پاکستان میں حجاب پر تشدد

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
اپنا پِٹ سیاپا تو چلتا ہی اس بات پر ہے کہ میڈیا "دجالی" ہے میڈیا "دلال" ہے میڈیا "فحاشی" پھیلاتا ہے میڈیا "ملک دشمن" ہے۔ اب اگر یہ بات نہ کی تو پھر پیچھے کرنے کو کیا رہ جائے گا؟ یہ بچی والی تو بطور بہانہ ساتھ آ گئی اصل دکھ تو اندر سے یہ پک رہا تھا۔ ایسی کسی بھی خبر پر بس یہی دکھ ہوتا ہے کہ میڈیا "دجالی" ہے میڈیا "دلال" ہے میڈیا "فحاشی" پھیلاتا ہے میڈیا "ملک دشمن" ہے۔ اگر میڈیا وہ ویڈیو نہ چلاتا تو "محب وطن" طالبان سوات کو امن کا گہوارہ بنا دیتے اور وہاں فوج اور طالبان شانہ بشانہ گشت کرتے۔ سرکاری دفاتر کی حفاظت کے لیے طالبات تعینات ہوتے اور طالبان اسٹیشنوں کے باہر نقص امن سے روکنے کے لیے پیرا ملٹری فورسز تعینات ہوتیں۔ مُلا ریڈیو کے موبائل ریڈیو سے امن کے ترانے نشر ہوتے۔ لاشوں کو قبروں سے نکال کر پھانسیاں نہ ملتیں، پولیس والوں کے سر قلم نہ ہوتے۔ اور ہاں یہ آپریشن تو امریکہ کے کہنے پر شروع ہوا اپنے تازہ دائرہ ایمان میں داخل ہونے والے جنرل شاہد عزیز بھی ارشاد فرما چکے ہیں۔

اپ کا نقطہ نظر بھی ایک انتہاپسندانہ سوچ ہے
میڈیا خصوصا الیکٹرانک میڈیا جیسے جیو وغیرہ بلاشبہ تعصب برتتےہیں
پاکستانی حکومت بھی فوری اقدام نہیں لیتی ۔ لامحالہ مایوسی پھیلتی ہے۔
 
اپنا پِٹ سیاپا تو چلتا ہی اس بات پر ہے کہ میڈیا "دجالی" ہے میڈیا "دلال" ہے میڈیا "فحاشی" پھیلاتا ہے میڈیا "ملک دشمن" ہے۔ اب اگر یہ بات نہ کی تو پھر پیچھے کرنے کو کیا رہ جائے گا؟ یہ بچی والی تو بطور بہانہ ساتھ آ گئی اصل دکھ تو اندر سے یہ پک رہا تھا۔ ایسی کسی بھی خبر پر بس یہی دکھ ہوتا ہے کہ میڈیا "دجالی" ہے میڈیا "دلال" ہے میڈیا "فحاشی" پھیلاتا ہے میڈیا "ملک دشمن" ہے۔ اگر میڈیا وہ ویڈیو نہ چلاتا تو "محب وطن" طالبان سوات کو امن کا گہوارہ بنا دیتے اور وہاں فوج اور طالبان شانہ بشانہ گشت کرتے۔ سرکاری دفاتر کی حفاظت کے لیے طالبات تعینات ہوتے اور طالبان اسٹیشنوں کے باہر نقص امن سے روکنے کے لیے پیرا ملٹری فورسز تعینات ہوتیں۔ مُلا ریڈیو کے موبائل ریڈیو سے امن کے ترانے نشر ہوتے۔ لاشوں کو قبروں سے نکال کر پھانسیاں نہ ملتیں، پولیس والوں کے سر قلم نہ ہوتے۔ اور ہاں یہ آپریشن تو امریکہ کے کہنے پر شروع ہوا اپنے تازہ دائرہ ایمان میں داخل ہونے والے جنرل شاہد عزیز بھی ارشاد فرما چکے ہیں۔
جناب دوست آپ اس خبر اور طالبانی و سواتی دہشت گردوں کو مکس نا کریں۔ سوات میں طالبان نے جو کیا وہ بھی غلط تھا، اور اس پروفیسر نے جو کیا وہ بھی غلط ہے۔ طالبان اور یہ پروفیسر دونوں انتہا پسند ہیں ۔ پاکستان کی اکثریت دونوں میں سے کسی کو پسند نہیں کرتی۔ الٹرانک میڈیا نے واقعی اس خبر کو اتنی اہمیت نہیں دی جتنی دینی چاہئے تھی۔
 
دوست

محفلین
نہیں جی آپ کی گرد کو بھی نہیں پہنچ سکتے۔ ماشاءاللہ جو کرامات آپ سوا سو پیغامات میں دکھا چکے ہیں وہ یہاں ہزاروں پیغامات پوسٹ کرنے والوں کو نصیب نہ ہو سکیں۔
 
جناب ان کرامات کا کچھ ذکر بھی کر دیں۔ اگر کہیں دلیل سے بات کرنے کی بجائے کٹ حجتی کا مظاہرہ کیا ہو یا ناشائستگی یا طعن و تشنیع کا رویہ اپنایا ہو تو براہ مہربانی نشاندہی فرما دیں
ہاں اگر آپ کو یہ اعتراض ہے اپنا موقف پیش کرنے کی جسارت کیوں کی اور بھیڑ چال کا حصہ نہیں بنا تو بندہ مجرم ہے۔
 
دوست

محفلین
یہی کرامات ہیں جی جو آپ یہاں فرما رہے ہیں۔ نئے اراکین تو اتنے دیر میں ہوں ہاں سے ہی نہیں نکل پاتے آپ کے پاؤں تو پالنے میں نظر آ رہے ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top