پاکستان کی ایک حیران کن یونیورسٹی (کالم از حبیب اکرم)

نایاب

لائبریرین
محترم " ہمت بھائی " اب آپ کا اگلا قدم یہی ہو گا کہ " کالم نگار " مذکورہ یونیورسٹی کو خراج تحسین سے نوازتے کچھ مفاد حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔۔ سو السلام و علیکم
 
الف نظامی

لائبریرین
سرگودھا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اکرم صاحب کا انڑویو قومی ڈائجسٹ میں چھپ چکا ہے اور ڈاکٹر صاحب پاکستان میں قرآنی لسانیات پر پہلے پی ایچ ڈی ہیں۔ با کمال شخصیت!
انٹرویو سے چند اقتباس ضرور پیش کرتا جس میں سرگودھا یونیورسٹی میں ہونے والے تحقیقی کام کا تذکرہ تھا مگر قومی ڈائجسٹ کا وہ شمارہ ایک دوست جو قرآنی لسانیات پر کام کر رہے ہیں ، مجھ سے لے گئے ہیں۔
 
عاطف بٹ

محفلین
ایچ اے خان صاحب، میں نے یہ کالم ایک اچھی بات کی تشہیر کے لئے محفل میں پیش کیا تھا، کسی ادارے کی تذلیل یا ہتک کے لئے نہیں۔ چھوٹے علاقوں میں قائم اداروں کے پاس بجٹ کم ہوتا ہے اور اگر ان اداروں میں کوئی بہتر کام ہورہا ہو تو وہ زیادہ لائقِ ستائش ہے کیونکہ لاہور، کراچی اور اسلام آباد جیسے بڑے اور ترقی یافتہ شہروں میں کسی ادارے کے لئے زیادہ بجٹ لے کر تحقیقی کام کروانا کوئی اچنبھے کی بات نہیں۔
یہ بھی بتاتا چلوں کہ میں خود ایک بڑے ادارے سے فارغ التحصیل ہوں مگر ایک چھوٹے علاقے میں جا کر تدریس کے فرائض انجام دیتا ہوں کیونکہ میں چاہتا ہوں کہ اس علاقے کے بچوں کو بھی آگے بڑھنے اور قومی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کا موقع ملے۔
 
اپکی نیت قابل تعریف ہے
ویسے سرگودھا یونی ورسٹی کو اتنے ہی ریسرچ وسائل مل سکتے ہیں جتنے قائد اعظم یونی ورسٹی کو۔ ایچ ای سی جب تک ڈاکڑعطا کے پاس تھی بلکہ اب تک تو یہی صورت حال ہے
کراچی یونی ورسٹی کو کوئ اضافی بجٹ نہیں ملتے۔ ہاں یہ ہے کہ قابل نوجوان فارن فنڈنگ بھی کھنیچ لاتے ہیں۔

جب تعریف کرنی ہے تو ان کی تعریف کیوں نہ کی جائے جن کو سرگودھا یونی ورسٹی سے کم وسائل ملتے ہیں مگر ان کی تحقیقات ورلڈ لیول کی ہیں
 
06_09.gif

جنگ
 
شروع میں کالم پڑھا تو بہت خوش ہوا لیکن جیسے جیسے نیچے آتا تو بہت غمزدہ ہوا۔
میرے خیال میں پاکستان میں اگر کوئی چھوٹا موٹا کام ہورہا ہے تو اس پر پابندی لگا دو کیونکہ وہ پہلے ہوچکا ہے۔
پتہ نہیں کچھ لوگ پاکستان کے بارے میں مثبت خبر سن کر کیوں تیش میں آجاتے ہیں
اگر ایڈیسن صاحب پاکستانی ہوتے تو کوئی چیز ایجاد نہ کرسکتے کیونکہ جب بھی انکا تجربہ ناکام ہوتا یہاں پر لعن طعن شروع ہوجاتا اور وہ خودکشی پر مجبور ہوجاتے(اب یہ مت کہہ دیا جائے کہ ایڈیسن پاکستان بننے سے پہلے گزر چکے ہیں)۔
اگر بل گیٹس اور سٹیو جابز پاکستانی ہوتے تو آج نہ ہی ونڈو ہوتی نہ ہی ایپل۔
 
Top