پاکستانی
محفلین
حال ہی میں پاکستان کے پہلے نجی زیر آب فائبر آپٹک انٹرنیٹ کیبل نیٹ ورک ’ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس ۔ ون‘ کا افتتاح کیا گیا۔
یہ ایک ہزار دو سو پچاس کلومیٹر طویل زیرِ آب کیبل فجیرہ ( متحدہ عرب امارات) اور السیب (عمان) سے گزرتا ہوا کراچی (پاکستان) تک آتا ہے۔
اس منصوبے کا آغاز نومبر دو ہزار پانچ میں کیا گیا تھا اور یہ کیبل نیٹ ورک ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کی زیر نگرانی تعمیر کیا گیا ہے۔پچاس ملین ڈالر کی لاگت سے تیار ہو نے والا یہ انٹرنیٹ کیبل نیٹ ورک ’ڈینس ویو لینتھ ڈویژن ملٹی پلکسنگ‘ (ڈی ڈبل یو ڈی ایم) نظام کے تحت کام کر تا ہے اور 28۔1 ٹیرا بٹس فی سیکنڈ کی رفتار سے ڈیٹا ٹرانسفر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔
مزید تفصیل