پاکستان میں سپر کمپیوٹنگ

قیصرانی

لائبریرین
کچھ دن قبل وکی پیڈیا پر ایک لنک دیکھا تو اس پر پاکستان میں موجود تعلیمی اداروں میں سپر کمپیوٹرز کی تفصیل دی گئی تھی۔ اگرچہ پاکستان کا کوئی بھی سول سپر کمپیوٹر ٹاپ 500 میں شامل نہیں، لیکن پھر بھی یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ ہمارے تعلیمی اداروں میں اس طرف بھی سرمایہ کاری کا رحجان موجود ہے۔ تفصیل اس لنک پر موجود ہے
مختصراً یہ کہ
غلام اسحٰق خان انسٹی ٹیوٹ میں موجود سپر کمپیوٹر
نسٹ میں 132 ٹیرا فلاپس فی سیکنڈ کی پروسیسنگ کا حامل سپر کمپیوٹر موجود ہے
کام سیٹس میں موجود سپر کمپیوٹر 2004 میں بنا اور اس میں 158 گیگا فلاپس پر سیکنڈ پروسیسنگ کی صلاحیت موجود ہے
کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں 416 گیگا فلاپس پر سیکنڈ پروسیسنگ کی صلاحیت ہے

واضح رہے کہ دنیا کے تیز ترین سپر کمپیوٹر میں 17 اعشاریہ 59 پیٹا فلاپس (ایک پیٹا فلاپ 1000 ٹیرا فلاپس سے بنتا ہے) کی رفتار کا حامل ہے :)

اس بارے اگر احباب اپنے تجربات یا معلومات شیئر کرنا چاہیں تو بسم اللہ
 
Top