ونڈوز پاک قرآن ان مائکروسافٹ ورڈ

pakqurannew.jpg

پاک قرآن ان ورڈ
مائکروسافٹ ورڈ 2007اور 2010 کیلئے قرآن پاک اور اردو ٹرانسلیشن آٹومیٹیکلی انسرٹ کرنے کیلئے بنایا گیا ایک ایڈانز ہے ،امید ہے ایم ایس ورڈ استمال کرنے والوں‌کو اسے سمجھنے میں کوئی مشکل نہیں‌ہوگی
اس میں اس وقت تک تین قرآنی سکرپٹ اور چھ اردو تراجم (جو کہ ذکر کی سائٹ سے مجھے ملے ) وہ ڈال چکا ہوں۔
استمال میں بہت آسان ہے ، پہلے قرآن یا ٹرانسلیشن منتخب کر لیں ،پھر کوئی سی بھی سورت سیلکٹ کریں اور اس کی آیات کا آغاز اور اختتام سیلکٹ کرلیں۔اور کے بعد فونٹ سیلکشن ہے ، سب سے پہلے تو جب قرآنی سکرپٹ منتخب ہو گا تو اس کے متعلقہ فونٹ سب سے پہلے نظر آرہے ہوں گے اور اس کے بعد آپ کو کمپیوٹر میں جتنے فونٹ انسٹال ہیں وہ نظر آرہے ہوں گے ، قرآنی متن تو اسی فونٹ میں سیلکٹ کریں جو کہ ڈیفالٹ دیے گئے ہیں ورنہ متن خراب ہونے کا اندیشہ ہے ۔
تراجم کیلئے آپ اپنی مرضی کا فونٹ سیلکٹ کرسکتے ہیں۔
اس کے نیچے چیک باکسز ہیں
پہلا اگر آپ کو ٹیکسٹ فارمیٹنگ کے ساتھ چاہیے تو ۔
دوسرا اگر آپ ٹیکسٹ سے پہلے بسم اللہ ڈالنا چاہتے ہیں۔
تیسرااگر آپ سب سے پہلے تعوذ ڈالنا چاہتے ہیں ۔لیکن یہ صرف قرآنی متن کےساتھ کام کرے گا ۔تراجم کے ساتھ نہیں ۔
چوتھا اگر آپ ہر آیت الگ الگ لائن میں حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
اور پانچواں اگر آپ یہ چاہتے ہوں کہ یہ ایڈان جب بھی ورڈ کھولیں تو یہ بھی ساتھ ہی کھل جائے تو ورنہ اسے ڈی سیلکٹ کردیں ۔اور جب ضرورت ہو ایڈان میں سے کلک کر کے چلالیں۔
اس کے بعد تین بٹن ہیں ۔
پہلا کاپی کرنے کا یعنی اس کو کلک کریں گے تو آپ کا ٹیکسٹ کلپ بورڈ پر کاپی ہوجائے گا ،اس کے بعد جہاں چاہیں پیسٹ کرلیں
دوسرا انسرٹ کا اس کو کلک کرنے سے آپ کا ٹیکسٹ ورڈ کے ڈاکومنٹ میں جہاں آپ کا کرسر ہوگا انسرٹ ہوجائے گا۔
تیسرا مور سپیسفیک کا بٹن ہے اسے کلک کرنے سے ایک نیا فارم کھل جائے گا اور آپ کا منتخب کیاہوا ٹیکسٹ وہاں موجود ہو گا اور اگر آپ چاہیں تو اس میں سے اپنی مرضی کا کوئی ساحصہ رائٹ کلک کرکے یا کنٹرول سی سے کاپی کر کے کہیں بھی پیسٹ کرسکتے ہیں۔
اس کی انسٹالیشن کیلئے عام طور پر نیٹ کا ہونا ضروری ہے ،کیونکہ یہ اپنی ضرورت کی فائلز نیٹ سے ڈاؤنلوڈ کرنے کے بعد ہی انسٹال ہوگا۔لوکل ورژن 200 ایم بی سے زیادہ ہے(جس میں ڈاٹ نیٹ کا 3٫5 کا فریم ورک بھی موجود ہے ) اسے پھر کسی وقت اپلوڈ کر دوں گا تاکہ اگر کوئی لوکلی انسٹال کرنا چاہے تو اس کیلئے بھی ممکن ہو۔
باقی اسے ابھی تک صرف 2،3 لوگوں نے ہی استمال کیا ہے اور وہ بھی تھوڑی دیر کو اسلئے ممکن ہے کہ کو ئی بگ موجود ہو ۔اسلئے پرشان ہونے کی ضرورت نہیں اسے یہاں شیئر کر دیجئے گا۔میں کوشش کروں گا ٹھیک کرنے کی ۔اور اگر متن میں کچھ مسئلہ ہو تو بھی ضرور بتائیے گا تاکہ اسے ٹھیک کیا جاسکے

