پاکستان 2022 میں اپنا پہلا خلائی مشن بھیجے گا، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی

جاسم محمد نے 'سائنس اور ٹیکنالوجی' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏ستمبر 18, 2019

  1. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    12,285
    پاکستان 2022 میں اپنا پہلا خلائی مشن بھیجے گا، فواد چوہدری
    ویب ڈیسک بدھ 18 ستمبر 2019
    [​IMG]
    پاکستان پانی پر تحقیق کرنے والا دنیا کا پہلا ملک تھا، فواد چوہدری فوٹوفائل

    کراچی: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان 2022 میں اپنا پہلا خلائی مشن بھیجے گا۔

    کراچی میں وزیرسائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے فیوچر سمٹ کے تیسرے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پاکستان 2022 میں پہلا خلائی مشن بھیجے گا، پاکستان میں ماضی میں سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے پر توجہ نہیں دی گئی، لیکن مستقبل میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ہوگا۔

    فواد چوہدری نے کہا مغربی پاکستان میں 1951 میں سائنسی تحقیق کی بنیاد رکھی گئی، اُس وقت اسلامی دنیا اور تیسری دنیا میں کوئی ایسا ادارہ نہ تھا، 60 کی دہائی میں پانی پر تحقیق شروع کی گئی، پاکستان دنیا میں پانی پر تحقیق کرنے والا دنیا کا پہلا ملک تھا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ 88 میں بے نظیر بھٹو کے دور میں پاکستان جنوبی ایشیاء کا پہلا ملک بنا جب فائبر آپٹک متعارف کرائی گئی، آلو، ٹماٹر، پیاز بیچ کر ملک کا خسارہ پورا نہیں ہوسکتا، صرف ٹیکنالوجی پاکستان کو آگے لے جاسکتی ہے، چین، سنگاپور، ملائیشیا، انڈونیشیا، کوریا اور پاکستان میں فرق صرف ٹیکنالوجی کا ہے، وزیراعظم عمران خان کو یاد دلاتا ہوں کہ ان ممالک کا سائنس کا وزیر ڈپٹی وزیر اعظم ہوتا ہے، اللہ کرے وزیراعظم کا یہاں بھی دھیان آجائے، ابھی تک تو نہیں آیا۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ ٹیکنالوجی میں سب سے بڑی ناکامی گاڑیوں کا مقامی انجن بنانا ہے، اب مستقبل بیٹری کا ہے، ایئر فورس اور دیگر نجی اداروں کے ساتھ مل کر پاکستان اپنی بیٹری تیار کرے گا، بجلی کی تقسیم بھی بیٹری سے ہوگی، کھمبے اور تاریں ختم ہوجائیں گے، مستقبل زرعی ڈرون کا ہے، ڈرون زرعی مشینری کو گرفت میں کرلے گے، ڈرون فصلوں کی نگرانی کریں گے، سرمایہ کار ڈرون ٹیکنالوجی، کچرے سے بجلی پیدا کرنے اور بائیو انرجی میں سرمایہ کاری کریں۔
     
  2. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    12,285
    آلو، ٹماٹر، پیاز بیچ کر ملک کا خسارہ پورا نہیں ہوسکتا لیکن وزیر اعظم کے مطابق پاکستانی معیشت انڈے اور کٹے بیچ کر اپنے پاؤں پر کھڑی ہو سکتی ہے۔
     
  3. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,312
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    ساری حسرتیں، ساری آرزوئیں، ساری خواہشیں، ساری ہوسیں بس اس ایک جملے میں سمٹی ہوئی ہیں۔ :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
    • متفق متفق × 2
  4. فہیم

    فہیم لائبریرین

    مراسلے:
    33,220
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Sleepy
    انڈیا تو صرف چاند اور مریخ تک الجھا ہے۔
    فواد چوہدری تو شاید ‘اینڈرومیڈا‘ تک کا خلائی مشن بھیجنے کا اعلان بھی کردے۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  5. سید ذیشان

    سید ذیشان محفلین

    مراسلے:
    6,782
    موڈ:
    Asleep
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  6. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    12,285
    اس بات پر منحصر ہے کہ کتنی "پی کے" ہے :)
     
  7. اے خان

    اے خان محفلین

    مراسلے:
    4,408
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Innocent
    خوشی سے مر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  8. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,783
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    اِن ہاؤس خلائی مخلوق کے ہوتے ہوئے خلائی مشن بھیجنے کی بھلا کیا ضرورت ! :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  9. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    12,285
    شاید اگلا پلان اس ان ہاؤس خلائی مخلوق کو کسی اور سیارہ پر بسانے کا ہے :)
     
  10. عبداللہ محمد

    عبداللہ محمد مدیر

    مراسلے:
    9,860
    جھنڈا:
    Pakistan
    اوتھے وی ڈی ایچ اے o_O
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2

اس صفحے کی تشہیر