پاکستان میں نئے صوبوں کا مطالبہ

ضیاء حیدری

محفلین
پاکستان میں نئے صوبوں کا مطالبہ
پاکستان میں نئے صوبوں کا مطالبہ پھر سے زور پکڑ گیا ہے۔ نئے صوبوں کا مطالبہ اس دفعہ لسانی بنیاد کی بجائے انتظامی بنیاد پر کیا جارہا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف نے بھی جنوبی پنجاب صوبے کی حمایت کی ہے۔ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی نے نواز لیگ چھوڑنے کے بعد جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے نام سے ایک جماعت قائم کی تھی۔ صوبہ بنانے کی شرط پر جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے رہنماؤں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی اور اپنی اپنی جماعت کو تحریک انصاف میں ضم کر دیا۔ اب صوبہ پنجاب میں جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کا مطالبہ زور پکڑ گیاہے۔
پی پی پی بھی علیحدہ صوبہ کی حمایت کررہی ہے۔ جبکہ سندھ میں نئے صوبہ کی مخالفت کس اصول پر کررہی ہے؟ جبکہ انتظامی بنیاد پر سندھ میں نئے اضلاع کاقیام کیا گیا ہے، تو پھر نئے صوبے کی مخالفت کیوں؟ سندھ میں علیحدہ صوبے کی مخالفت کا کوئی جواز نہیں ہے۔
جنوبی پنجاب صوبے کے مطالبے کے بعد ایم کیو ایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے جنوبی سندھ صوبے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے صوبے کے مطالبے پر پیپلز پارٹی کی جانب سے شور مچایا جا رہا ہے لیکن فاروق ستار کا مطالبہ نا تو غیر قانونی ہے نا ہی غیر آئینی بلکہ یہ ان کا جمہوری حق ہے۔ انہوں نے انتظامی بنیاد پر جنوبی سندھ صوبے کا مطالبہ کیا۔ سندھ میں انتظامی بنیادوں پر نئے اضلاع (ضلع سجاول، ضلع کورنگی) بن سکتے ہیں تو نئے صوبے بھی بن سکتے ہیں۔ بہتر ہوگا کہ نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے ان متعلقہ علاقوں میں ریفرنڈم کرائے جائیں اور عوام کی خواہشات کے مطابق ان کے مطالبات پورے کئے جائیں
۔
 

جان

محفلین
نئے صوبے ہر حال میں بننے چاہیں تاکہ کسی مخصوص طبقے کی اجارہ داری ختم ہو۔
 

الف نظامی

لائبریرین
پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے متوقع بیان :
ہم اس بیان کی توقع کر رہے ہیں کہ:
جنوبی سندھ صوبہ بنایا جائے۔ آصف علی زرادی
 
Top