پاک بھارت جنگوں کے حوالے سے کتب

راشد اشرف

محفلین
میرے افسوس میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے۔ آپ کو معلوم ہے کہ ہماری طرف یہ کتاب شارٹ ہو گئی تھی اور پھر ہمارے کتابوں والے نے ہمیں کہاں کہاں سے ڈھونڈ کر لا کر دی تھی۔ اسی دوران ان جنرل صاحب کے ہی ایک پیٹی بند بھائی کی بیگم نے کہا تھا کہ کتاب میں کچھ بھی نہیں ہو گا ، یہ صرف موصوف نے اپنی کتاب بکوانے کے لئے مارکیٹنگ کی حکمتِ عملی اپنائی ہے۔ کتاب پڑھنے کے بعد میں ہم لوگوں نے ان خاتون کے درست اندازے پر ان کو داد اور خود کو شدید ڈانٹ سے نوازا۔
اوپر کے تبصرے کے سلسلے میں یہی کہوں گی کہ جنٹلمین استغفر اللہ کو پڑھنے کے بعد دوسری بار پڑھنا اسی لئے مشکل لگتا ہے کہ کچھ باتیں بہت تلخ اور دل کو سہمانے والی ہیں۔ اللہ تعالیٰ پاکستان کو نا عاقبت اندیش لیڈروں سے بچائے۔ آمین

آمین
 
حسیب نذیر گِل آپ نے بریگیڈیئر صدیق سالک کی 'ہمہ یاراں دوزخ' اور 'میں نے ڈھاکہ ڈوبتا دیکھا (Witness to Surrender) ' پڑھی ہیں؟
اس کے علاوہ ڈاکٹر سجاد حسین (ڈھاکہ یونیورسٹی کے سابقہ وائس چانسلر)کی 'شکستِ آرزو (The Wastes of Time: Reflections on the decline and fall of East Pakistan ) میری طرف سے ہائیلی ریکومننڈڈ کتاب ہے۔ اردو محفل پر عاطف بٹ نے شکستِ آرزو سے چند اقتباسات بھی پوسٹ کئے ہیں۔
میں نے اوپر جتنی بھی کتابوں کا ذکر کیا جاچکا ہے ان میں سے کوئی بھی نہیں پڑھی ۔
اب انشااللہ آپ لوگوں کی طرف سے بتائی گئی کتب خرید کے پڑھوں گا
 
حسیب نذیر گِل صاحب
پش پندر سنگھ کی کتاب " فضائیہ دی سائیکی آف پاکستان ائر فورس "
پش پندر سنگھ کی کتاب " دی بیٹل ایکسز: نمبر ۷ سکواڈرن "
جان فلیکر کی کتاب " دی بیٹل فار پاکستان "
اصغر خان کی کتاب " دی فرسٹ راونڈ "
ائر کموڈور قیصر طفیل کی کتاب "دی گریٹ ائر بیٹلز"
آفیشل ہسٹری آف آئی اے ایف ان ۱۹۶۵ وار " پی ڈی ایف میں نیٹ پر موجود ہے
جنرل کے ایم عارف کی کتاب "دی خاکی شیڈو"
تجمل حسین ملک کی کتاب " دی سٹوری آف مائی سٹرگل "

اسکے علاوہ ہسٹری آف پاکستان ائر فورس جیسی کتابیں ہیں جنہیں دونوں ممالک میں سند حاصل ہے
بہت شکریہ سید زبیر انکل ! میں پہلی ہی فرصت میں ان کتابوں سے استفادہ حاصل کرنیکی کوشش کروں گا
 
فرحت کیانی

یہ بھی سن لیجیے کہ خاکسار سخت قسم کا وطن پرست ہے۔ یہی وجہ ہے کہ باوجود کئی پرکشش پیشکشوں کے، بحیثیت انجئینر اپنا ملک چھوڑ کر کہیں باہر جانے کا خیال ہی نہ آیا۔ فوج ہماری سرحدوں کی محافظ ہے اور قابل احترام ہے، جان دینا آسان نہیں ہوتا۔
باقی اللہ ہی رحم کرنے والا ہے
آپ کی بات بالکل ٹھیک ہے لیکن اس میں کوئی شبے والی بات نہیں کہ فوج کی اعلیٰ قیادت زیادہ تر کرپٹ ہی ہوتی ہے
کم از کم مجھے جتنے بھی ریٹائرڈ یا حاضر سروس فوجی آفیسر کو دیکھنے کا موقع ملا وہ ارب پتی تھے
اور جہاں تک رہی فوجی جوانوں کی بات تو وہ بہت عظیم لوگ ہوتے ہیں اور انکے متعلق میں ایسی بات سوچ بھی نہیں سکتا، یہ ملک ان شہیدوں کی قربانیوں کی وجہ سے ہی آباد ہے اور انشااللہ تاقیامت آباد رہے گا
 
