پاکستان پھر سے ایک سنگین غلطی دُہرا رہا ہے

پاکستانی عوام میں ایک چیز ہے اگر کسی سے محبت کرتی ہے تو اُس کو آسمان تک لے جاتی ہےاور جب اُس سے نفرت کرتی ہے تو اُس کو زمین کی اتاہ گہرائیوں میں اُتار دیتی ہے ۔ محبت بھی اتنی ہی دیتی ہے اور ذلت بھی اتنی ہی دیتی ہے ۔ ہماری پاکستانی قوم نے حال ہی میں ایک ناخوشگوار واقعہ دیکھا ہے ۔ جس میں عامر لیاقت کی شادیوں کو لے کر اُنہیں بہت بُرا بھلا کہا گیا ۔ اور اُنہیں ذلت کے اُس مقام پر پہنچا دیا گیا ۔ جہاں اُنہوں نے موت کو قبول کرنا ہی بہتر سمجھا وہ کہتے رہے کہ میری غلطی نہیں ہے لیکن ہماری پاکستانی قوم نے اُن کی ایک نا سُنی اور اُن پر میمز بنا بنا کر ویڈیوز کو وائرل کیا جانے لگا ۔ یوٹیوب اور سوشل میڈیا والے شاید ایسی خبروں کے لئے ہی انتظار میں ہوتے ہیں پھر وہ اچھا بُرا سب کچھ ہی بھول جاتے ہیں اور بس ایک رُخ دیکھ کر دھرادھڑ ویڈیوز بناتے چلے جاتے ہیں ۔
پھر جب وہ بندہ مر جاتا ہے ۔ تو اُس پر ماتم بھی یہ ہی لوگ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں اور اپنی غلطیوں پر پشیمان ہوتے ہیں ۔اُن کے مزارات بنواتے ہیں ۔ پھول نچھاور کئے جاتے ہیں ۔ اور اِن کی صرف اچھی اچھی باتوں کو بتایا جاتا ہے ۔ لیکن یہ سب مرنے کے بعد ہی کیوں !!!!
میں مبارک باد پیشگی میں دینا چاہتا ہوں پاکستانی قوم کو کہ اب پاکستانی قوم دوبارہ سے ایک اور عامر لیاقت کو موت کے گھاٹ اُتارنے کی تیاری میں لگ گئی ہے ۔ اور ہوسکتاہے آپ بہت جلد سُنے کہ ایک اور عامر لیاقت سِسک سسک کر مرگیا ۔میں بات کررہا ہوں سابق وزیراعظم عمران خان کے بارے میں جو کہ پاکستانی عوام سے اُمید لگا کر بیٹھے ہوئے ہیں اُن سے صحافیوں نے کہا کہ یہ پاکستانی قوم ہے یہ ایران اور جاپان کی طرح سڑکوں پر نہیں نکلے گی ۔ لیکن عمران خان صاحب کا ایک ہی جواب ہے کہ مجھے اللہ سے پوری اُمید ہے کہ ایک دن ضرور اچھا وقت آئیگا ۔ شاید یہ اُن کا توکل ہے ۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ عمران خان اِس اسٹریس کو کب تک جھیل پائیں گے ۔ کیونکہ انسان جتنا بلندی سے گرتا ہے اُس کو درد بھی اُتنا ہی ہوتا ہے۔ اگر عمران خان صاحب کو کچھ ہوگیا اور وہ دل برداشتہ ہوکر کوئی کام کرلیتے ہیں تو یہ پاکستانی قوم اِن کا بھی مزار بنائے گی اور تھوڑے دن سوگ منا کر پھر سے کوئی اور عامر لیاقت کو ڈھونڈلے گی ۔
ہماری پاکستانی قوم ایک عظیم قوم ہے ۔ اور سلام ہے اِس عظیم قوم پر ۔
اے وطن کی مٹی گواہ رہنا
وطن کی مٹی عظیم ہے تو
عظیم تر ہم بنارہے ہیں
اللہ پاکستان اور پاکستان میں رہنے والوں کا حامی و ناصر ہو
پاکستان زندہ باد
پاکستان پائیندہ باد
 
Top