پاکستان کی جنگلی حیات

قیصرانی

لائبریرین
دریائے سندھ کے کنارے تو اکثر جگہوں پر وڈیروں کے قبضے میں ہیں تاہم کوہ سلیمان کا علاقہ سارا کا سارا مقامی لوگوں کی ملکیت ہے
 
رضوان

محفلین
کیر تھر نیشنل پارک موجود ہے، چولستان میں بھی اسی طرح کچھ علاقے محفوظ کیے گئے ہیں اور شمال میں دیوسائی وغیرہ کو مختص کیا گیا ہے یہ تمام علاقے بھی کم ہیں لیکن انسانی آبادی جس تیزی سے بڑھ رہی ہے جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے کچھ بھی نہیں کیا جارہا۔
 
عزیزامین

محفلین
امید باقی ھے

سلام ہمیں چاہیے ہم لوگوں کو اپنی کو ششوں سے اور قدرت کے حسن سے مزید آگاہ کریں تاکہ لو گوں کے دل میں انکی محبت جاگے ہمیں انکی آواز ، تصاویر ،خصو صیات خورک کے با رے میں بتاکر لوگوں کو متاثر کرنا چاہیے؟کیا کوی یہ چیزیں فرام کر سکتا ھےکیا اسکے بارے میں اردو ویب ساٰیٹس مل سکتیں ھیںشکریہ خدا حافظ
 
شمشاد

لائبریرین
بھائی جی یہ چیزیں آپ خود کیوں نہیں فراہم کرتے؟ آپ کینڈا میں رہتے ہیں، آپ کے تیز رفتار انٹر نیٹ کی سہولت موجود ہے، ذرا گوگل کیا کریں اور مفید قسم کی معلومات ڈھونڈ کر یہاں شریکِ محفل کیا کریں۔
 
عزیزامین

محفلین
سلام شمشاد صاحب میرا فرض اپنی جگہ شاید یہ فرض بھی یا یوں کہیے ھرپاکستانی کا فرض ھے ۔ ایک حدیث یاد آ رھی ھے اس موقعہ پر ۔ حدیث ہم میں سے بہترین شخص وہ ھے جو علم سیکھے اور سکھائے خدا حافظ۔
 
عزیزامین

محفلین
سلام مطلب شمشاد صاحب آپ ساتھ دینے کو تیار نھیں سکھانے کے لیے، قیصرانی صاحب یہ سید قمر کون ھیں؟۔ گرو جی پھر حل کیا ھے ۔؟وارث صاحب پر ہمکو کیا کرنا ھو گا۔ گرو جی حدیث کا حوالہ تو ہمکو بہترین لگنا چاہیے اس سے معبتر حوالہ کوئی نھیں بیشک
 
شمشاد

لائبریرین
بھائی جی اور کسطرح ساتھ دوں؟ کوئی طریقہ بھی تو بتائیں، آپ کے سامنے گھٹنے ٹیک کر بیٹھ گئے، اب آپ سکھانا شروع کریں تو ہم سیکھیں ناں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
سلام مطلب شمشاد صاحب آپ ساتھ دینے کو تیار نھیں سکھانے کے لیے، قیصرانی صاحب یہ سید قمر کون ھیں؟۔ گرو جی پھر حل کیا ھے ۔؟وارث صاحب پر ہمکو کیا کرنا ھو گا۔ گرو جی حدیث کا حوالہ تو ہمکو بہترین لگنا چاہیے اس سے معبتر حوالہ کوئی نھیں بیشک

میری معلومات کے مطابق سید قمر نقوی اس وقت ان چند گنے چنے زندہ شکاریوں‌ میں ‌سے ایک ہیں جو آدم خور شیروں اور تیندوؤں کا کامیابی سے مقابلہ کر چکے ہیں
 
عزیزامین

محفلین
سید قمر کا مکمل تعارف

میری معلومات کے مطابق سید قمر نقوی اس وقت ان چند گنے چنے زندہ شکاریوں‌ میں ‌سے ایک ہیں جو آدم خور شیروں اور تیندوؤں کا کامیابی سے مقابلہ کر چکے ہیں

۔ کیا سیدقمر کا مکمل تعارف یا ان سے رابطہ ممکن ھے؟
 
شمشاد

لائبریرین
قیصرانی بھائی اگر ممکن ہو تو مجھے بھی ان سے ملوائیے گا۔ ہو سکتا ہے آئندہ کسی شکار پر میں بھی ان کے ہمراہ ہو لوں۔ +ہی ہی+
 
