پاکستان کے نگراں وزرائے اعظم کی تاریخ


نگراں وزرائے اعظم

499289_9033681_updates.jpg

غلام مصطفی جتوئی
چھ اگست 1990 کو صدر غلام اسحاق خان نے بے نظیر بھٹو کی پہلی حکومت کو رخصت کیا توغلا م مصطفیٰ جتوئی جن کا تعلق سندھ کے علاقے ضلع نوابشاہ سے تھا۔وہ تین ماہ کے لیے نگراں وزیر اعظم مقرر ہوئے۔وہ ملک کے پہلے نگراں وزیر اعظم تھے ۔انہوں نے 6 اگست 1990ء سے 6 نومبر 1990ء تک خدمات انجام دیں۔

499289_9227761_updates.jpg

میر بلخ شیر مزاری
صدر غلا م اسحاق خان نےاپریل 1993میں قومی اسمبلی برخاست کی تو جنوبی پنجاب کے علاقے روجھا ن سے تعلق رکھنے والے سینئر سرائیکی سیاستداں میر بلخ شیر مزاری کو نگراں وزیراعظم مقرر کیا۔ وہ 18 اپریل 1993ء سے 26 مئی 1993ء تک نگراں وزیراعظم رہے۔ بطور نگراں وزیراعظم انہوں نے او آئی سی میں پاکستان کی نمائندگی بھی کی۔ان دنوں وہ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے چیئرمین ہیںتاہم انہوں نے اپنے محاذ کو تحریک انصاف میں ضم کرلیا ہے۔

499289_4783995_updates.jpg

معین قریشی
معین قریشی 8 جولائی 1993ء کونگراں وزیر بنے اور 19 اکتوبر 1993ء تک اس عہدے پر فائز رہے۔ انھوں نے سن 1993 میں نواز شریف کی پہلی حکومت کے خاتمے کے بعد نگراں وزیراعظم کی ذمہ داری نبھائی۔وہ 1993 میں 28 جولائی سے 19 اکتوبر تک پاکستان کے نگراں وزیراعظم کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیتے رہے۔ وہ 1981 سے 1987 تک عالمی بینک کےسینئر وائس پریزیڈنٹ فنانس بھی رہے۔

499289_3916562_updates.jpg

ملک معراج خالد
ملک معراج خالد نے5نومبر 1996ء سے 17 فروری 1997ء تک بطور نگراں وزیر اعظم کام کیا۔صدر فاروق احمد خان لغاری نے وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی دوسری حکومت کو 1993ء میں برطرف کیا تو معراج خالد کو نگران وزیر اعظم مقرر کیا گیا۔ انھوں نے 3 ماہ کی مقررہ مدت میں انتخابات کرواکے اقتدار نوازشریف کے سپرد کر دیا۔

499289_3763547_updates.jpg

محمد میاں سومرو
محمد میاں سومرو 16 نومبر 2007ء سے 24 مارچ 2008ء تک نگراں وزیراعظم رہے۔ میاں محمد سومرو کا تعلق شکار پور کے سومرو خاندان سے ہے ۔وہ مشرف دور میں سندھ کے گورنر بھی رہ چکے ہیں ۔

499289_201556_updates.jpg

میر ہزار خان کھوسو
میر ہزار خان کھوسو ملک کے چھٹے نگراں وزیراعظم رہے ہیں ۔وہ 25 مارچ 2013ء سے لے کر 5 جون 2013 تک اس عہدے پر فائز رہے ۔ میر ہزار خان کھوسو 3ستمبر 1929 کو بلوچستان کے ضلع جعفر آباد میں پیدا ہوئے ۔انہوں نے 1954 میں سندھ یونیورسٹی سے گریجویشن اور بعد ازاں کراچی یونیورسٹی سے قانون کی ڈگر ی حاصل کی تھی ۔

499476_9836838_akhbar.jpg

جسٹس (ر) ناصر الملک

جسٹس (ر) ناصر الملک پاکستان کے ساتویں نگراں وزیر اعظم نامزد ہو گئے ۔یاد رہے کہ ناصر المک 17اگست 1950کو پیدا ہوئے۔ان کا تعلق سوات کے سیاسی گھرانے سے ہے۔ وہ پاکستان کے 22 ویں چیف جسٹس تھے۔ ناصرالملک 6 جولائی 2014 سے 16اگست 2015 تک ملک کے چیف جسٹس رہے۔ جسٹس (ر) ناصر الملک ایک غیر متنازع شخصیت ہیں۔جن کے نام پر تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق ہو گیا ہے۔ وہ آئندہ جمعۃ المبارک یکم جون کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔
 
آخری تدوین:
Top