرت یہ رہی کہ اکروباٹ ریڈر کسی ایک لفظ کو تک سرچ نہ کر سکا۔ میں‌ نے اڈوب اکروباٹ ریڈر 7 استعمال کیا تھا۔
 
Attachments

  • fonttest.jpg
    fonttest.jpg
    21.9 KB · مناظر: 7

arifkarim

معطل
معذرت جناب ! میں‌ نے آپ کا یہ جواب نہیں دیکھا تھا۔
یعنی اکروباٹ ریڈر میں کچھ مسائل ہیں؟
ممکن ہے بات متن کی ہی ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نیچے کی فائل دیکھیں۔ ان پانچ سطروں‌ کے سہارے ورڈ‌ سے پ۔ڈ۔ف فائل بنائی گئی۔
مگر حیرت یہ رہی کہ اکروباٹ ریڈر کسی ایک لفظ کو تک سرچ نہ کر سکا۔ میں‌ نے اڈوب اکروباٹ ریڈر 7 استعمال کیا تھا۔

جی یہ مسئلہ میرے ساتھ بھی پیش آیا تھا اور یہ اسلئے ہے کہ اس فائل میں آپ نے پاک نستعلیق کا استعمال کیا ہے۔ اگر تاہوما فانٹ یا ایشیا ٹائپ کی الگ فائل بنائی جائے تو پھر سرچنگ ممکن ہے، اس کا مطلب ہے کہ نفیس نستعلیق اور پاک نستعلیق میں مسئلہ ہے!
 
Top