پاکستان مانیومنٹ، اسلام آباد

فرحت کیانی

لائبریرین
2012-07-12%2019.26.59.jpg
 
فاتح

لائبریرین
زبردست تصاویر ہیں۔۔۔ لیکن آخری چند تصاویر فلیش ایفیکٹ سے گہنائی گئی ہیں۔۔۔
تصویر میں فلیش کے ایفیکٹ سے بچنے کے لیے سادہ نسخہ یہ ہے کہ اگر فلیش آن کر کے تصویر لینی ہو تو آبجیکٹ کے بالکل سامنے کھڑے ہو کر مت لیں بلکہ تھوڑا سا دائیں یا بائیں ہو کر ذرا سے ترچھے زاویے سے لیں، یوں فلیش باؤنس ہو کر لینس پر نہیں پڑتی اور تصویر میں جھماکا نظر نہیں آتا۔ :)
 
:( جی یہی مسئلہ ہوا۔ سمارٹ فون کئی دفعہ خود ہی پھرتیاں دکھانے لگ جاتے ہیں۔ آخری والی جلدی میں بھی لیں اور یہ بھی ہوا کہ انجانے میں سیٹنگز میں فلیش آن ہو گیا۔ ٹپ کے لئے بہت شکریہ۔اب ایسے ہی لیا کروں گی۔ :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
اس کے ساتھ ہی میری تصویریں ختم ہو گئیں۔ کچھ سیکشنز رہ گئے ہیں آئندہ جب بھی جانا ہوا ، وہ بھی شامل کرنے کی کوشش کروں گی ان شاءاللہ۔
اب جن لوگوں نے نہیں دیکھیں انہیں بھی بلا لوں۔
سیدہ شگفتہ
عائشہ عزیز
مقدس
تعبیر
مہ جبین آنٹی
امیداورمحبت
نیلم
قرۃالعین اعوان
ابن سعید
fahim
اشتیاق علی
فرخ منظور
محب علوی
نیرنگ خیال
زحال مرزا
محمود احمد غزنوی

اویس اب مجھے اتنا مشکل کام نہیں کہنا ہے۔ :(
 
فرحت کیانی

لائبریرین
فاتح ایک سوال ہے میں نے سوچا ممکن ہے آپ کو علم ہو اس بارے میں۔ یہ نیشنل مانیومنٹ ہے یا پاکستان مانیومنٹ؟ کیونکہ تختی پر تو پاکستان مانیومنٹ لکھا ہوا ہے۔
 
سعادت

تکنیکی معاون
زبردست!

میں خود چند ماہ پہلے گھر والوں کے ہمراہ یہاں گیا تھا اور میوزیم کو دیکھ کر کافی متاثر ہوا تھا۔ خطاطی والے پینلز اس وقت تو نظر نہیں آئے (گھر والے کچھ جلدی میں تھے، شاید اس لیے صحیح طرح سے میوزیم کو ایکسپلور نہیں کر سکا)، لیکن آئندہ کبھی چکر لگا تو ضرور دیکھوں گا۔
 
:)۔
میوزیم دیکھنے کے لئے کافی فرصت سے جانا چاہئیے۔ ہم لوگ نے بھی ارادہ کیا ہے کہ کم از کم ایک مکمل دن اس کام کے لئے رکھنا ہے۔
 
سعادت

تکنیکی معاون
[۔۔۔]

یہ ایک پھول کی صورت ہے جہاں چار بڑی پتیاں چاروں صوبوں کی نمائندگی کرتی ہیں اور چھوٹی گلگت-بلتستان، آزاد کشمیر اور فاٹا کی نمائندہ ہیں۔ درمیان میں ایک ستارہ ہے جو چاند نما پانی کے ایک حوض میں ہے۔ فضائی جائزے میں یہ چاند ستارہ دکھائی دیتا ہے۔ چاند پر قائدِ اعظم کے فرمودات کندہ ہیں۔ [۔۔۔]

