پاکستان کا بجٹ اپنی ساکھ کھو چکا، ورلڈ بینک

جاسم محمد

محفلین
پاکستان کا بجٹ اپنی ساکھ کھو چکا، ورلڈ بینک
شہباز رانا
جمع۔ء 26 جولائ 2019
1756992-worldbankAFP-1564092162.jpg

رپورٹ میں مالی سال 2015-16 تا 2017-18 کا جائزہ، وزارت خزانہ کی کارکردگی بدترین رہی

اسلام آباد: پاکستان کے بجٹ کی ساکھ مزید گرگئی ہے اور پبلک فنانس مینجمنٹ سسٹم بھی بگڑ چکا ہے۔

عالمی بینک نے جون میں وزارت خزانہ کو اپنی پبلک ایکسپینڈیچر اینڈ فنانشل اکاؤنٹیبلٹی ( پی ای ایف اے) رپورٹ کا حتمی ڈرافٹ بھیج دیا تھا۔ رپورٹ میں مالی سال 2015-16 سے لے کر 2017-18 تک پاکستان کے پبلک فنانس مینجمنٹ سسٹم اور بجٹ کا معروضی جائزہ لیا گیا ہے۔

رپورٹ سے وزارت خزانہ کی انتہائی ناقص کارکردگی کا اظہار ہوتا ہے جو اپنی ذمے داریاں نبھانے میں ناکام رہی اور اس نے مالیاتی قوانین کی خلاف ورزیاں ہونے دیں۔ وزارت خزانہ کی طرف سے رپورٹ میں نرمی کرنے کے لیے ورلڈ بینک پر دباؤ تھا مگر عالمی ادارے کے ایک اہلکار نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ عالمی بینک کی جانب سے یہ رپورٹ فائنل تھی۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کے مختلف شعبے ایک دوسرے کو ذمے دار ٹھہراتے رہے مگر اس ضمن میں اب تک کسی کے خلاف کوئی ایکشن نہیں ہوا۔ جب حالیہ رپورٹ کا موازنہ 2012 میں عالمی بینک کی جانب سے کیے گئے اسی نوع کے جائزے سے کیا گیا تو پتا چلا کہ تمام اشاریے اور 7 کلیدی ستون زوال کا شکار تھے۔
 

جاسم محمد

محفلین
آج عدالت سے سزا یافتہ مجرم مریم نواز نے ورلڈ بینک کی یہ رپورٹ پڑھے بغیر اسے تحریک انصاف حکومت کے خلاف معاشی محاذ پر ناکامی کی غرض سے استعمال کیا۔ اور پھر پورے پاکستان میں جھوٹ پکڑے جانے پر ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا۔
 
Top