پاک اسلام کا نیا ورژن

فر حان

محفلین
اسلام و علیکم آپ سب کی ہمت افزائی کی بدولت آج میں نے پاک اسلام کو کچھ پروفیشنل انداز میں اپلوڈ کیا ہے ہر بار کی طرح اس بار بھی آپ کی رائے درکار ہے ۔ بلا شبہ میں اردو محفل کی مدد کے بغیر یونی کوڈ میں سائیٹ تو دور کی بات اپنا نام بھی نہیں لکھ سکتا تھا اس لیے میں اپنے ان تمام صاحبان جو میری مختلف مرحل میں مدد فرماتے رہے ان میں نبیل بھائی ہوں یا دوست (شاکر بھائی) یا شمشاد بھائی ان سب نے میرے ہر مسلے پر میرے سوالات کے جوابات دیے ہیں اور رہنمائی فرمائی ہے میں ان سب کا اور جن کا نام نہ لے سکا ان سب کا مشکور ہوں۔

mynewsiteci0to3.jpg

مغزل

محفلین
فرحان صاحب
السلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبراکاۃ

مجھے آپ سے پہلی بار شرفِ کلام حاصل ہورہا ہے۔۔
آپ کی سائٹ ماشا اللہ خوب ہے۔۔ بس ایک اعتراض ہے
وہ یہ کہ آپ نے سائٹ کے ہیڈر میں بسم اللہ اور درودِ پاک
کے دائیں بائیں نعلینِ پاک کی شبیہات لگادی ہیں جس
سے اہانت و گستاخی سرزد ہورہی ہے۔۔ نقشِ نعلِ پاک ہمارے سر آنکھوں پر
مگر پیارے بھائی سرکا ر علیہ صلوۃ والسلام کے نامِ مبارک کے ساتھ تو نہیں لگائیے۔۔
امید ہے کہ آپ میری اس گستاخی پر غور فرمائیں گے ۔

آپ کا خیر خواہ
م۔م۔مغل
 
فر حان

محفلین
محترم جناب م۔م۔مغل صاحب امید ہے آپ خیریت سے ہونگے اس سوال کا جواب میں‌ آپ کو عنقریب دوں گا پر یہاں ہر مسلک ہر فرقے کو کھل کر اظہار رائے کا حق حاصل ہے لہذا میں یہاں ہر کسی سنی دیوبندی مناظرے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ہاں آپ نے ایک مسلے کی طرف توجہ فرمائی ہے میں اپنے علما کے پاس اپنا مسلہ اک لمحہ ضائع کیے بغیر بھیج دیا ہے اگر میں واقعی غلط ہوں میں اس کو ضرور ٹھیک کروں گا امید ہے آپ نے میری بات تحمل مزاجی کے ساتھ سنی ہوگی آپ کا خیر خواہ محمد فرحان عطاری قادری
 
قابلِ احترام محمّد فرحان عطّاری قادری
آداب
بہت شکریہ آپ نے میری بات پر نہ صرف غور کا وعدہ فرمایا بلکہ علماء سے بھی رجوع کیا ہے۔
ایک بات جیسا کہ آپ نے تحریر فرمایاہے کہ :
یہاں ہر مسلک ہر فرقے کو کھل کر اظہار رائے کا حق حاصل ہے لہذا میں یہاں ہر کسی سنی دیوبندی مناظرے کا ارادہ نہیں رکھتا

بہت شکریہ ، مگر مجھے نہ تو کسی مسلک و فرقے پر کیچڑ اچھالنے کا حق ہے اور نہ ہی اظہارکرنے کا ، ہاں اگر کوئی ایسی بات
نکل آئے ۔۔ جس پر مجھے اپنی رائے دینی مقصود ہو تو ضرور حاضر ہوں گا۔۔۔ مجھے بھی سنّی دیوبندی مناظرے ، مباحلے ، مقابلے
اور مجادلے کا کوئی شوق نہیں۔۔ اللہ سے دعا ہے کے وہ مجھے اور ہم سب کو اپنی اور اپنے محبوب کی رضا کے تابع رکھّے (اٰ مین)

آپ کی رائے اور علما ء کے فیصلے کا منتظر

سگِ مدینہ
محمّد محمود مغل قادری نقشبندی رضوی عطّاری
حلقہ : مصطفٰے آباد ، شمالی ناظم آباد کراچی۔
 
فر حان

محفلین
محترم محمّد محمود مغل قادری نقشبندی رضوی عطّاری جیسے ہی مجھے جواب موصول ہوا آپ کو پی ایم کروں کا گا آپ نے نسبت کا اظہار فرمایا اچھا لگا آپ میرے حق میں دعا فرمائیں ایک دلیل موجود ہے یہاں دینا مناسب نہیں اور سب سے اھم یہ کے میں خود عالم دین نہیں ہوں۔
 
فر حان

محفلین
کچھ عرصے قبل محترم محمّد محمود مغل قادری نقشبندی رضوی عطّاری صاحب نے سائیٹ کے ٹائٹل کے حوالے ایک نکتہ بیان کیا تھا جو میں نے مفتی صاحب کے پاس بھیج دیا تھا پر اب تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا اس لیے میں نے احتیاط کرتے ہوئے سائیٹ ٹائٹل تبدیل کردیا ہے ۔
شکریہ
 
مغزل

محفلین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]
کچھ عرصے قبل محترم محمّد محمود مغل قادری نقشبندی رضوی عطّاری صاحب نے سائیٹ کے ٹائٹل کے حوالے ایک نکتہ بیان کیا تھا جو میں نے مفتی صاحب کے پاس بھیج دیا تھا پر اب تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا اس لیے میں نے احتیاط کرتے ہوئے سائیٹ ٹائٹل تبدیل کردیا ہے ۔
شکریہ

بہت شکریہ فرحان صاحب۔
اللہ تبارک و تعالیٰ آپ کو اس کا اجر عطا فرمائے
اور روضہ ءِ رسول صل اللہ علیہ والہ وسلم کی باادب
حاضری نصیب فرمائے (اٰمین)

نیاز مشرب
م۔م۔مغل
[/FONT]
 
مغزل

محفلین
بہت شکریہ فرحان صاحب ۔۔
رسید حاضر ہے ۔ مفتی صاحب کا فتوی مجھے مل گیا تھا۔
بس یہ لڑی صرفِ نظر ہوگئی یوں جواب نہ دے سکا ۔۔
مجھے مفتی صاحب کی ایک بات سے اختلاف تھا سو
ان کو سوال بھیج دیا تھا۔۔ پھر انہوں نے مجھے فون کرکے
وضاحت کی ۔۔ اور میری بات کو سراہا۔
مجھے خوشی ہے کہ مجھے ایسے احباب میسر آئے جوعلمی معاملات
کو اپنی انا کا مسئلہ نہیں بناتے ۔۔
آپ کی محبتوں کا شکریہ۔
 
arifkarim

معطل
اس سائٹ کے سیمپل پر موبائل اور خطرے کی گھنٹی دیکھ کر مجھے موٹر کار اور لاؤڈ اسپیکر والے فتوے یاد آگئے :)
 
نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم فرحان بھائی
ماشااللہ
جزاک اللہ
اچھی لگی آپ کی بنائی ہوئی سائٹ۔
اللہ کرے زورعلم و عمل اور زیادہ آمین
:" الصلواۃ والسلام علیک یا رسول اللہ "
نایاب
 
Top