2012-07-12%2018.31.14.jpg

ان پتیوں پر پاکستان کے جن مشہور مقامات کی تصاویر تراشی گئی ہیں، ان کے نام نیچے موجود تختیوں پر موجود ہیں۔ میں نے اپنے گھر والوں کے ساتھ ایک چھوٹا سا کھیل کھیلا تھا کہ آؤ دیکھتے ہیں کون ان تختیوں کی مدد کے بغیر ان تمام مقامات کے نام بوجھتا ہے۔ خوشی اس بات پر ہوئی تھی کہ تقریباً تمام مقامات ہی ہم سب میں سے کسی نہ کسی نے بوجھ لیے تھے۔ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
لاجواب تصاویر اور بہت معلوماتی تصویری سیر۔ میں سوچ رہا تھا کہ کبھی لوگوں کی توجہ ادھر دلاؤں پر آپ بازی جیت گئیں۔:zabardast1: بہت بہت شکریہ اس خوبصورت دھاگے میں مجھ سے کو پرونے کا
 
فاتح

لائبریرین
فاتح ایک سوال ہے میں نے سوچا ممکن ہے آپ کو علم ہو اس بارے میں۔ یہ نیشنل مانیومنٹ ہے یا پاکستان مانیومنٹ؟ کیونکہ تختی پر تو پاکستان مانیومنٹ لکھا ہوا ہے۔
آپ کی بات درست ہے کہ اس کا نام "پاکستان مانیومنٹ" ہے جسے سرکاری طور پر پاکستان کے "نیشنل مانیومنٹ" کا درجہ دیا گیا ہے۔
عموماً ممالک کے "نیشنل مونیومنٹس" کے نام میں "مونیومنٹ" کا لفظ شامل نہیں ہوتا مثلاً امریکا کا "مجسمۂ آزادی"، فرانس کا "ایفل ٹاور"، مصر کے "اہرام"، انڈیا کا "تاج محل"، وغیرہ وغیرہ بلکہ موجود تاریخی عمارات وغیرہ کو "نیشنل مانیومنٹ" کا درجہ دے دیا جاتا ہے لیکن "پاکستان مانیومنٹ" کو باقاعدہ یہی مقصد ذہن میں رکھ کے بنایا گیا تھا کہ یہ "نیشنل مانیومنٹ" ہو گا۔
 
جزاک اللہ۔ :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
یہ تصویر بھی شامل کر لیں۔۔۔ یہ ہم نے کوئی پانچ سال پہلے کھینچی تھی۔
زبردست۔ بہت شکریہ :)
کچھ سال پہلے تک ہم یہاں اکثر جایا کرتے تھے۔ لیکن اب فیملی آؤٹنگ کے لئے میری طرف سے یہ 'نو-نو' ہے۔ کہ اب یہ جگہ کچھ زیادہ ہی پبلک پلیس بن گئی ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
زبردست۔ بہت شکریہ :)
کچھ سال پہلے تک ہم یہاں اکثر جایا کرتے تھے۔ لیکن اب فیملی آؤٹنگ کے لئے میری طرف سے یہ 'نو-نو' ہے۔ کہ اب یہ جگہ کچھ زیادہ ہی پبلک پلیس بن گئی ہے۔
یہ تصویر شاید 2007 کی ہے یا 2008 کی۔۔۔ اس کے بعد شاید ہی ہم کہیں تفریح کی غرض سے گئے ہوں۔ :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
یہ تصویر شاید 2007 کی ہے یا 2008 کی۔۔۔ اس کے بعد شاید ہی ہم کہیں تفریح کی غرض سے گئے ہوں۔ :)
کہیں یا یہاں؟
اور یہاں تو اچھا ہی کیا نہیں گئے۔ مجھے پچھلے سال پاکستان آنے کے بعد جانے کا اتفاق ہوا تھا۔ بالکل بھی اچھا نہیں لگا تھا۔
 
ابوشامل

محفلین
ادی فرحت! بہت ہی عمدہ تصاویر ہیں، گو کہ میں خطاطی والی تصاویر دیکھ کر مایوس ہی ہوا ہوں (خطاطی کا معیار دیکھ کر)، لیکن پھر بھی یہ ایک زبردست جگہ لگتی ہے۔ اس کو دیکھ کر تو مجھے شوق چڑھ رہا ہے کہ گھر والوں کو اسلام آباد کی سیر کراؤں :)
 
Top