قیصرانی

لائبریرین
۔ کیا سیدقمر کا مکمل تعارف یا ان سے رابطہ ممکن ھے؟

سید قمر نقوی کا تعلق تو متحدہ ہندوستان سے تھا۔ پھر وہ لوگ پاکستان ہجرت کر آئے۔ پاکستان میں کئی سال تک یو ایس ایڈ کے تحت کام کرنے کے بعد روزگار کے سلسلے میں ایران جا کر شاہ ایران سے منسلک رہے۔ اس کے بعد العین منتقل ہوئے۔ پھر کینیا اور حال میں امریکہ مقیم ہیں۔ ان کی آخری کتاب جو 1992 کی چھپی ہوئی ہے، میں وہ ٹلسا، اوکلوہاما میں مقیم تھے۔ اس کے بعد سے کوئی خاص خبر نہیں۔ شاعری بھی کرتے ہیں۔ برصغیر کی منظوم تاریخ لکھ رہے تھے، شاید اب تک مکمل بھی ہو چکی ہو۔ ستائیس آدم خور شیر مار چکے ہیں، کل چونتیس شیر مارے۔ اسی طرح ان کے مارے ہوئے آدم خور تیندوؤں‌ کی تعداد یاد نہیں

قیصرانی بھائی اگر ممکن ہو تو مجھے بھی ان سے ملوائیے گا۔ ہو سکتا ہے آئندہ کسی شکار پر میں بھی ان کے ہمراہ ہو لوں۔ +ہی ہی+

ان سے ملاقات کے لئے تو میں‌ خود اتنے عرصے سے کوشش کر رہا ہوں پر ان سے کوئی رابطہ نہیں‌ہو پا رہا۔ ابھی پاکستان گیا تو فیروز سنز سے جا کر ان کا پتہ کروں گا۔ فیروز سنز اور مقبول اکیڈمی سے ان کی کتب چھپتی رہی ہیں
 
عزیزامین

محفلین
ڈھونڈنے سے خدا بھی مل جا تا ھے

سید قمر نقوی کا تعلق تو متحدہ ہندوستان سے تھا۔ پھر وہ لوگ پاکستان ہجرت کر آئے۔ پاکستان میں کئی سال تک یو ایس ایڈ کے تحت کام کرنے کے بعد روزگار کے سلسلے میں ایران جا کر شاہ ایران سے منسلک رہے۔ اس کے بعد العین منتقل ہوئے۔ پھر کینیا اور حال میں امریکہ مقیم ہیں۔ ان کی آخری کتاب جو 1992 کی چھپی ہوئی ہے، میں وہ ٹلسا، اوکلوہاما میں مقیم تھے۔ اس کے بعد سے کوئی خاص خبر نہیں۔ شاعری بھی کرتے ہیں۔ برصغیر کی منظوم تاریخ لکھ رہے تھے، شاید اب تک مکمل بھی ہو چکی ہو۔ ستائیس آدم خور شیر مار چکے ہیں، کل چونتیس شیر مارے۔ اسی طرح ان کے مارے ہوئے آدم خور تیندوؤں‌ کی تعداد یاد نہیں

ان سے ملاقات کے لئے تو میں‌ خود اتنے عرصے سے کوشش کر رہا ہوں پر ان سے کوئی رابطہ نہیں‌ہو پا رہا۔ ابھی پاکستان گیا تو فیروز سنز سے جا کر ان کا پتہ کروں گا۔ فیروز سنز اور مقبول اکیڈمی سے ان کی کتب چھپتی رہی ہیں
آپ فیروز سنز کو فون کر لیں انٹر نیٹ پر ڈھونڈ لیں آپ کو انکا پتہ کیسے اور کب چلا
 
شمشاد

لائبریرین
فون کرنے کو تو میں بھی کر لوں لیکن پیسے بہت لگتے ہیں اور اتنے پیسے میرے پاس ہیں نہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
آپ فیروز سنز کو فون کر لیں انٹر نیٹ پر ڈھونڈ لیں آپ کو انکا پتہ کیسے اور کب چلا

فیروز سنز کو فون تو کروں، لیکن وہ لوگ یا عام پبلشر فون پر اس طرح کی معلومات نہیں دیتے۔ تاہم خود چکر لگے تو شاید وہ تیار ہو جائیں
 
Top