اور آخری بات ،میرا مطالعہ بہت قلیل ہے میں نے چند ہفتے قبل ہی کتابیں وغیرہ پڑھنی شروع کی ہیں اس لیے میں کسی کتاب پر رائے دینے سے قاصر ہوں
اور اسی وجہ سے میں نے یہ دھاگہ کھولا تھا کہ چند مفید کتابوں کا پتہ چل سکے تاکہ جو پیسے فضول قسم کی کتابیں خریدنے پر برباد ہوگئے ہیں آئندہ ان سے کوئی کام کی کتاب خریدوں
 
سید زبیر

محفلین
آپ کی بات بالکل ٹھیک ہے لیکن اس میں کوئی شبے والی بات نہیں کہ فوج کی اعلیٰ قیادت زیادہ تر کرپٹ ہی ہوتی ہے
کم از کم مجھے جتنے بھی ریٹائرڈ یا حاضر سروس فوجی آفیسر کو دیکھنے کا موقع ملا وہ ارب پتی تھے
اور جہاں تک رہی فوجی جوانوں کی بات تو وہ بہت عظیم لوگ ہوتے ہیں اور انکے متعلق میں ایسی بات سوچ بھی نہیں سکتا، یہ ملک ان شہیدوں کی قربانیوں کی وجہ سے ہی آباد ہے اور انشااللہ تاقیامت آباد رہے گا
برادرم ، اچھے بپرے انسان ہر جگہ ہیں ،کرنل رینک کے بے شمار سابقہ افسران بمشکل سفید پوشی قائم کیے ہوئے ہیں اور میں نے ایک ایسے میجر جنرل کو دیکھا جس کی آنکھین باقاعدہ نم ہوگئی تھیں اپنی تنگ دستی کے اظہار میں گو کہ اُس کے پاس اچھی جگہ اپنا گھر ہے بظاہرآ ایک گاڑی بھی ہے مگر بچیوں کی شادی کے بعد اُس کے حلالات نا گفتہ بہ ہیں اور بیٹیوں کے سسرالوں میں اپنا بھرم قائم رکھنا بہت مشکل ہوگیا ۔ اور ایسی کئی مثالیں ہیں اللہ کریم سب کے عزت پردے کی حفاظت فرمائے ۔
 
جی بہت بہتر
 
فرحت کیانی

لائبریرین
آپ کی بات بالکل ٹھیک ہے لیکن اس میں کوئی شبے والی بات نہیں کہ فوج کی اعلیٰ قیادت زیادہ تر کرپٹ ہی ہوتی ہے
کم از کم مجھے جتنے بھی ریٹائرڈ یا حاضر سروس فوجی آفیسر کو دیکھنے کا موقع ملا وہ ارب پتی تھے
اور جہاں تک رہی فوجی جوانوں کی بات تو وہ بہت عظیم لوگ ہوتے ہیں اور انکے متعلق میں ایسی بات سوچ بھی نہیں سکتا، یہ ملک ان شہیدوں کی قربانیوں کی وجہ سے ہی آباد ہے اور انشااللہ تاقیامت آباد رہے گا
حسیب اعلیٰ قیادت فوج کی ہو یا افسرِ شاہی ، اپنے آپ کو درست راستے پر رکھنا بہت کم لوگوں کو آتا ہے۔ ویسے بھی اس اعلیٰ قیادت کی کرپشن اس وقت تک کامیاب نہیں ہو سکتی جب تک نیچے والے بھرپور انداز میں ان کا ساتھ نہ دیں۔
فوجی افسروں کی امارت اس لئے بھی بڑھ جاتی ہے کہ بریگیڈیئر رینک سے ادارہ افسروں کو بہت زیادہ مراعات دیتا ہے تو حاضر سروس میں بھی ان کا لائف سٹائل بہت بہتر ہو جاتا ہے۔ اسی طرح ریٹائرمنٹ پر بھی ان کو رینک کے حساب سے مراعات ملتی ہیں۔

اس کا یہ مطلب نہیں کہ کرپشن یا بے ایمانی نہیں ہے۔ یقیناً ہے لیکن اس میں سب کو لیبل کرنا شاید درست نہ ہو۔
 
4302_88623749.jpg

کیا کوئی مجھے بتائیگا کہ اس کالم نگار نے کسی ریٹائرڈ لیفٹنٹ جنرل کی جس کتاب کا تذکرہ کیا ہے اسکا نام کیا ہے؟
 
Top