پاکستان کےموجودہ حالات کاذمہ دار امریکابھی ہے،ہیلری کلنٹن

قمراحمد

محفلین
پاکستان کےموجودہ حالات کاذمہ دار امریکابھی ہے،ہیلری کلنٹن
کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے

روزنامہ جنگ/ واشنگٹن ... امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ پاکستان کے موجودہ حالات کا ذمہ دار امریکا بھی ہے۔واشنگٹن میں کانگریس کی سب کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ امریکا نے افغانستان سے روس کی پسپائی کے بعد پاکستان کو بالکل تنہا چھوڑ دیاتھا اور پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی سے بھی کوئی رابطہ نہیں رکھا۔انہوں نے کہاکہ افغانستان سے روس کو نکالنے کاامریکی فیصلہ درست تھا لیکن یہ بھی سوچنا چاہئے تھا کہ جو بیج امریکا بو رہا ہے اس کا پھل بھی کاٹنا ہوگا۔ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ افغانستان سے روس کی پسپائی کے بعد پاکستانی حکومت کو کہا تھا کہ وہ مجاہدین کے پاس موجود اسٹنگر میزائل اور سرحدوں پر نصب بارودی سرنگوں سے خود نمٹ لے۔وزیرخارجہ کا کہنا تھاکہ پاکستان کی موجودہ صورتحال کی ذمہ داری امریکا کو قبول کرنی چاہیئے۔
 

arifkarim

معطل
الحمدللہ۔ آخر کڑا سچ سامنے آ ہی گیا۔ اب دیکھتے ہیں کہ صدر اوباما کیا کہتے ہیں اس بارہ میں۔
 

قمراحمد

محفلین
الحمدللہ۔ آخر کڑا سچ سامنے آ ہی گیا۔ اب دیکھتے ہیں کہ صدر اوباما کیا کہتے ہیں اس بارہ میں۔

میرے بھائی اِسی لیے تو میں نے لکھا ہے کے "کُفر ٹوٹا خدا خدا کرکے"۔۔۔ اگر اب بھی امریکہ کو ہوش آجائے تو حالات پر کچھ نا کچھ قابو پایا جا سکتا ہے۔۔۔ پاکستان نے بہت ساتھ دے دیا ہے پرائی جنگوں میں۔۔۔
 
Top