پاکستان کی سیاحت

سید عمران

محفلین
پاکستان کے مختلف علاقوں کی سیاحت پر میرا ایک بلاگ ہے۔ اس میں درج معلومات اگر کسی کے کام آجائیں تو خوشی ہوگی۔اس بلاگ میں مہینوں کی عرق ریزی اور بہت محنت سے مواد جمع کیا ہے۔ ایک ایک علاقے پر نہایت توجہ سے قدم بہ قدم تفصیل سے لکھا ہے۔ عدم فرصت کے باعث چند علاقوں سے زیادہ پر کام نہ کرسکا۔ ویسے تو دیگر مشہور جگہوں پر بھی کام کیا ہے مگر آزاد کشمیر سے متعلق تقریبا تمام اہم جگہوں کا احاطہ کرلیا ہے۔ ابھی انگریزی میں ہے اردو میں ترجمہ کرنے اور مزید متعدد علاقوں کے بارے میں مودا جمع کرنے کی شدید خواہش ہے۔
مگر ۔۔۔
مصروفیت کار جہاں اُف میری توبہ۔۔۔
اتنی تفصیل آپ کو شاید ہی کسی ویب سائیٹ پر ملے گی۔ اب تک دو لاکھ سے زائد افراد اس بلاگ کو دیکھ چکے ہیں۔
بلاگ کے دائیں طرف والے کالم میں مختلف علاقوں کی فہرست ہے ۔
جبکہ اوپر والی سبز پٹی میں پاکستان، فاٹا، شمالی علاقہ جات اور آزاد کشمیر کے متعلق کچھ مواد موجود ہے۔
بلاگ کا لنک یہ ہے:
ٹور ٹو پاکستان
 
آخری تدوین:

ناصر رانا

محفلین
ابھی فی الحال آفس میں یہ بلاگ کھل نہیں رہا۔ شام کو دیکھتا ہوں۔ لیکن یہ بہت خوش آئند بات ہے کہ پاکستان کی سیاحت پر اپ ٹو ڈیٹ انفارمیشن کیلئے ایک بلاگ ہے۔
 

arifkarim

معطل
سراہنے کا شکریہ!
بلاگ کے دائیں طرف والے کالم میں مزید علاقوں کی فہرست ہے۔
ہچھلے سال پاکستان گیا تھا تو اسلام آباد کے اردگرد کافی سیاحتی مقام کی سیر کی تھی جیسے پیر سو ہاوا، سیدپور ولیج، راول لیک، دامن کوہ، مونومنٹ پاکستان، وغیرہ۔ کچھ دوستوں نے کم وزٹ کئے جانے والے مقامات بھی بتائے لیکن پاکستان کی سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے ہم نے وہاں جانے سے انکار کر دیا۔
 
Top