پاکستان میں انرجی مکس؛energy mix

arifkarim

معطل
اگر پانی کے متبادل توانائی کا حصول زیادہ سستا ہوتا تو بہت پہلے ہی اسپر عمل در آمد ہو چکا ہوتا۔ پانی کے علاوہ ہر توانائی کا حصول جیسے کوئلہ، گیس، تیل، ہوا یا شمسی توانائی بہت مہنگا متبادل ہے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
اگر پانی کے متبادل توانائی کا حصول زیادہ سستا ہوتا تو بہت پہلے ہی اسپر عمل در آمد ہو چکا ہوتا۔ پانی کے علاوہ ہر توانائی کا حصول جیسے کوئلہ، گیس، تیل، ہوا یا شمسی توانائی بہت مہنگا متبادل ہے۔
7500 ایکٹر پر قائداعظم سولر پارک ، شمسی توانائی ، سولر انرجی پارک
 
بائیو فیول
جو رنیوایبل بھی ہے اور سستا بھی اور صاف بھی
پاکستان کے پاس زرعی زمین بہت ہے۔ پاکستان اپنی انرجی کی ضروریات بائیو ایتھانول سے پوری کرسکتا ہے۔ پاکستان سمندر میں الجی پیدا کرکے اس کو بائیو ڈیزل میں تبدیل کرسکتا ہے۔ اب نیا فیول بائیو فیول ہی ہے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
11 ستمبر 2017
حکومت 4 سال سے زائد عرصہ گزارنے کے باوجود بھی انرجی مکس میں ہائیڈل کا حصہ بہتر نہ کرسکی۔
ہائیڈل سے بجلی کی پیدوار میں گزشتہ سال کی نسبت 5.13فیصد کمی ہوئی ہے، ڈیزل سے بجلی کی پیدوار میں ایک سال کے دوران 2 فیصد سے زائد کا اضافہ ہواہے۔ ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی پیدوار کیلیے مہنگے وسائل پر انحصار جاری ہے جبکہ پانی سے بجلی کی پیدوارمیں کمی کا رجحان جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک سال کے دوران آبی وسائل سے بجلی کی پیدوار35.92 فیصد سے کم ہو کر 30.37فیصد ہو گئی ہے۔ گزشتہ سال کے نسبت اس سال بجلی کی پیدوار کم ہو کر 3847 میگاوا ٹ رہی۔ ذرائع کے مطابق ایک سال کے دوران ڈیزل سے بجلی کی پیدوار میں 2.09 فیصد کا اضافہ ہو ا ہے۔ گزشتہ سال ڈیزل سے بجلی کی پیدوار .60فیصد تک محدود تھی تاہم اس سال اس میں اضافہ ہواہے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
1104615075-1.jpg

1104615075-2.gif
 
Top