پاکستان کا مختصر تعارف:

احسان اللہ

محفلین
پاکستان کا مختصر تعارف
تحریر :احسان اللہ کیانی

پاکستان کا لفظی مطلب :
پاکستان کے لفظی معنی پاک لوگوں کی سر زمین ہے۔
پاک کے اردو اور فارسی میں معنی خالص اور صاف کے ہیں اور ستان کا مطلب زمین یا وطن کا ہے۔

شعار :ایمان ،اتحاد ،تنظیم

نظام حکومت : وفاقی پارلیمانی جمھوری ریاست

رقبہ :۸۸۰۲۵۴مربع کلو میٹر
یہ رقبہ کے اعتبار سے دنیا کا چھتیسواں بڑا ملک ہے

محل وقوع کی اہمیت :
اسلامی جمہوریہ پاکستان جنوبی ایشیاء کے شمال مغرب میں واقع ہے ، وسطی ایشیا اور مغربی ایشیا کے لئے دفاعی طور یہ ملک بڑی اہمیت کا حامل ہے۔

آبادی:
بیس کروڑ کی آبادی کے ساتھ یہ دنیا کا چھٹا بڑا آبادی والا ملک ہے۔

پاکستانی علاقے دور قدیم میں :
موجودہ پاکستان کے علاقوں پر یونانی، ایرانی ،عرب،ہندو، سکھ، افغان، منگول اور ترک حملہ آوروں کی حکومت بھی رہی ہے۔

یہ علاقہ مختلف سلطنتوں جیسے موریا، ہخامنشی سلطنت ،عربوں کی خلافت امویہ، مغول سلطنت، مغلیہ سلطنت، درانی سلطنت، سکھ سلطنت اور برطانوی راج کا اہم حصہ رہا ہے۔

پاکستان قانون :
پاکستان نے 1956ء میں اپنا پہلا قانون اپنایا۔

پاکستان کا مشرقی حصہ :
1971ء میں ایک خانہ جنگی کے دوران اس کا مشرقی حصہ الگ ہو کر ایک نیا ملک بنگلہ دیش بن گیا۔
اس وجہ سے پاکستان سے دنیا کی سب سے بڑی اسلامی سلطنت ہونے کا اعزار جاتا رہا ۔

پاکستان کی طاقت:
پاکستان دنیا کا ایک طاقتور ملک ہے، اس کی فوج دنیا کی ساتویں بڑی فوج ہے اور یہ اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی طاقت ہے۔

محمد بن قاسم اور پاکستان :
سات سو گیارہ عیسوی میں محمد بن قاسم نے پاکستان اور ہندوستان کے خاصے حصے کو فتح کر لیا تھا ۔
اس وقت یہ دنیا کی سب سے بڑی عرب ریاست کا حصہ بن گیا تھا ،اس وقت اسکی زبان عربی اور مذھب اسلام تھا ۔

برصغیر سے پاکستان تک :
ہندوستان کی انگریزوں سے آزادی کی تحریک کے دوران ہندوستان کے مسلمانوں نے اپنے لیے ایک علیحدہ ملک کا مطالبہ کیا۔

اس تحریک کا نعرہ تھا :
"پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ" اس مطالبے کے تحت تحریک پاکستان وجود میں آئی۔ اس تحریک کی قیادت محمد علی جناح نے کی۔ 14 اگست 1947ء کو پاکستان وجود میں آیا۔
 
Top