پاکستان کی خارجہ پالیسی تب کامیاب تصور ہو گی جب امریکہ مسئلہ کشمیر حل کروائے: رانا تنویر حسین

الف نظامی

لائبریرین
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء و چئیرمین پبلک اکاونٹ کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی تب کامیاب ہوگی جب امریکہ مسئلہ کشمیراور دیگر اہم امور حل کرے گا۔ ٹرمپ انڈیا سے محبت اور انویسٹمنٹ جبکہ پاکستان کی صرف تعریفیں کر کے ٹریپ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

امریکی صدر کے دورے پر بہت تبصرے ہو چکے، امریکی صدر کی پاکستان کیلئے تعریف سے کام نہیں چلے گا، ایسا نہ ہو ہم ٹریپ ہوجائیں۔ حکومت کی کامیاب خارجہ پالیسی کے حوالے پر رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکومت اور عمران خان کی خارجہ پالیسی تب کامیاب سمجھتے ہیں جب امریکی صدر کشمیر اور دیگر حل طلب اہم ایشو حل کرواتے۔
 
Top