پاکستان کھپے

فہد سلیم

محفلین
27 دسمبر 2007 پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے دنیا اسلام کی پہلی خاتون وزیرِاعظم اور پاکستان میں جمہوریت کو دوام بخشنے والے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی بیٹی محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کا دن ہے
پسِ منظر میں جاںؑیں تو محترمہ بے نظیر بھٹو کوقتل کرنے کی سازش کے پیچھے وقت کے مطلق العنان ڈکٹیٹر کے ملوث ہونے کا واضح امکان موجود ہے.
ڈکٹیٹر اور اس کے حواری یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ محترمہ کی شہادت کے بعد وادیؑ سندھ میں انتشار پھیلے گا اور آصف علی زرداری سمیت پیپلز پارٹی کے سینںؑر رہنما کوںؑی غلط قدم اُٹھاںؑیں گے اور صوبہ سندھ خاص کر کراچی میں چھپے ڈکٹیٹر کے انتہا پسند حواری بِلوں سے باہر نکل کر خون کی ہولی کھیلیں گے جس پر وقت کا حکمران ایک آرڈر جاری کرکے پھر سے مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر بن کر گیارہ سال تک جمہوری اقدار کو پامال کرے گا ، مگر آصف علی زرداری نے اپنی مدبرانہ سوچ سے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر دشمنانِ پاکستان کے ہر ارادے کو خاک میں ملا دیا ،
اگر آصف علی زرداری یہ قدم نہ اُٹھاتا تو آج دو قسم کی صورتحال ہوتیں یا تو اکبر بگٹی کی طرح تمام رہنماوؑں کو شہید کر دیا جاتا یا پھر آج سندھ ایک الگ ریاست کے طور پر اُبھر آتا اور باقی تمام صوبے سمندر سے کٹ کر اپنے آپ ختم ہوجاتے
مگر اللہ پاک کے فضل سے آصف علی زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو شہید کا عٙلم تھاما اور محترمہ بے نظیر شہید کے مشن محبت و روادادی کو اپنا کر ملکِ پاکستان کو دوام بخشا،
اب یہ عٙلم بلاول بھٹو زرداری نے تھاما ہے بلاول کو چاہیے کہ اپنے نانا اور ماں کے نقشِ قدم پہ چلتے ہوےؑ عام آدمی تک اپنی رساںؑی ممکن بناےؑ . اللہ تعالیٰ بلاول کا حامی و ناصر ہو.
 
Top