نوٹ: نئی اپڈیٹ کو انسٹال کرنے کیلئے ایڈریمو پروگرام میں‌جاکر پہلے والے pak Quran in word کو ریمو کریں اور اس کے بعد نئی انسٹالیشن ہو سکے گی۔

پاک قرآن ان ورڈ :
عربی متن سے متعلقہ فونٹس :
عربی فونٹس کی لنک کام نہیں کررہی ہے۔ کوئی متبادل مل سکتا ہے از راہ کرم؟
 
جاسم محمد

محفلین
ابھی ابھی ہم نے انسٹال کیا تو ایڈ آن کام کررہا ہے لیکن ابھی ہمیں فونٹ ڈھونڈکر انسٹال کرنے ہوں گے۔
باقی جاسم محمد ہی بتا سکتے ہیں۔
عربی فونٹس کی لنک کام نہیں کررہی ہے۔ کوئی متبادل مل سکتا ہے از راہ کرم؟
کونسا فونٹ درکار ہے؟
 
ایک تو عرب ممالک میں چھپے ہوئے قرآنی نسخوں کا فانٹ اور دوسرا پاکستانی نسخوں کا فانٹ چاہیے۔
اس نسخے کا محض ایک فونٹ نہیں بلکہ پورا فونٹ پیک ہے۔ سب انسٹال ہوں تو ہی ٹھیک طرح فونٹ نظر آتا ہے۔ میں نے اس کے لیے مصحف المدینہ انسٹال کیا ہوا ہے۔ اس میں سے ورڈ میں کاپی کیا جاسکتا ہے۔
کچھ اور بھی طریقے ہیں جو ذرا طویل ہیں۔
 
یہ تو بہت ہی خوبصورت حل ہے۔ نہ صرف مصحف انسٹال ہوگیا بلکہ اس میں سے کوئی بھی آیت یا آیات ورڈ میں خوبصورت فانٹ میں پیسٹ کی جاسکتی ہیں۔ جزاک اللہ
 
پاک قران ان ورڈ انسٹالیشن کے دوران ڈاٹ نیٹ فریم ورک 3۔5 کا مطالبہ ہی کیے جا رہا ہے اور فیل ہو جاتا ہے حالانکہ بارہا مطلو بہ ڈاٹ نیٹ فریم ورک انسٹال کر چکا ہوں۔ میرے پاس ونڈوز 10 اور آفس 365 انسٹال ہے۔ براہ کرم رہنمائی فرمائیے۔
 
میرے پاس بھی یہ ونڈوز سیون میں ہی چلتا رہا ہے۔ جب سے ونڈوز10 کی ہے، فریم ورک کا ایرر دکھاتا ہے
 
پاک قران ان ورڈ انسٹالیشن کے دوران ڈاٹ نیٹ فریم ورک 3۔5 کا مطالبہ ہی کیے جا رہا ہے اور فیل ہو جاتا ہے حالانکہ بارہا مطلو بہ ڈاٹ نیٹ فریم ورک انسٹال کر چکا ہوں۔ میرے پاس ونڈوز 10 اور آفس 365 انسٹال ہے۔ براہ کرم رہنمائی فرمائیے۔
میرے ساتھ بھی یہی مسئلہ ہے آفس 2016 ہے ونڈوز 10 ہے

جاسم محمد,
 
آخری تدوین:
پاک قران ان ورڈ انسٹالیشن کے دوران ڈاٹ نیٹ فریم ورک 3۔5 کا مطالبہ ہی کیے جا رہا ہے اور فیل ہو جاتا ہے حالانکہ بارہا مطلو بہ ڈاٹ نیٹ فریم ورک انسٹال کر چکا ہوں۔ میرے پاس ونڈوز 10 اور آفس 365 انسٹال ہے۔ براہ کرم رہنمائی فرمائیے۔
ماہرین کی طرف سے کوئی رہنمائی؟
 
Top