مجاز پاکستان کا ملی ترانہ

حسان خان

لائبریرین
آزادی کی دھن میں کس نے آج ہمیں پکارا​
خیبر کے گردوں پر چمکا ایک ہلال اک تارا​
سبز ہلالی پرچم لے کر نکلا لشکر سارا​
پربت کے سینے سے پھوٹا کیسا سرکش دھارا​
سَرمائے کا سوکھا جنگل اس میں سرخ شرارا​
پاکستان ہمارا​
پاکستان ہمارا​
پاکستان ہمارا​
سو انجیلوں پر ہے بھاری، اک قرآن ہمارا​
روک سکا ہے کوئی دشمن کب طوفان ہمارا​
ہر تُرک اپنا، ہر حُر اپنا، ہر افغان ہمارا​
ہر شخص اک انسان یہاں ہے، ہر انسان ہمارا​
ہم سب پاکستان کے غازی، پاکستان ہمارا​
پاکستان ہمارا​
پاکستان ہمارا​
پاکستان ہمارا​
​
(اسرار الحق مجاز)​
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top