پاکستان کے چند ’جنت نظیر‘ مقامات !

477633_7024146_updates.jpg

خوبصورت ملکوں کا ذکر ہوتا ہے تو ہمیشہ سوئٹزرلینڈ، فن لینڈ، اٹلی، کینڈا، فرانس اور دیگر ملکوں کی ہی بات کی جاتی ہے مگر ہم اپنا ملک، اپنی زمین ’پاکستان‘ کو کیسے بھول جاتے ہیں جو ’قدرتی خوبصورتی‘ میں کسی سے پیچھے نہیں۔ پاکستان کے چند ’جنت نظیر‘ مقامات، جنہیں دیکھ کر آپ سوئٹزر لینڈ، گریس کو بھی بھول جائیں گے۔

ہنزہ ویلی :
477633_940926_updates.jpg
پاکستان کی خوبصورت ترین وادی ہنزہ گلگت بلتستان میں واقع ہے۔ یہ واد ی پہاڑوں اور دریائوں کا گھر کہلائی جاتی ہے کیونکہ یہاں مختلف قسم کی بے شمار پہاڑ موجود ہیں اور دریا بہتے ہیں ۔ سردی کے موسم میں اس وادی کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے جب پہاڑ اور زمین ہرے بھرے پتوں اور برف کی چادر اُوڑھ لیتے ہیں۔
477633_3461329_updates.jpg
اس سے زیادہ دلکش وادی ہنزہ اس وقت بھی لگتی ہے جب خزاں کے موسم میں درختوں پر لال اور نارنجی رنگ کے پتوں کا عکس برف پر پڑتا ہے، تب ہی اسے ’زمین پر جنت‘ کہا جاتا ہے۔یہاں بڑی تعداد میں برفانی چیتے، مارخور اور سرخ دھاری دار لومڑیاں پائی جاتی ہیں۔

جھیل سیف الملوک :
477633_704539_updates.jpg
جھیل سیف الملوک کا شمار بھی پاکستان کے’جنت نظیر‘ مقامات میں ہوتا ہے۔ یہ وادی کاغان میں واقع جھیل ہے جس کے لیے یہ بات مشہور ہے کہ یہاں ’رات میں پریاں اترتی ہیں‘۔نیلے رنگ کے شفاف پانی سے بھر ی اس جھیل کی خوبصورتی اس کا’ آسمان بلند پہاڑوں ‘کے بیچ واقع ہونا ہے۔ جھیل سیف الملوک کا پانی اس حد تک شفاف ہے کہ اس کے گرد پہاڑوں کا عکس اس پر نمایاں ہوتا ہے جسے دیکھ کر کوئی یقین نہ کرے کہ یہ عکس ہےبلکہ ایسا گمان ہوتا ہے کہ جھیل کے اندر پہاڑ ہیں۔
477633_986962_updates.jpg
سردیوں میں اس جھیل پر پانی کا نام و نشان تک نہیں ہوتا بلکہ پوری جھیل پرسفید برف کی تہہ جمی ہوتی ہے۔ اس جھیل کا نظارہ کرنے کے لیے سیاح دور دور سے آتے ہیں اور نہ صرف پاکستان بلکہ غیر ملکی سیاح بھی یہاں کا رخ کرتے ہیں۔

سوات:
477633_318135_updates.jpg
پاکستان کے صوبے خیبر پختون خوا میں واقع وادی سوات کو ایشیا کا ’سوئٹزرلینڈ‘ کہا جاتا ہے۔ سوات کو یہ خطاب ملکہ برطانیہ کی جانب سے 1961میں پاکستان کےدورے پردیاگیا تھا۔
477633_7638774_updates.jpg
سوات ہریالی، بلند پہاڑوں اور صاف شفاف جھیلوں پر مشتمل وادی ہےجو ملک کے سیاحتی ادارے کو ایک بڑی آمدنی فراہم کرنے میں سرفہرست ہے۔

وادی نیلم :
477633_861225_updates.jpg
وادی نیلم آزاد کشمیر میں واقع ہے۔ اس وادی کے ساتھ ہی بہتے ’دریائےنیلم ‘ کی وجہ سے اس کا نام بھی وادی نیلم پڑ گیا۔ نیلم ایک نیلے رنگ کے قیمتی پتھر کا نام ہے ، اس جھیل کا پانی گہرا نیلا ہونے کی سبب اسے دریائے نیلم کا نام دیا گیا۔
477633_4503460_updates.jpg
یہ وادی پاکستان کی نہایت خوبصورت ترین وادیوں میں سے ایک ہے،جہاں بے شمار پانی کے چشمے بہتے ہیں، جہاں پہاڑ اور سبزہ بھی موجود ہے۔ نیز ہر قسم کا ’قدرتی حسن‘ یہاں پایا جاتا ہے۔

شنگریلا ریزورٹ (اسکردو):
477633_4561175_updates.jpg
پاکستان کے تفریحی مقامات میں ایک نام ’شنگریلا ریزورٹ‘ بھی شامل ہے جو اسکردو سے کچھ دور واقع ہے۔ اس مقام کی خوبصورتی دراصل وہاں موجود ایک ریسٹورنٹ ہےجو کہ ایک ایئر کرافٹ کی طرز پر بنایا گیا ہے۔
477633_8490651_updates.jpg
شنگریلا ریزورٹ اسکردو شہر سے بذریعہ گاڑی تقریباً 40 منٹ کی دور ی پرہے۔

وادی گوجال:

477633_4114939_updates.jpg

وادی گوجال وہ علاقہ ہے جہاں سے پاکستان شروع ہوتا ہے، یہ چین اور افغانستان کے ساتھ ہی پاکستان کا سرحدی علاقہ ہے۔ یہ وادی بلندی پر واقع ہونے کی باعث سارا سال برف سے ڈھکی رہتی ہے۔
 
Top